Stargii

Stargii امن مينه رورولي

اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو بچپن ہی سے یہ یقین دے دیں کہ اگر کبھی کوئی انہیں دل سے پسند ہو تو وہ بلا جھجھک ہمیں بتائیں۔ ہم ...
20/07/2025

اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو بچپن ہی سے یہ یقین دے دیں کہ اگر کبھی کوئی انہیں دل سے پسند ہو تو وہ بلا جھجھک ہمیں بتائیں۔ ہم اُن کی پسند کو عزت دیں گے، اور نکاح وہیں کریں گے جہاں ان کی خوشی ہو۔
اگر ہر گھر میں بڑے یہ ایک جملہ سچائی سے کہہ دیں تو چھپ کر ملاقاتیں، خوف میں محبتیں، اور بےآواز رشتے ختم ہو سکتے ہیں۔
محبت کرنا گناہ نہیں، اور محبت کی شادی عزت کے ساتھ ہو تو عین عبادت ہے۔
جو اولاد اپنے دل کا حال بتائے، اُسے تھاما جائے، ڈانٹا نہیں۔ کیونکہ نکاح، اللہ کا پسندیدہ عمل ہے — اور والدین کا اعتماد، اولاد کے لیے سب سے بڑا سہارا۔ ❤️🙂

ہوتا ہوگا کھلی زلفوں کا ذکر غزلوں میں باحیا عورتوں کا تذکرہ قرآن میں ہوا ہے❤
16/07/2025

ہوتا ہوگا کھلی زلفوں کا ذکر غزلوں میں
باحیا عورتوں کا تذکرہ قرآن میں ہوا ہے❤


آج کا تازہ ترین خبریں 😅😂انوکھی واردات  پولیس چوکی پر ایک شخص کی تلاشی کے دوران جیب سے کالے رنگ کی ایک ڈبیا نکلی،پولیس وا...
14/07/2025

آج کا تازہ ترین خبریں 😅😂
انوکھی واردات

پولیس چوکی پر ایک شخص کی تلاشی کے دوران جیب سے کالے رنگ کی ایک ڈبیا نکلی،
پولیس والے نے وہ ڈبیا طلب کی تو بندے نے وہ ڈبیا دینے سے انکار کر دیا پولیس والے نے ڈبیا چھیننا چاہی تو بندے نے وہ ڈبیا مُٹھی میں بھینچ لی اور ڈبیا دینے سے صاف اِنکار کر دیا،
پولیس والے کا شک اب یقین میں بدل چُکا تھا کہ ڈبیا میں کوئی نشہ آور دوا پاؤڈر ،چرس یا آئیس ھے،
پولیس انسپکٹر کو بُلایا گیا اور اس شخص کو تھانے لے جایا گیا اس کے باوجود یہ شخص ڈبیا پولیس کے حوالے کرنے پر کسی طور راضی نہیں تھا،
پولیس انسپکٹر نے پستول کنپٹی پر رکھا اور اس بندے سے وہ ڈبیا طلب کی لیکن سارا سٹاف یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ بندے نے اب بھی ڈبیا دینے سے انکار کر دیا،
اب یہ چُھوٹی سی ڈبیا ایک راز بن چُکی تھی پولیس کی ساتویں حِس پَھڑک اُٹھی تھی اب وہ سوچ رہے تھے شاید ڈبیا میں کوئی قیمتی ہیرا ھوگا بندے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اُس سے وہ ڈبیا چھین لی گئی اب مُسافر دھاڑیں مار مار کر رونے لگا،
پولیس والے بندے کو جیل میں بند کر کے ڈبیا لیکر باہر آئے اور اسے کُھولا تو اندر دیکھ کر سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ڈبیا کے اندر ایک نحیف سا لال بیگ تھا جو غالباً دم گُھٹنے کی وجہ سے اب مر چُکا تھا،
پولیس انسپکٹر نے سخت لہجے میں پُوچھا سچ سچ بتاؤ یہ کیوں رکھا تھا جیب میں....؟

بندہ روتے ھوئے جناب! بیوی کو ڈرانے کیلئے....!! 😃😁😆
゚viralシfypシ゚viralシalシ
゚viralシfypシ゚viralシ

تحریر: "خاموشی کی فریاد"کراچی کی ایک پرسکون شام تھی، اور سمندر کی لہریں ویسے ہی شور کر رہی تھیں جیسے روز کرتی ہیں۔ مگر ا...
09/07/2025

تحریر: "خاموشی کی فریاد"

