Swabi News Point

Swabi News Point News Agency

30/08/2025

صوابی کے زمینداروں کا بڑا اعلان
تمباکو کمپنیاں صوابی میں خریداری نہیں کر رہیں، زمینداروں کے پاس بھاری مقدار میں تمباکو پڑا ہے۔
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کا کوٹہ پورا ہوگیا، مگر کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر خریداری نہ کی گئی تو احتجاجاً کمپنیوں کے سامنے تمباکو کو آگ لگادی جائے گی۔
کسان اپنے حق کے لیے متحد ہیں!

28/08/2025

محمدرحیم جدون — سانحہ داروڑائی میں مثالی قیادت کا مظاہرہ
صوابی کی تحصیل ٹوپی کے میئر عبد الرحیم جدون نے اپنی عملی قیادت اور عوام دوستی کا وہ ثبوت دیا ہے جو ایک عوامی نمائندے کے شایانِ شان ہوتا ہے۔ جدون داروڑائی میں پیش آنے والے المناک سانحے کے بعد جب پورا علاقہ غم اور کرب کی کیفیت میں ڈوبا ہوا تھا، اس وقت عبد الرحیم جدون تین دن تک مسلسل متاثرین کے ساتھ کھڑے رہے اور اپنی تمام تر توانائیاں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں صرف کر دیں۔
سانحہ رونما ہوتے ہی میئر ٹوپی نے سب سے پہلے متاثرہ مقام کا رخ کیا۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور زندہ بچ جانے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے انہوں نے ریسکیو 1122، مقامی انتظامیہ، فوجی جوانوں اور علاقے کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر ایک مربوط حکمتِ عملی اپنائی۔ ان کی مسلسل موجودگی نے ریسکیو عملے اور عوام دونوں کے حوصلے بلند رکھے۔
سانحے میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے گھر جا کر ان سے تعزیت کرنا، ان کے دکھ میں شریک ہونا اور ان کے لئے حکومتی معاونت کی یقین دہانی کرانا، عبد الرحیم جدون کی انسانی ہمدردی کا عملی ثبوت ہے۔ کئی مقامات پر انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے متاثرین کو کھانا اور پانی پہنچایا اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ذاتی نگرانی کی۔
تین دن کے دوران انہوں نے ہر سطح پر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ ریسکیو کے لئے مشینری اور گاڑیوں کا بندوبست کروایا، میڈیکل ٹیمیں روانہ کیں، اور دور دراز دیہات میں پھنسے متاثرین تک رسائی کے لئے خصوصی انتظامات کیے۔ ان کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی ٹوپی نے ریلیف کیمپ قائم کیے جہاں خیمے، کمبل اور اشیائے خوردونوش فراہم کی گئیں۔
یہ وہ لمحات تھے جب عوام اپنے نمائندے کی اصل قیادت دیکھنا چاہتے تھے۔ عبد الرحیم جدون نے یہ امتحان کامیابی سے پاس کیا۔ ان کی دن رات کی کاوشوں کو نہ صرف متاثرین نے سراہا بلکہ ضلع صوابی کے دیگر حلقوں میں بھی ان کے کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھا گیا۔ وہ تین دن متاثرہ علاقے میں ایسے متحرک اور مصروف عمل رہے کہ عوام نے انہیں صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک خدمتگار اور محافظ کے روپ میں دیکھا۔
سانحہ داروڑائی نے جہاں کئی خاندانوں کو غمزدہ کیا وہیں اس موقع پر میئر تحصیل ٹوپی عبد الرحیم جدون نے جس جرات، خدمت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا، وہ ایک روشن مثال ہے۔ ان کا کردار یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر عوامی نمائندے مشکلات کی گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں تو نہ صرف متاثرین کے دکھ کم ہوتے ہیں بلکہ اجتماعی طور پر معاشرہ بھی مضبوط اور متحد ہوتا ہے۔

28/08/2025

*_ڈیم اگر بن گئے تو سیلاب نہیں آۓ گا سیلاب نہیں آۓ گا تو بیرونی امداد نہیں آۓ گی امداد نہیں آۓ گی تو لندن اور دبئی میں پراپرٹی نہیں بنے گی_*
*_میرے معصوم ہم وطنوں_*

ریسکیو 1122 صوابیصوابی: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔اس...
26/08/2025

ریسکیو 1122 صوابی

صوابی: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نعمان خان، تینوں تحصیل اسٹیشن ہاؤس انچارجز اور شفٹ انچارج بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بونیر ایمرجنسی اور دالوڑی ایمرجنسی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور مستقبل میں ریسکیو آپریشنز کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایمرجنسی رسپانس ٹائم کو مزید کم کرنے کے لیے اضافی ایمبولینسز اور جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔ اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشنز اور ریفریشر کورسز کا بھی اہتمام ہوگا، جبکہ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو ہنگامی حالات میں بروقت اطلاع دینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ:
"ریسکیو 1122 صوابی ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں شہریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔"

25/08/2025

بادہ ڈیم۔۔۔صوابی گدون

پشتو کے مشہور گلوکار سیدکفایت شاہ باچا مرحوم کے والد سید مہر علی شاہ باچا انتقال کر گئے مرحوم کا نماز جنازہ کل  بروز منگ...
25/08/2025

پشتو کے مشہور گلوکار سیدکفایت شاہ باچا مرحوم کے والد سید مہر علی شاہ باچا انتقال کر گئے مرحوم کا نماز جنازہ کل بروز منگل 11بجے زیدہ میں ادا کیا جائیگا اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔۔

19/08/2025
18/08/2025

چیئرمین صوابی عطاءاللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

18/08/2025

ریسکیو 1122 صوابی

14/08/2025

صوابی ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک

14/08/2025

محمد امین کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک

Address

Peshawar

Telephone

+923344704700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi News Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share