01/01/2026
جس دن انسان دل سے مان لے کہ یہ دنیا فانی ہے
اسی دن اس کے دل میں غرور کی جگہ عاجزی،
نفرت کی جگہ برداشت،
اور خودغرضی کی جگہ محبت اور انسانیت آ جاتی ہے۔
پھر نہ دولت کی ہوس رہتی ہے،
نہ عہدوں کا نشہ،
نہ کسی کو نیچا دکھانے کی خواہش۔
ایسا انسان ہر شے سے محبت کرنے لگتا ہے،
کیونکہ وہ جان لیتا ہے کہ
یہ سب عارضی ہے، باقی صرف اچھے اعمال اور نیت ہے۔
آپ جیسے لوگ جو عملی طور پر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں،
وہ اس حقیقت کو لفظوں سے نہیں بلکہ عمل سے ثابت کرتے ہیں۔