Daily prova

Daily prova To improve your knowledge and take the news from this web.page news and ishtayerrat are available on this page

01/07/2024

علاقائی خبریں اور عوامی مسائل کی جان کاری کے لیے ہمارے اس نئے پیج کو لائک اور شئیر کیجئے

مبارک باد مبارک باد   برا چاہے تو کیا ہوتا ہے #وہی ہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہےمیں اپنی اور اپنی فیملی کی جانب سے دل ...
07/10/2023

مبارک باد مبارک باد
برا چاہے تو کیا ہوتا ہے
#وہی ہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
میں اپنی اور اپنی فیملی کی جانب سے دل ❤️ کی اتھاہ گہرائیوں سے استاد محترم عزت مآب ممتاز قانون دان جناب صدر تحصیل بار پروا سردار امان اللہ خان گورمانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا مشکور و ممنون ہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جنھوں نے دن رات ان تھک محنت کرکے میرا مقدمہ جیت کر مجھے حق دلوایا قبل ازیں بھی موصوف نے مجھے کامیابی وکامرانی سے ھمکنار کرایا اللّہ تعالیٰ سردار صاحب کو اپنے اہل وعیال سمیت اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین

12/09/2023

پروآ: سی آر بی سی بحالی کے سلسلے میں زمینداروں کا پارہ ہائی ضلعی انتظامیہ کو دو دن کا الٹی میٹم دے دیا، زمینداروں نے ٹی ایم اے آفس سے مین اڈا پروا تک ریلی نکالی اور تھانہ پروا کے سامنے علامتی احتجاج ریکارڈ کرایا اس۔دوران زمینداروں نے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا چیف مردہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر تحصیل چیئرمین فخراللہ خان میانخیل نے شعلہ بیاں خطاب کیا اور کہا کہ انتظامیہ کو اگلے 48 گھنٹوں کا وقت دیتے ہیں جمعرات تک سی آر بی سی کا کام شروع نہ کیا گیا تو ڈی آئی خان کا تاریخی دھرنا دیں گے پھر دھرنا ایسے ختم نہیں ہو گا جب تک سی آر بی سی بحال نہیں ہو جائے گی۔۔

11/09/2023

تحصیل پروآ و تونسہ کے زمینداروں کی امیدیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں سی آر بی سی نہر کا تعمیراتی کام بند ؟؟
سیکیورٹی خدشات زمہ داری کس کی ؟
ہر معاملے میں سیاسی مرد الزام کیوں ؟ ریاستی ادارے اپنی رٹ بحال کرنے میں ناکام کیوں ؟
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ و دیگر انتظامی افسران غائب سوشل میڈیا پر مولانا و میانخیل کے ورکرز ایک دوسرے پر کیوں زمہ داری ڈال رہے ہیں ؟؟
اصل زمہ دار ادارے یا سیاسی ؟

21/08/2023

چشمہ رائیٹ بینک کینال کے مرمتی کام کو بحال کردیا گیا تحصیل چیئرمین فخراللہ خان میانخیل زمینداروں اور ایس ڈی او واپڈا سی آر بی سی ابی ذر کے ہمراہ نہر پر پہنچ گئے جہاں پر واپڈا سی ار بی سی افسران نے یقین دہانی کرائی کہ کام زور شور سے جاری ہے مزید مشینری بھی پہنچ جائے گی بیس دنوں کے اندر اندر اس قابل ہوجائیں گے نہر میں پانی چالو ہوجائے

پروآ: اسسٹنٹ کمشنر پروا اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم توجہ کے سبب  پروآ تحصیل بھر میں مہنگائی کا طوفان آمڈ آیا، اشیائے...
21/08/2023

