
02/07/2025
جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کیس، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت پوری کابینہ توہین عدالت کی زد میں!
مظفرآباد سے صحافی واجد خان کے مطابق سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے وزیر اسپورٹس عاصم شریف بٹ کے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کیس میں وزیراعظم، چیف سیکرٹری اور کابینہ اراکین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت میں ہی فل بینچ کے تحت سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ان تمام وزراء کو نشانے پر لے لیا جنہوں نے متنازعہ فیصلے پر دستخط کیے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فوراً تمام وزراء کا اجلاس طلب کر لیا ہے،جہاں عاصم بٹ سے استعفیٰ لینے پر مشاورت ہو گی۔ اگر استعفیٰ نہ لیا گیا تو خود وزیراعظم انوارالحق کی کرسی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ باخبر حلقوں کا کہنا ہے "یہ صرف نوٹس نہیں، حکومت کے لیے وارننگ ہے!"