KP Buzz

KP Buzz KP Buzz
(2)

5 اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے"5 اگست کی تیاریوں کو دیکھ کر جعلی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، چیئرمین...
29/07/2025

5 اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے

"5 اگست کی تیاریوں کو دیکھ کر جعلی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں،خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا چکے ہیں،اگر حکومت نے 26 نومبر جیسے ہتھکنڈے دوبارہ آزمائے تو اس بار بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا،نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا جعلی حکومت کا معمول بن چکا ہے۔پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے، جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔
اگر جعلی حکومت نے شہریوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقِ احتجاج سے محروم کرنے کی کوشش کی تو شدید مزاحمت کی جائے گی،عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور کسی قسم کی فسطائیت کو برداشت نہیں کرے گی،ہم ہر قسم کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف قانونی اور سیاسی مزاحمت کریں گے۔"
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں پاکستانی علماء کرام، اسلامی اسکالرز اور سیاستدانوں پر مشتمل وفد آج بیجنگ پہخچ گیاچینی وز...
27/07/2025

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں پاکستانی علماء کرام، اسلامی اسکالرز اور سیاستدانوں پر مشتمل وفد آج بیجنگ پہخچ گیا

چینی وزارت خارجہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، وفد نے چین کی سب سے پہلی سرکاری مسجد کا دورہ کیا، اسلامک ایسوسی ایشن آف چائنا کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر اعلیٰ ذمہ داران سے ملاقات ہوئی، چیئرمین اسلامک ایسوسی ایشن نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ پورے چین میں اس وقت تقریباً 35,000 مساجد، 55,000 امام حضرات اور ایک درجن سے زائد اسلامک سنٹرز فعال ہیں، صرف بیجنگ شہر میں 72 مساجد قائم ہیں،
وفد کو بتایا گیا کہ اسلامک ایسوسی ایشن کے 8 ذیلی شعبے ملک بھر میں کام کر رہے ہیں، جہاں ملکی سطح پر مختلف مقابلے بھی منعقد ہوتے ہیں قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے تراجم چینی زبان میں دستیاب ہیں،رواں سال چین سے 10 ہزار افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، اور کئی طلبہ کو جامعہ ازہر مصر بھی بھیجا گیا ہے،ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ جب بھی کسی مقام پر پاکستانیوں سے ملاقات ہوتی ہے، تو دلی خوشی محسوس کرتے ہیں۔
وفد کے سربراہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پاکستان کی طرف سے چین کے مذہبی قائدین کا شکریہ ادا کیا، ارومچی، کاشغر و بیجنگ جیسے شہروں کے دورے کو نہایت مفید قرار دیا۔وفد نے اسلامک ایسوسی ایشن کے قائدین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی،چینی طلبہ کے لیے پاکستان کے دینی مدارس میں مفت تعلیم، رہائش اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کی۔
پاکستانی وفد نے "پیغامِ پاکستان" کے پیغام اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور میزبانوں کو پیغامِ پاکستان کی کتب بطور تحفہ پیش کیں،آخر میں دونوں ممالک کے وفود نے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف پیش کیے، ملاقات کو باہمی دینی، تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔




مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں پاکستان کے ممتاز علماء، اسکالرز اور سیاستدانوں پر مشتمل  وفد سنکیانگ کے بعد...
26/07/2025

مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں پاکستان کے ممتاز علماء، اسکالرز اور سیاستدانوں پر مشتمل وفد سنکیانگ کے بعد کاشغر پہنچ گیا

مقامی حکومت اور وزارتِ خارجہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، شرکاء نے کاشغر میں مذہبی رہنماؤں اور اسکالرز سے ملاقاتیں کیں،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفد کو کاشغر کی تجارتی اہمیت اور تاریخی پس منظر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،
وفد نے کاشغر کے تاریخی شہر میں واقع پانچ سو سال پرانی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا،یہ مسجد شہر کے وسط میں واقع ہے اور اپنی وسعت و عظمت کے باعث نمایاں حیثیت رکھتی ہے،مسجد انتظامیہ نے وفد کو مسجد کی تاریخ، ارتقائی مراحل اور موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا، قدیم اور نئے تعمیر شدہ علاقوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں،
سال 2008ء کے زلزلے کے بعد یہ شہر، جو پہلے ہی خستہ حال اور پسماندہ تھا، بری طرح متاثر ہوا تھا2008ء میں شہر کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا گیا، اور صرف نو برس میں پورے شہر کو نہ صرف ازسرِنو تعمیر کیا گیا بلکہ اس کی تزئین و آرائش بھی مکمل کی گئی۔وفد کے شرکاء کو ویڈیوز، ماڈلز اور نقشوں کے ذریعے چند برسوں میں ہونے والی ترقی کا احوال پیش کیا گیا۔
وفد نے عوام کی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے لیے چینی حکومت کے سنجیدہ اقدامات کو سراہا۔

