05/10/2025
سوات۔ جماعت اسلامی تحصیل کبل کے زیراہتمام کبل میں ورکرزس
کنونشن کا انعقاد ہوا
سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کی خصوصی شرکت اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نومبر میں مینار پاکستان میں تین روزہ کل پاکستان اجتماع منعقد کریگی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اس اجتماع کے تیاری کا آغاز کرلیں اور جماعت کا پیغام اور اجتماع کی دعوت گھر گھر پہنچائے انہوں نے کہا کہ کارکنان جماعت کا اصل سرمایہ ہے اور یہی جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچاکر جماعت کے پیغام کو عام کرین جماعت کا مقصد اس وطن میں عدل و انصاف کے نظام کا قیام ہے ظلم و جبر اور بربریت و لاقانونیت کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ جماعت کے ورکر ہر وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں حالیہ سیلاب میں بھی جماعت کے ورکرز نے بے تحآشہ قربانی کا مظاہرہ کیا ہے عنایت اللہ خان نے مزید کہا کہ نومبر میں جماعت اسلامی مینار پاکستان میں ایک بہت بڑا تین روزہ اجتماع منعقد کررہے جسمیں ملکی و بین الاقوامی مسائل پر بحث ہوگی اور پورے دنیا سے اس میں لوگ شرکت کرینگے
ورکرز کنونشن میں صوبائی وزیر و امیر صوبہ خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان کے علاوہ حمید الحق امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حاجی خالقداد تحصیل امیر حافظ اسرار نائب امیر حاجی رحمت علی ڈاکٹر عبید اللہ رشید احمد اور دیگر نے شرکت کیجب کہ اس موقع پر تحصیل کبل کے سینکڑوں کارکنان اس ورکرز کنونش میں شریک تھے
تحصیل نظم کیطرف سے مہمانان و کارکنان کو حافظ اسراراحمد نے خیر مقدمی کلمات پیش کئے نائب امیر تحصیل ڈاکٹر عبید اللہ صاحب نے ملٹی میڈیا پہ اجتماع عام منصوبہ اور اہداف پیش کئے ۔
امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے ارکان کے ذمہ تفویض کام۔ ملکی و علاقائئ سیاست امت کے صورتحال پہ جامع اور شاندار انداز میں گفتگو کی ،امیر ضلع حمید الحق صاحب نے اجتماع کے انعقاد کا تنا ظر اور اہداف پہ گفتگو مرکوز رکھی جبکہ حاجی خالقداد خان صاحب نے حالیہ سیلاب میں تحصیل کبل کارکنان کے بے مثال محنت و ایثار اور خدمت پہ ذمہ داران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔۔دعا سے تقریب کا اختتام کیا گیا
جماعت اسلامی تحصیل کبل سوات