DA Pakhthoon KHAWA GHAG

DA Pakhthoon KHAWA GHAG Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DA Pakhthoon KHAWA GHAG, Publisher, Peshawar.

سانحہ باجوڑ ریاست پاکستان ہوش کے ناخن لیں اور اس ڈالری جنگ کی پالیسی ترک کردے۔
27/09/2025

سانحہ باجوڑ
ریاست پاکستان ہوش کے ناخن لیں اور اس ڈالری جنگ کی پالیسی ترک کردے۔

خیبر باڑہ بازار خیبر چوک میں وادی تیراہ میدان کے دلخراش واقعہ جس میں درجنوں معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے  کے خلاف...
27/09/2025

خیبر باڑہ بازار خیبر چوک میں وادی تیراہ میدان کے دلخراش واقعہ جس میں درجنوں معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے کے خلاف دھرنے کے پہلے دن میں نے کہا تھا کہ بدامنی کا اصل ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے، سفیر امن عبدالرزاق ۔

27/09/2025

تیراہ کے بعد باجوڑ میں ڈرون حملہ صوبائی حکومت کب تک ہر سانحے کو وفاق کے کھاتے میں ڈالتا رہے گا اور خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے مگر مچھ کے آنسوں بہائے گا

باڑہ تیراہ نمائندہ خلیل خان آفریدی ملک عطاء اللہ خان آفریدی  قوم کا دلیر سپوت اور مظلوم عوام کی آوازملک عطاء اللہ خان آف...
27/09/2025

باڑہ تیراہ نمائندہ خلیل خان آفریدی

ملک عطاء اللہ خان آفریدی قوم کا دلیر سپوت اور مظلوم عوام کی آواز

ملک عطاء اللہ خان آفریدی ان عظیم شخصیات میں سے ہیں جب بھی باڑہ یا آس پاس کے علاقوں کو کسی بہادر، نڈر اور مخلص لیڈر کی ضرورت پڑی، ملک عطاء اللہ خان آفریدی نے لبیک کہہ کر عوام کا ساتھ دیا۔ وہ نہ صرف سیاسی میدان میں ایک فعال کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ معاشرتی اور فلاحی محاذ پر بھی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

ملک عطاء اللہ خان آفریدی، باڑہ سیاسی اتحاد کا ایک مضبوط اور مؤثر ستون ہیں۔ انہوں نے ہر موقع پر مظلوم اور بے بس عوام کے لیے آواز بلند کی ہے۔ چاہے مسئلہ تعلیم کا ہو، صحت کا، یا بنیادی سہولیات کا، عطاء اللہ خان آفریدی ہمیشہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ وہ ان لوگوں میں سے نہیں جو صرف انتخابی مہمات میں نظر آتے ہیں، بلکہ وہ ہر وقت، ہر دن، ہر لمحہ عوام کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ان کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ان کی جرات، حوصلہ اور بے خوفی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جن پر عوام نہ صرف فخر کرتے ہیں بلکہ انہیں ایک امید کی کرن سمجھتے ہیں عوام کی خدمت، ان کی آواز بننا، ان کے دکھ درد میں شریک ہونا – یہ صرف ایک سیاستدان کا کام نہیں، یہ ایک سچے لیڈر کی پہچان ہے، اور یہی پہچان ہے ملک عطاء اللہ خان آفریدی کیایک جملہ عوام کی طرف سے ملک عطاء اللہ خان آفریدی کے لیے:
"عطاء اللہ خان آفریدی صرف ایک نام نہیں، یہ مظلوم عوام کے دل کی دھڑکن ہے

باجوڑ۔گاؤں لغڑئی تحصیل لوئی ماموند میں بچوں پر ڈرون حملہ، حملے میں چار بچے شہید جبکہ دو شدید زخمی کئے گئے ہیں۔لغڑئی کو س...
27/09/2025

باجوڑ۔گاؤں لغڑئی تحصیل لوئی ماموند میں بچوں پر ڈرون حملہ، حملے میں چار بچے شہید جبکہ دو شدید زخمی کئے گئے ہیں۔
لغڑئی کو سیکیورٹی فورسز نے کلئیر قرار دیا ہے اور بڑا گنجان آباد علاقہ ہے۔
پہلے ہی دن سے نام نہاد ٹارگٹڈ اپریشن میں
ماموند کے عام لوگ ٹارگٹ کئے جارہے ہیں۔
پورا علاقہ کھنڈر کا سماں پیش کررہا ہے۔
خُدارا! اس ظلم کو بند کرو۔
اس طرح غیر انسانی سلوک دنیا کے کسی کونے میں بھی نہیں ہورہا۔۔۔
#باجوڑ #اپریشن #ماموند #سویلیئنز #ظلم
نظام الدین۔۔۔۔۔۔۔ کارکن جماعت اسلامی