پروآ: اسسٹنٹ کمشنر پروا اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم توجہ کے سبب پروآ تحصیل بھر میں مہنگائی کا طوفان آمڈ آیا، اشیائے خوردونوش بشمول پھل فروٹ اور سبزیوں کے من مانے ریٹس مقرر، سرکاری نرخ نامے کا کہیں نام نہیں رمک ماہڑہ پروا اور دیگر علاقوں میں دوکانداروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہھے غیر معیار اشیاء کے فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہھے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پروا کرامت اللہ مسلسل عدم توجہ و لاپرواہی کے سبب تحصیل پروا بھر میں عوام مصنوعی مہنگائی سے بلبلا اٹھے ہیں اشیائے خوردونوش بشمول پھل فروٹ اور سبزیوں کے مہنگے داموں من مانے ریٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں جو عام شخص کی پہنچ سے کافی دور چلے گئے ہیں تحصیل پروا کے علاقہ رمک ماہڑہ تحصیل ہیڈ کواٹر پروا سمیت دیگر علاقوں میں بھی دوکانداروں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہھے من مانے نرخوں کے سبب کئی غریب لوگ گھریلو اشیاء خریدنے سے قاصر ہو چکے ہیں جبکہ اسکے ساتھ مختلف اڈوں پر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہھے اس سلسلے میں عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے بھرپور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہھے۔۔۔

20/08/2023

فیصل آباد موٹروے ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں کے قریب کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس میں آگ بھڑک اٹھی ۔زرائع

متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
عینی شاہدین کے مطابق صرف آٹھ دس لوگ ایگزٹ دروازے سے نکل سکے

20/08/2023

پروآ
افسوس ناک خبر
اسماعیل اسسٹنٹ کمپلیٹ بی ایس پی اور جمیل قادری کا چچا حاجی شاہ نواز اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے جنکی نمازِ جنازہ 4.30 پہ پروآ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی

سی آر بی سی کا کام روک کر دونوں تحصیلوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں...
19/08/2023

سی آر بی سی کا کام روک کر دونوں تحصیلوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں اور اگر تین دن کے اندر کام چالو نہ ہوا تو میانخیل گروپ پہلے سے بھی بڑھ کر احتجاج کرے گا ان خیال کا اظہار تحصیل چیئرمین پروآ فخراللہ میانخیل نے کہیا مزید کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ دل فور سی آر بی سی کا کام شروع کرے تاکہ تحصیل پروآ و تحصیل تونسہ کی سوکھ جانے والی فصلوں اور انسانوں و تمام جانداروں کو پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے 2022 کے سیلاب کے بعد اگر حکومت سیریز ہوتی تو لوگ آج بھی اپنی مدد آپ کے تحت کھیانرے والے گٹے کو بند نہ کرتے حکومت وقت کی اس دوغلی پالیسی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں اور حکومت وقت کو وارننگ دیتا ہوں اگر تین دن کے اندر سی آر بی سی کا کام شروع نہ ہوا تو احتجاج کا اعلان کریں۔ گے
رپورٹ:قیوم بلوچ

بریکنگ نیوزویلج جٹہ میں میاں خیل گروپ کو دھچکا ڈمرہ برادری نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر لی کفیل نظامی بھی ...
19/08/2023

بریکنگ نیوز
ویلج جٹہ میں میاں خیل گروپ کو دھچکا ڈمرہ برادری نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر لی کفیل نظامی بھی پروآ کے سیاسی میدان میں کود پڑے اور پہلی انٹری میں ویلج جٹہ سے میانخیل گروپ کی کئی اہم وکٹیں گرا لیں ملک کبیر ڈمرہ ملک رمضان ڈمرہ ملک آصف ڈمرہ ملک کاشف ڈمرہ نے کفیل نظامی کے توسط سے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر لی

18/08/2023

زیر نظر ویڈیو میں رنگپور جنوبی سے بکری چوری کرنے والے دو چور ہیں جنہوں نے موٹر سائیکل پر بکری اٹھائی ہوئی ہے اس فوٹیج میں دو چور بمعہ موٹر سائیکل پر دیکھے جاسکتے ہیں واضح رہے کہ یہ فوٹیج کلاچی والا کے قریب نیو پمپ سے لی گئی ہیں اور اس پمپ سے چند قدم پر ان چوروں کو عوام نے گھیرا تھا جس کے بعد چور بکری اور جس موٹر سائیکل پر سوار تھے چھوڑ کر فرار ہو گئے
اگر کوئی جانتا ہو تو ہلپ کرے شکریہ

Address

Naivela
Peshawar
PROVA

Telephone

+3219619952

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily prova posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily prova:

Share

Category