05/09/2026
دیر بالا پولیس
*دیر بالا میں امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری۔۔۔*
دیر بالا: ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس، پاک آرمی، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، دیر لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ اور حساس مقامات کی نگرانی کی۔
لواری ٹنل، مینہ خواڑ، قولنڈئی، پناکوٹ اور چکیاتن سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کرکے سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی ہے۔
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن یا کنٹرول روم دیر بالا 0944880493 پر دیں۔
دیر بالا پولیس، امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*