وادی تیراہ میدان اکاخیل واقعہ، عوامی نیشنل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا متاثرہ خاندان سے تعزیت۔ ضلعی صدر عبدالرازاق آفریدی سم...
26/09/2025

وادی تیراہ میدان اکاخیل واقعہ، عوامی نیشنل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا متاثرہ خاندان سے تعزیت۔ ضلعی صدر عبدالرازاق آفریدی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، صدر خیبر و سفیر امن عبدالرازاق اور صوبائی ترجمان ارسلان نے وادی تیراہ میدان اکاخیل واقعہ کے تناظر میں ملک ظاہر شاہ کے حجرے پر متاثرہ اور غمزدہ خاندان کے ساتھ فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میاں افتخار حسین نے کہا کہ یہ وقت اتحاد و اتفاق کا ہے۔ میرا ایک بیٹا بھی دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہو چکا ہے، ہم بس امن چاہتے ہیں۔ بدامنی کا ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی حکومت کی لیکن ہمارے دور میں حالات اس حد تک خراب نہیں تھے۔ حالیہ دنوں میں شام کے بعد تمام پولیس سمیت دیگر سرکاری لوگوں کو گھر سے نکلنے لع پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ عوام بھی گھروں سے نکلنے سے گھبراتے ہیں۔

میاں افتخار حسین نے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی۔

اسی موقع پر سفیر امن عبدالرزاق نے عمزدہ خاندان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اے این پی رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم مزید ایسے واقعات سے تنگ آ چکے ہیں اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب قبیلہ اکاخیل کے متاثرہ خاندان مشران اور ملک ظاہر شاہ خاندان نے عوامی نیشنل پارٹی کی آمد اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

باڑہ: وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام وادی تیراہ سانحے پر تعزیت کے لیے ملک ظاہر شاہ افریدی کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں انہوں ن...
26/09/2025

باڑہ: وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام وادی تیراہ سانحے پر تعزیت کے لیے ملک ظاہر شاہ افریدی کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ وادی تیراہ سانحہ ایک نہایت دردناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر کے ہمراہ سابق صدر فقیر محمد افریدی، ضلعی صدر اصغر خان افریدی، صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ افریدی، سینیئر رہنما ملک سردار اعظم، ملک سید آغا جان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

یہ ہے وہ کمانڈر جس کے گھر پڑا بارود پھٹ گیا تھا ۔ اور نتیجے میں اس  کے تیس دہشتگرد ساتھی مارے گئے ۔۔ آج اس کمانڈر کے پاس...
26/09/2025

یہ ہے وہ کمانڈر جس کے گھر پڑا بارود پھٹ گیا تھا ۔ اور نتیجے میں اس کے تیس دہشتگرد ساتھی مارے گئے ۔۔

آج اس کمانڈر کے پاس وزیراعلی خیبر پختون خواہ ، چیف سیکریٹری خیبر پختون خواہ ، ڈی سی پشاور سب تشریف لائے اور ہر دشتگرد کے قتل کے بدلے انھیں ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ۔۔

سوال یہ ہے کہ میڈیا ،، عدلیہ ،،، اینکر حضرات یہ سب خاموش کیوں ہوگئے ۔۔ کوئی گنڈا پور اور ڈی سی پشاور سمیت چیف سیکریٹری سے سوال کیوں نہیں کررہا ہے ۔۔ کہ یہ رقم تم کسے ادا کررہے ہو۔۔

۔۔

کتنا آسان ہوتا ہے ۔۔ معصوم بچون کو دہشت گرد قرار دے دینا ۔۔ یہی کام اس را ۔ یل برسوں سے کررہا ہے ۔۔ اور خوب مطمئن ہوکر کررہا ہے

تم میڈیا پر بیٹھے ہوئے لوگ ہم قبائل سے ہر مقابلہ جیت جاتے ہو۔۔ جب ہم خود کو بے گناہ کہتے ہیں تو تم ہمیں دہشت گرد ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہو۔۔