کراچی کی ایک پرسکون شام تھی، اور سمندر کی لہریں ویسے ہی شور کر رہی تھیں جیسے روز کرتی ہیں۔ مگر اُس دن ایک فلیٹ میں موت نے چپکے سے دستک دی — اور ایک حسین، نیک، باحیا، باادب لڑکی — ایک ماڈل، ایک خواب — اس دنیا سے خاموشی سے رخصت ہو گئی۔

وہ ایک ماہ تک تنہا اپنے فلیٹ میں پڑی رہی۔ نہ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا، نہ کسی نے حال پوچھا۔ وہ جو اس دنیا کو اپنی مسکراہٹ سے روشن کرتی تھی، وہ جو پردے کے پیچھے ایک حساس دل رکھتی تھی، اس کا آخری سانس بھی تنہائی میں گم ہو گیا۔

ہم سوچتے ہیں...
جب اس کا سانس ٹوٹ رہا ہوگا، جب اس کے جسم میں سردی اتر رہی ہوگی، تو اس کا دل کیا کہہ رہا ہوگا؟
شاید وہ سوچ رہی ہو:
"کیا کسی کو میری یاد آئے گی؟ کیا میں صرف کیمروں کی آنکھ میں قید رہ جاؤں گی؟ کیا میری اصل ذات، میری سچائی، کبھی کسی کو سمجھ آئے گی؟"

وہ شاید موت سے نہیں، بھول جانے سے ڈر رہی تھی۔
اس کی آنکھوں کے سامنے شاید وہ لمحے گزرے ہوں گے جب اس نے ماں کی گود میں سکون پایا، جب بچپن میں دعا مانگتے وقت اس نے رب سے پیار مانگا تھا۔
شاید اُس وقت اس کے دل میں اللہ کا ذکر ہو، ایک خاموش دعا ہو —
"اے میرے رب! میں تیرے پاس آ رہی ہوں، مجھے قبول فرما۔"

ایک ماہ بعد جب اس کا وجود پایا گیا، تب اس کی خاموش فریاد، اُس کی تنہائی، اُس کی بے بسی — ہر دیوار پر چیخ رہی تھی۔
کتنی عجیب بات ہے کہ دنیا بھر کو چمکانے والی لڑکی خود اندھیرے میں دفن ہو گئی، اور کسی کو خبر نہ ہوئی۔

ہمیں چاہیے کہ ہم ان چہروں کے پیچھے دلوں کو بھی پہچانیں۔
ہم صرف خوبصورتی، شہرت یا لباس کو نہ دیکھیں، بلکہ انسان کے اندر چھپی روشنی کو محسوس کریں۔

آج وہ اس دنیا میں نہیں، مگر شاید آسمان پر کسی ستارے کی صورت چمک رہی ہو،
اور کہہ رہی ہو:
"میں صرف ایک ماڈل نہیں تھی، میں بھی ایک دل رکھتی تھی۔"

اللّٰہ تعالیٰ اس بہن کو جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے، اور ہمیں انسانوں کو سمجھنے، سننے اور یاد رکھنے کا شعور دے۔ آمین۔

سوات میں قیامت خیز لمحے – دریائے سوات میں پانی کا اچانک طغیانی 18 زندگیاں نگل گئی😥😭آج سوات میں ایک المناک سانحہ پیش آیا ...
27/06/2025

سوات میں قیامت خیز لمحے – دریائے سوات میں پانی کا اچانک طغیانی 18 زندگیاں نگل گئی😥😭

آج سوات میں ایک المناک سانحہ پیش آیا جب دریائے سوات میں پانی کی اچانک زیادتی نے تفریح کے لیے آئے 18 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دریا کا بہاؤ اچانک خطرناک حد تک تیز ہو گیا، اور کسی کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا۔ ایک گھنٹے تک لواحقین اور اہل علاقہ بے بسی سے اپنے پیاروں کی تلاش میں انتظار کرتے رہے، مگر وہ لمحے ہمیشہ کے لیے خاموشی میں بدل گئے۔

اب تک 3 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ باقی لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو 1122، مقامی رضاکار اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھرپور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ دریا کی شدید موجیں اور تیز بہاؤ ریسکیو ٹیموں کے لیے بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

یہ حادثہ نہ صرف ان خاندانوں کے لیے دل سوز صدمہ ہے، بلکہ ہم سب کے لیے ایک کڑی وارننگ بھی کہ قدرت کے سامنے ہم کتنے بے بس ہیں۔ اہل علاقہ غم سے نڈھال اور فضا سوگوار ہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔۔۔😢😥



゚viralシfypシ゚viralシalシ
゚viralシfypシ゚viralシ

21/03/2025

Muhammad Haris batting

21/03/2025

Pakistan batting highlights 2nd inning

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Stargii posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share