A One LSE

A One LSE A One LSE is a dynamic social media platform dedicated to showcasing news spanning politics, crime, sports, and societal issues.

Founded on May 28, 2016, by esteemed Journalist Shakir Ullah. DM For PR/Paid Promotions
WhatsApp 03331548281

13/08/2026
13/08/2026

یہ 2014 کی ایک پرانی ویڈیو ہے، جو گورنمنٹ چمکنی ہائر سیکنڈری اسکول چمکنی میں طلبہ کے انٹرویوز کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ میری صحافت کی باقاعدہ تعلیم شروع کرنے سے تقریباً پانچ سال پہلے کی بات ہے۔

اُس وقت یہ طلبہ بظاہر عام اور درمیانے درجے کے طالب علم تھے، لیکن آج 12 سال بعد موجودہ تعلیمی ماحول، سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کے اثرات کو دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ اُس دور کے یہی عام طلبہ بھی آج کے معیار کے لحاظ سے بہت بہتر تھے۔

یہ ویڈیو صرف ایک پرانی یاد نہیں، بلکہ ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ گزشتہ 12 برسوں میں ہماری تعلیم، ہماری نئی نسل اور ہمارے تعلیمی ادارے کس سمت گئے ہیں؟

مقصد کسی طالب علم کی تضحیک یا دل آزاری نہیں، بلکہ ایک پرانی یاد کے ذریعے موجودہ تعلیمی صورتحال پر غور کی دعوت دینا ہے۔

چونکہ 14 اگست، یومِ آزادی بھی قریب ہے، تو یہ پرانی ویڈیو اچانک میری یاد میں آئی۔ سوچا، اس موقع پر یہ خوبصورت پرانی یاد آپ کے ساتھ بھی شیئر کی جائے۔
دیکھیے، مسکرائیے اور اس پر ذرا غور بھی کیجیے۔ 🇵🇰

10/08/2026

افغانستان سے میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے PM&DC کا فیصلہ—حافظ نعیم الرحمٰن کا نظرثانی کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کی جانب سے افغانستان کے میڈیکل و ڈینٹل اداروں سے فارغ التحصیل پاکستانی طلبہ کو نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن (NRE) کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایسے طلبہ جنہوں نے افغانستان میں اپنی میڈیکل تعلیم حاصل کی ہے، ان کے مستقبل کو اس فیصلے سے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت اور PM&DC کو اس معاملے پر ہمدردانہ اور منصفانہ انداز میں غور کرنا چاہیے اور متاثرہ طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا مطالبہ: طلبہ کے مستقبل سے متعلق اس اہم فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے اور ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

09/08/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن المرکز الاسلامی پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

چمکنی، پشاور: فہم القرآن و سنت کلاس کے آخری درس کا باوقار اور روحانی ماحول میں انعقاد کیا گیا، جس میں امیر جماعت اسلامی ...
09/08/2026

چمکنی، پشاور: فہم القرآن و سنت کلاس کے آخری درس کا باوقار اور روحانی ماحول میں انعقاد کیا گیا، جس میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع صاحب نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا وسطی جنوبی کے صدر خالد وقاص چمکنی، جماعت اسلامی کے ذمہ داران، مشائخ و بزرگوں، بچوں اور اہلِ علاقہ سمیت بڑی تعداد میں افراد نے بھرپور شرکت کی۔ آخری درس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کرکے دینی و فکری نشست میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی حلقہ خواتین کی پشاور م...
06/08/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی حلقہ خواتین کی پشاور میں احتجاجی ریلی

25/07/2026

چیتا بمقابلہ ولی اللہ! سوشل میڈیا کی جنگ اب ذاتیات تک جا پہنچی۔ٹک ٹاکر عمران عرف چیتا نے فیملی ڈیٹا لیک ہونے کے خدشات پر پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کر دی۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لٹر ،ڈیزل کی قیمت میں31 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ۔
17/07/2026

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لٹر ،ڈیزل کی قیمت میں31 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ۔

ہاں/ نہیں
09/07/2026

ہاں/ نہیں

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A One LSE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share