Islamic Thuts

Islamic Thuts Islamic Thought

26/09/2024

رسول اللّٰه ﷺ کے نزدیک جھوٹ سے بڑھ کر کوئی اور عادت نفرت کے قابل ناپسندیدہ نہیں تھی، اور جب کوئی آدمی نبی اکرم ﷺ کے پاس جھوٹ بولتا تو وہ ہمیشہ آپ کی نظر میں قابل نفرت رہتا یہاں تک کہ آپ جان لیتے کہ اس نے جھوٹ سے توبہ کرلی ہے۔

جامع ترمذی : 1973 حدیث حسن

25/09/2024
















25/09/2024

حضرت عمر ؓ حجر اسود کے پاس آئے
اور اسے بوسہ دیا اور فرمایا
میں خوب جانتا ہوں
کہ تو صرف ایک پتھر ہے،
نہ کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے نہ نفع۔
اگر رسول اللّٰه ﷺ کو
تجھے بوسہ دیتے ہوئے میں نہ دیکھتا
تو میں بھی کبھی تجھے بوسہ نہ دیتا۔

صحیح بخاری : 1597

23/09/2024

♥️♥️♥️❤️

21/09/2024
17/09/2024

‏لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ ذَكَرَ اللّٰهَ كَثِیْرًاؕ

فی الحقیقت تمہارے لیے رسول اللہﷺ (کی ذات) میں نہایت ہی حسین نمونۂ (حیات) ہے ہر اُس شخص کے لئے جو اللہ (سے ملنے) کی اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے اور اللہ کا ذکر کثرت سے کرتا ہے۔

(سورۃ الْأَحْزَاب، 33 : 21)

15/09/2024

آپٌ نے فرمایا :’’ کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمائے ؟‘‘ آپٌ کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک نے پوچھا : ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں کس طرح کما سکتا ہے ؟ آپٌ نے فرمایا :’’ وہ سو بار سبحان الله کہے ۔ اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے سو گناہ مٹا دئیے جائیں گے ۔‘‘

( صحیح مُسلم : ٦۸۵۲ )

اتوار ١٤٤٦-۰۳-۱۰ ربیع الاوّل

14/09/2024

حضرت ابو سعید خدری ؓ نے
بیان کیا ہے کہ رسول اللّٰه ﷺ میں
پردہ نشیں کنواری لڑکیوں سے
بھی زیادہ شرم و حیا تھی۔

صحیح بخاری : 3562

13/09/2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ تم لوگ شہید کے بارے میں کیا کہتے ہو ( کہ شہید کون ہوتا ہے ؟ ) ‘‘ حاضرین نے کہا : اللہ کی راہ میں قتل ہو جانا ( شہادت ہے ۔ ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تب تو میری امت کے شہید تھوڑے ہی ہوں گے ۔ جو اللہ کی راہ میں قتل ہو گیا ، وہ شہید ہے ۔ اور جو اللہ کی راہ میں فوت ہو گیا ، وہ بھی شہید ہے ۔ اور پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے ۔ طاعون سے مرنے والا شہید ہے ۔‘‘
ایک روایت میں ہے :’’ اور ڈوب کر مر جانے والا شہید ہے ۔‘‘

( سنن ابن ماجہ : ۲۸۰٤ )

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Thuts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamic Thuts:

Share