
27/07/2025
تیراہ میں معصوم بچی کی شہادت کے بعد احتجاج پر فائرنگ: 6 مظاہرین شہید – ریاستی جبر کی بدترین مثال
یوتھ ماڈل نیشنل اسمبلی تیراہ میں مارٹر گولا گرنے سے معصوم بچی کی شہادت اور اس سانحے کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں 6 مظاہرین شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے بلکہ ریاستی دہشتگردی کی بدترین شکل بھی ہے۔ شہریوں کا احتجاج کرنا ان کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، اور اس حق کے جواب میں گولیاں برسانا ظلم، جبر اور آمریت کی علامت ہے۔
یوتھ ماڈل نیشنل اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ۔۔
1. اس واقعے کی فوریل عدالتی تحقیقات کی جائیں۔
2. ذمہ دار اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
3. شہداء کے لواحقین کو انصاف اور مکمل معاوضہ فراہم کیا جائے۔
4. شہری آبادیوں میں ملٹری ایکشن کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور پالیسی پر نظرِ ثانی کی جائے۔
ہم ریاستی اداروں کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے نوجوانوں کو دبانا قوم کو اندھیروں کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔
Human Rights Council of Pakistan
HRCP Khyber Pakhtunkhwa