"کاشغر کو مسلم تاریخ اور روایت میں ایک منفرد مقام حاصل ہے،کاشغر کی طرزِ تعمیر منفرد ہے اور اس کی ترقی کسی عجوب سے کم نہیں ہے۔"

مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹرسیف




بیرسٹر ڈاکٹرسیف کی سربراہی میں پاکستانی مذہبی وسیاسی رہنماؤں پر مشتمل وفد چین کے صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی پہنچ ...
25/07/2025

بیرسٹر ڈاکٹرسیف کی سربراہی میں پاکستانی مذہبی وسیاسی رہنماؤں پر مشتمل وفد چین کے صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی پہنچ گیا

وفد نے اسلامی ایسوسی ایشن آف سنکیانگ میں مذہبی رہنماوں سے ملاقات کی،اس موقع پر مذہبی ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا،اسلامی ایسوسی ایشن آف سنکیانگ کے نائب صدرمامات علی نے پاکستانی وفد کو بریفنگ دی،سنکیانگ کے مسلمان آزادانہ طور پر اسلام پر عمل پیرا ہیں،اس علاقے میں سینکڑوں مساجد اور مدارس موجود ہیں جو مسلمانوں کو قرآن و سنت کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
سنکیانگ میں گزشتہ 10 سالوں سے کوئی دہشتگردی کا واقعہ پیش نہیں آیا، اور یہ خطہ اب پرامن ہے،پاکستانی وفد کے سربراہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے چینی حکومت کا پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا اور اسلامی ایسوسی آف سنکیانگ کے اقدامات کو سراہا،
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے "پیغامِ پاکستان" کے اقدام سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے تقریباً 6000 علمائے کرام نے اس بیانیے کی تائید کی ہے،دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور قریبی تعاون کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔
ملاقات سے قبل پاکستانی وفد نے ارومچی کی شانشی مسجد اور سنکیانگ انٹرنیشنل گرینڈ بازار کا دورہ کیا، ہائی ٹیک پلانٹ فیکٹری ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، یوجن اسٹریٹ ساؤتھ کمیونٹی، اور ہیجیاشان اسٹریٹ کا دورہ بھی کیا،وفد نے سنکیانگ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں انسدادِ دہشتگردی اور انسدادِ انتہاپسندی کی نمائش بھی دیکھی۔
وفد کو چینی حکومت کی انتہاپسندی کے خلاف کوششوں سے آگاہ کیا گیا، بتایا گیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد علاقے میں سماجی بحالی اور اقتصادی ترقی کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں،مختلف مذہبی و نسلی برادریاں پرامن طریقے سے باہم رہ رہی ہیں اور علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، یہ دورہ چینی حکومت اور پاکستان کے بین الاقوامی تحقیقی کونسل برائے مذہبی امور (IRCRA) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بائیکاٹ کرنے والوں کے بغیر بھی اے پی سی کامیابی سے منعقد ہوئی اے پی سی کا بائیکا...
25/07/2025

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بائیکاٹ کرنے والوں کے بغیر بھی اے پی سی کامیابی سے منعقد ہوئی

اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتیں دراصل امن کی خواہاں نہیں ہیں، اے پی سی کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے بلائی گئی تھی، بائیکاٹ کرنے والے بتائیں کہ وہ امن قائم کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ؟ وزیراعلیٰ کی قیادت میں منعقدہ اے پی سی نے امن کے قیام کے لیے دلیرانہ فیصلے کیے ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر بائیکاٹ کرنے والوں میں ایسے دلیرانہ فیصلے کرنے کی سکت نہیں تھی، اسی لیے انہوں نے اے پی سی کا بائیکاٹ کیا، گورنر فیصل کریم کنڈی کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی عدم موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا،جو جماعتیں اے پی سی کا بائیکاٹ کر رہی ہیں، اب وہ کس منہ سے امن اور صوبے کی ترقی کی بات کریں گی؟
اے پی سی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے کی ۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،اپوزیشن جماعتوں کو بھی امن کے قیام میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، صوبے میں دہشت گردی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے، دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور اس کا پائیدار حل بھی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے وسائل سے بڑھ کر خرچ کر رہی ہے، وفاق دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا،وفاق صوبائی حکومت کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کر رہا ہے، دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں صوبے کے فنڈز دانستہ طور پر روکے گئے ہیں، دہشت گردی جیسے حساس اور سنگین مسئلے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے، وفاق کو صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کر کے، اسے معاشی طور پر مضبوط کرنا چاہیے۔

مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزائیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جا رہی ہیںعمران خان کی رہائی کی تحریک سے عین...
24/07/2025

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزائیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جا رہی ہیں

عمران خان کی رہائی کی تحریک سے عین پہلے جھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانا تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے، پی ٹی آئی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں، سزائیں دلوانے سے واضح ہوتا ہے کہ جعلی حکومت عمران خان کی رہائی کی تحریک سے شدید خوفزدہ ہے۔
تحریک سے پہلے سزائیں دلوانا پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو دبانے کی ناکام کوشش ہے،پی ٹی آئی قیادت اور کارکن جعلی حکومت کے جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں،جعلی اور سفاک حکومت نے کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون یاسمین راشد کو بھی 10 سال قید کی سزا دلوائی، سزاؤں کے باوجود یاسمین راشد سمیت تمام رہنماؤں کا حوصلہ قابلِ دید ہے۔"
عمران خان کی رہائی کی تحریک کے لیے خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،پی ٹی آئی قیادت اور کارکن عمران خان کی رہائی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور کی قیادت میں تحریک کے لیے تمام تر تیاریاں جاری ہیں، پورے صوبے میں ورکرکنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ورکر کنونشنز جلسوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ عوام اور کارکن تحریک کے لیے کس قدر پُرجوش ہیں۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا چینی سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہگندم کے بعد اب چینی کی درآمد و برآمد کے کھیل کے ذریعے شوگ...
22/07/2025

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا چینی سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

گندم کے بعد اب چینی کی درآمد و برآمد کے کھیل کے ذریعے شوگر مل مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، چینی سکینڈل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث مافیا کو قرار واقعی سزا دی جائے، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ شوگر مل مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، شریف خاندان کی کئی شوگر ملز ہیں، جنہیں درآمد و برآمد کے اس کھیل میں براہ راست اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔
چینی کی درآمد و برآمد کے اس کھیل کے ذریعے عوام کی جیبوں سے 38 ارب روپے نکال کر شوگر مافیا کی جیبوں میں ڈالے گئے،حکمران طبقہ اور شوگر مل مافیا ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں، حکمران طبقہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے شوگر مل مافیا پر مہربان ہے،
شریف خاندان شوگر مل مافیا کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹ رہا ہے، پہلے چینی برآمد کرکے اور پھر درآمد کے نام پر قومی خزانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا، عمران خان کے دور میں 110 روپے فی کلو چینی پر واویلا کرنے والوں کو اب سانپ سونگھ گیا ہے،جعلی حکومت نے شوگر مل مافیا کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتیں 200 روپے فی کلو تک پہنچا دی ہیں۔

مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

اپوزیشن ایسا پروپیگنڈا کر رہی ہے جیسے انہوں نے خود اپنے ٹکٹس کسی غریب ورکر کو دیے ہوں"پی ٹی آئی نے مراد سعید، فیصل جاوید...
21/07/2025

اپوزیشن ایسا پروپیگنڈا کر رہی ہے جیسے انہوں نے خود اپنے ٹکٹس کسی غریب ورکر کو دیے ہوں

"پی ٹی آئی نے مراد سعید، فیصل جاوید, پیر نورالحق قادری اور روبینہ ناز جیسے امیدواروں کو ٹکٹس دیے ہیں، جو سرمایہ دار نہیں ہیں،اپوزیشن وضاحت کرے کہ کتنے عام ورکر اور کتنے سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیے ہیں؟، اپوزیشن پروپیگنڈا کرنے کے بجائے مخصوص نشستوں پر قبضے کا جواب دے۔صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر حلف اٹھا کر اخلاقیات کا بھاشن نہ دے، پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا،اب مخصوص نشستوں پر قبضہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔"
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مخصوص نشستوں پر اپوزیشن جماعتوں کا حلف پارلیمانی سیاست کا سیاہ ترین باب تصور ہوگا 26ویں آئینی ترمیم کا سہارا لے کر پارلی...
20/07/2025

