Crown News

Crown News 📻🖥 Name Muhammad Taj. From kurram, kpk, Pakistan.

26/03/2026

عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا عمران خان کی قید تنہائی پر اقوام متحدہ میں خطاب ... See more

تمام پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے جو سعودی عرب میں کمپنیوں میں اچھی پوزیشن پر کام کر رہے ہیں یا کنٹریکٹر ہیں، خاص طور پر...
26/02/2026

تمام پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے جو سعودی عرب میں کمپنیوں میں اچھی پوزیشن پر کام کر رہے ہیں یا کنٹریکٹر ہیں، خاص طور پر ریاض میں۔ براہِ کرم اپنے پاکستانی ساتھیوں کو ترجیح دیں۔ منفوہا شمیسی اور آس پاس بے شمار قابل، ہنر مند اور تعلیم یافتہ لوگ مہینوں سے بے روزگار بیٹھے ہیں
میرے میسنجر ان باکس بے شمار بے روزگار افراد سے بھرا ہوا ہے۔ لوگ مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں

08/02/2026

ہڑتال کی کامیابی کی گواہی😀
لاہور ناشتہ پوائنٹس بھی بند ہیں

07/02/2026

بیس سال لگے اس قوم کو یہ شعور دینے میں کہ پتنگ بازی کوئی ثقافتی تہوار نہیں بلکہ ایک خونی کھیل ہے۔ ایک ایسا کھیل جو ڈور سے زیادہ گلے کاٹتا ہے۔ مائیں بیٹے کھوتی رہیں، بچے یتیم ہوتے رہے، راہگیر سڑکوں پر مرتے رہے — تب جا کر ریاست کو ہوش آیا تھا اور پابندیاں لگیں۔
مگر افسوس… ایک سیاسی خواہش نے بیس سال کی قربانیوں کا جنازہ نکال دیا۔
آج پھر وہی منظر ہے — سڑکوں پر موٹرسائیکلیں نہیں، موت کے موبائل پھرتے نظر آ رہے ہیں۔ لوگوں نے اپنی بائیکس پر لوہے کی سلاخیں اور پائپ باندھ رکھے ہیں، جیسے شہر نہیں جنگل کا قانون ہو۔ کسی کے گلے پر ڈور پھرے، کسی کی گردن کٹے، کسی کا چہرہ چِرے — کسی کو پرواہ نہیں۔
یہ کھیل نہیں
یہ شوق نہیں
یہ روایت نہیں
یہ سیدھی سیدھی عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہے۔
اور سب کچھ صرف اس لیے کہ اقتدار میں بیٹھی ایک عورت کو یہ تماشا اچھا لگتا ہے۔ عوام کا خوف، ماؤں کی چیخیں، اسپتالوں کی ایمرجنسی، سڑکوں پر بہتا خون — یہ سب شاید اہم نہیں۔
پیغام بالکل واضح ہے:
انسانی جان سستی ہے، حکمران کی مرضی مہنگی۔
جب ریاست خود آنکھیں بند کر لے، تو حادثے نہیں ہوتے — لاپرواہی کو پالیسی بنا دیا جاتا ہے۔
اور پھر ہر مرنے والا صرف ایک خبر نہیں ہوتا، بلکہ اس نظام پر ایک سوالیہ نشان ہوتا ہے۔

07/02/2026

رمضان المبارک میں‏ سودا چھوٹی دکانوں سے خرید لیا کرو،
وہ ارب پتی بننے کی نہیں صرف دو وقت روٹی کمانے کےلئے فکرمند ہوتے ہیں۔۔

06/02/2026

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

لوئر کرم: شدید بارشوں کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دو افراد زخمیلوئر کرم کے علاقے جندڑی میں شدید ...
06/02/2026