تم جو بڑے بڑے بنگلوں میں بیٹھے ہو ہم کچے ٹوٹے برباد گھروں کے مکینوں کو ہرا کر بہت فخر سے کہتے ہو کہ سچ کی جیت ہو گئی ہے ۔۔

ہم نہیں کہتے کہ تم لوگ غلط کررہے ہو ۔۔ ہم سمجھتے ہیں ہم جانتے ہیں ۔۔ تمھاری مجبوری ہے ۔۔ مگر یہ ایک سوال گنڈا پور اور چیف سیکرٹری سمیت ڈی سی پشاور سے ضرور کر لیجئے گا ۔۔ کہ یہ پیسہ ان مقتولین کو کس مد میں دیا گیا ہے اگر ہمت ہے تو

اعلان فوتگی ڈاکٹر محمد جاوید کی بھابھی اور عبد المتین کی زوجہ وفات ھو چکی  ھے جس کی نماز جنازہ آج 25 ستمبر 2025 کو  نیوا...
25/09/2025

اعلان فوتگی
ڈاکٹر محمد جاوید کی بھابھی اور عبد المتین کی زوجہ وفات ھو چکی ھے جس کی نماز جنازہ آج 25 ستمبر 2025 کو نیوادیرہ اکا خیل میری خیل میں شام 5 بجے آدا کیا جاۓ گا

قومی مشر حاجی الف خان کا والدہ محترمہ وفات پاگئی جس کی نمازہ جنازہ  11 بجے شین کمر میں ادا کی جائے گیانا اللہ وانا الیہ ...
25/09/2025

قومی مشر حاجی الف خان کا والدہ محترمہ وفات پاگئی جس کی نمازہ جنازہ 11 بجے شین کمر میں ادا کی جائے گی
انا اللہ وانا الیہ راجعون

⚠️ اہم اپیل ⚠️یونس ولد یار محمد کو اچینی، پشاور رنگ روڈ سے اغوا کر لیا گیا ہے۔اس وقت وہ کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔یو...
25/09/2025

⚠️ اہم اپیل ⚠️

یونس ولد یار محمد کو اچینی، پشاور رنگ روڈ سے اغوا کر لیا گیا ہے۔
اس وقت وہ کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔
یونس کا تعلق باڑا بر قمبر خیل سے ہے۔

اغواکار اُس کی رہائی کے لیے 2 کروڑ روپے مانگ رہے ہیں، جبکہ یونس اور اس کا خاندان اتنے غریب ہیں کہ دن میں دو وقت کا کھانا بھی مشکل سے کھاتے ہیں۔

یونس کے والدین اور بچے سخت صدمے اور اذیت میں ہیں۔
وہ ہاتھ جوڑ کر اپیل کر رہے ہیں کہ:

🙏 قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری نوٹس لیں۔
🙏 قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندے اس غریب خاندان کی مدد کریں۔

یہ کسی ایک خاندان کا نہیں، ہم سب کا مسئلہ ہے۔
براہِ کرم آواز اٹھائیں تاکہ یونس زندہ اور محفوظ گھر واپس آ سکے۔


#پشاور

ضلع خیبر باڑہ۔ تین دنوں تک جاری احتجاجی دھرنے کو کامیاب بنانے میں خان ولی آفریدی کا کردار سب سے نمایاں رہا، دھرنے کو بہت...
25/09/2025

ضلع خیبر باڑہ۔ تین دنوں تک جاری احتجاجی دھرنے کو کامیاب بنانے میں خان ولی آفریدی کا کردار سب سے نمایاں رہا، دھرنے کو بہت منظم رکھا اور پُرامن طریقے سے چلایا جس میں شرکاء کو مکمل طور پر حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرنے کا بھرپور موقع ملا۔ خان ولی آفریدی نے دھرنے کی قیادت میں حکمت عملی کو اہمیت دی اور اس کو بھرپور طریقے سے چلایا تاکہ ان کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے، خان ولی آفریدی نے دھرنے کے دوران وقتاً فوقتاً اپنے مطالبات کی وضاحت کی۔ مقامی عمائدین اور نوجوانوں نے خان ولی آفریدی کی اس دن رات محنت ، جدو جہد اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DA Pakhthoon KHAWA GHAG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category