مخصوص نشستوں پر اپوزیشن جماعتوں کا حلف پارلیمانی سیاست کا سیاہ ترین باب تصور ہوگا

26ویں آئینی ترمیم کا سہارا لے کر پارلیمانی سیاست کے سینے میں چھرا گھونپا گیا ہے، عوام نے جن جماعتوں کو پی ٹی آئی کے مقابلے میں مسترد کیا تھا، انہی میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں بانٹی گئی ہے،مخصوص نشستیں اپوزیشن کو دینا عوامی رائے کی توہین ہے،مخصوص نشستوں پر قبضہ جمانا پارلیمانی سیاست کی ساکھ پر کاری ضرب ہے، جس کے ذمہ دار بے ضمیر سیاستدان ہیں،
اگر اپوزیشن میں اخلاقی جرات ہوتی تو مخصوص نشستوں سے انکار کر دیتی، اپوزیشن جیت کر بھی غیر مطمئن ہے، جبکہ پی ٹی آئی عوامی حمایت کے باعث ہار کر بھی مطمئن ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو منتخب اور دیگر جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے۔

مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا عطا تارڑ کو کرارا جوابسانحات پر سیاست مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے"عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست کرنے سے پہ...
19/07/2025

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا عطا تارڑ کو کرارا جواب
سانحات پر سیاست مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے

"عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست کرنے سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں۔چند گھنٹوں کی بارش نے اسلام آباد و پنجاب کے ترقیاتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب کو مدد کی پیشکش کی، ن لیگی وزراء کم ظرفی دکھا رہے ہیں۔ `لاہور پیرس نہیں، پانی میں ڈوبا شہر بن چکا ہے` اسلام آباد اور پنجاب کی سڑکیں جھیلیں بن گئیں،نام نہاد ترقیاتی منصوبے ایک بارش میں بہہ گئے"

لاہور ایک بار پھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ  ٹک ٹاکر وزیراعلٰی زبردستی شہریوں سے زندہ باد کے نعرے لگوانے میں مصروف ہیںشہ...
17/07/2025

لاہور ایک بار پھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی زبردستی شہریوں سے زندہ باد کے نعرے لگوانے میں مصروف ہیں

شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوانے سے بہتر ہے کہ زمین میں گڑ کر شرم سے ڈوب جائیں،جعلی راج کماری مریم نواز پولیس کے زور پر عوام سے زبردستی نعرے لگوا رہی ہیں،جعلی فارم 47 کی وزیراعلٰی پر تنقید کرنا بھی اب جرم بن چکا ہے،جب ایک عام شہری نے آئینہ دکھایا، تو جعلی راج کماری نے برا مان لیا،زبردستی نعرے لگوانے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،تنقید کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے زبردستی بیان ریکارڈ کروانا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،بدترین مارشل لا میں بھی ایسے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے گئے جو اب جعلی راج کماری کی حکومت میں ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور کے پی کابینہ نے دورہ لاہور میں سڑکوں کی حالت زار دیکھی تھی، تعفن اور بدبو کے باعث لاہور کی سڑکوں پر سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے،چند گھنٹوں کی بارش نے مریم نواز کے پیرس کا پول کھول دیا یے، مریم نواز ترقیاتی کاموں کے لئے علی امین سے ٹیوشن لیں، اقتدار میں کئی بار آنے کے باوجود لاہور کی حالت آج بھی ابتر ہے۔

مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

  نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی اور ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیاعمران خان ...
16/07/2025

نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی اور ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا

عمران خان نے سخت ہدایات دیں کہ تمام رہنماؤں کو میرا پیغام پہنچایا جائے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور ‎سوشل میڈیا پر مہم چلانے سے باز رہیں، سوشل میڈیا کو آپس میں ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے پارٹی کا بیانیہ مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں، تمام رہنما احتجاجی تحریک کے لیے متحد اور یکسو ہوں۔
5/5

Address

Attock

Telephone

+923332554219

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Buzz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share