لوئر کرم: شدید بارشوں کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دو افراد زخمی
لوئر کرم کے علاقے جندڑی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ایک بوسیدہ دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 13 سالہ محمد صابر ولد عبدالقادر موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ محمد آصف اور محمد امین زخمی ہو گئے۔
متاثرہ خاندان کا تعلق سنٹرل کرم (مسوزی) سے بتایا جاتا ہے، جو حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کے باعث نقل مکانی کرکے احمد شاہ جندڑی میں مقیم تھا۔ بارش کے دوران خستہ حال عمارت کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
علاقے میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مزید خستہ حال مکانات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اور محفوظ رہائش فراہم کی جائے

درخواست / اپیل برائے دشمنی کو دوستی میں بدلناہم، وسطی کرم داڑہ دڑ منگل  سے تعلق رکھنے والے تمام افراد، نہایت عاجزی اور د...
15/12/2025

درخواست / اپیل برائے دشمنی کو دوستی میں بدلنا
ہم، وسطی کرم داڑہ دڑ منگل سے تعلق رکھنے والے تمام افراد، نہایت عاجزی اور درد مندی کے ساتھ قبیلہ ملک عمل دین اور قبیلہ ملک تاج میر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خدا کے واسطے اس طویل اور خونریز دشمنی کو ختم کریں۔
یہ دشمنی کئی دہائیوں سے جاری ہے جس نے دونوں خاندانوں کی تین نسلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس تنازعے میں باپ، بھائی، نوجوان اور یہاں تک کہ بے گناہ عورتیں بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ اب تک اس دشمنی میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو کہ پورے علاقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
ہم علاقے کے تمام باشعور افراد، قبائلی مشران، علما کرام، سیاسی قائدین، سماجی کارکنوں، ایم پی ایز، ایم این ایز اور سرکاری انتظامیہ سے پُرزور گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ اور مخلصانہ کردار ادا کریں اور ثالثی کے ذریعے اس دشمنی کو ہمیشہ کے لیے ختم کروائیں۔
امن، صلح اور بھائی چارہ ہی ہمارے معاشرے کی اصل طاقت ہے۔ آئیں ہم سب مل کر نفرت، خونریزی اور انتقام کے اس سلسلے کو ختم کریں اور آنے والی نسلوں کو امن اور محفوظ مستقبل دیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق بات کہنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

سنٹرل کرم کے عوام کے بے دخلی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ نہ رہائش کی کوئی بندوبست، نہ کھانے پینے کا کوئی انتظام، اب عوام جائے تو...
12/10/2025

سنٹرل کرم کے عوام کے بے دخلی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ نہ رہائش کی کوئی بندوبست، نہ کھانے پینے کا کوئی انتظام، اب عوام جائے تو کہاں جائے؟

تمام سیاسی لیڈران کان کھول کر سن لو خدا کے لیے کچھ کردار ادا کرو بے حس نہ بنو اپنا کردار ادا کرو اپنی اپنی جگہ پر سنٹرل ...
11/10/2025

تمام سیاسی لیڈران کان کھول کر سن لو خدا کے لیے کچھ کردار ادا کرو بے حس نہ بنو اپنا کردار ادا کرو اپنی اپنی جگہ پر
سنٹرل کرم ممکنہ فوجی /پریشن سے علاقے سے بڑے پیمانے پر نقل مقانی شروع ہے سنٹرل کرم کے بچوں بزرگوں اور خواتین کو بے یار و مد گار نہ چھوڑوں

ان لوگوں کے لیے متاثرین کیمپ بھی نہیں ہے

افسوس  ناک  صوابی  زیدہ  کے  محلہ  بلڑحیل  میں  طوفانی  بارش  کے  بعث  تاریحی  مسجد  کو  کافی  نقصان  پہنچا  ۔  تا  ہم  ...
27/05/2025

افسوس ناک
صوابی زیدہ کے محلہ بلڑحیل میں طوفانی بارش کے بعث تاریحی مسجد کو کافی نقصان پہنچا ۔ تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Address

Peshawar
0926

Telephone

+923099588956

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crown News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Crown News:

Share