06/10/2023
یومِ اساتذہ کے حوالے سے Kafeel Salam صاحب کی ایک دل موہ لینے والی تحریر
_________________________________________
معافی کیجئے گا
ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے کچھ سچی سچی باتیں بھی ہو جائیں۔
میرا مشاہدہ بتاتا ہے کہ اس وقت بحیثیت مجموعی عصری اداروں میں اساتذہ (سب نہیں مگر کثیر تعداد) اپنا فرض ادا کرنے سے پہلو تہی کرتے ہیں۔
مانا کہ تقریباً پرائیویٹ اداروں میں اساتذہ کا استحصال ہوتا ہے، تنخواہ کے نام پر صرف چند روپے تھما دئیے جاتے ہیں مگر استاد یہ سب کہہ کر اپنے فرض سے دامن نہیں چھڑا سکتا۔
تنخواہ کم ضرور ہے مگر یہ پیشہ ہم نے خود چنا ہے۔ اگر بات نہیں بن رہی تو کوئی اور شعبہ اختیار کرلیجیے مگر خدارا "پیسے ہی نہیں ملتے تو محنت سے کام کیسے کریں" والی لاجک نہ دیجئے
ایک صاحب کو پرسنلی جانتا ہوں وہ پڑھاتے تھے
انہیں مناسب معاوضہ نہیں ملا انہوں نے ڈرائیونگ شروع کردی آج کل اچھا پیسہ بنا رہے ہیں ۔گر اس فیلڈ میں رہ کر ڈنڈی نہیں ماری۔
اس فیلڈ کا المیہ یہی ہے کہ
بہت اچھی فیلڈ میں اکثریت بہت برے لوگوں کی آگئ ہے۔
دوسری بات آپکا سٹوڈینٹ آپکا کسٹمر نہیں ہے۔
چاہے اسے ضرورت ہو یا نہ ہو بلاوجہ اسے کوڑھ مغز، نکما اور کمزور بچہ ثابت کرکے اسے اپنی ٹیوشن یا کوچنگ سینٹر میں مت بلائیے۔
مجھے ایک دن ایک والدہ کہنے لگی بچہ بہت کمزور ہے اسے اپنی اکیڈمی میں بٹھا لیجئے۔ اسکا ٹیسٹ لیکر جب بتایا کہ بچہ بہت مناسب ہے۔
بس گھر پر توجہ دیجئے مزید بہتر ہوجائے گا تو انہیں بہت حیرت ہوئی۔ میں نے بتایا کہ اسکا یہ وقت رٹا لگوانے کے بجائے کسی کمپیوٹر سکل یا انگلش لینگویج بہتر بنانے کیلئے بھیجئیے تو کہنے لگی کیسے استاد ہیں آپ؟
یعنی والدین بھی بلاوجہ بچے کو صرف سر سے اتارنے کی غرض سے انہیں بغیر کسی سمیت کا تعین کئے بس مصروف رکھنا چاہتے ہیں۔
تیسری اور آخری بات
اساتذہ صرف کورس ختم کروانے کی تگ و دو میں ہیں، بچے کی اخلاقی تربیت کون کروائے گا ؟
ایک دفعہ ایک صاحب بتانے لگے کہ علاقے کے مشہور کالج میں انگلش کے ایک لیکچرار کو جب ایک بچے کے والدین کی طرف سے کہا گیا کہ سر پلیز بچے کو تہذیب اور تمیز پر بھی تلقین کیا کیجئے۔ بہت خودسر اور بدتمیز ہے۔ آپکی سن لیتا ہے۔
وہ صاحب تو بھرے بیٹھے تھے
جھٹ سے بولے مجھے انگلش پڑھانے کے پیسے ملتے ہیں میں وہی پڑھاونگا۔ جتنے پیسے ہمیں ملتے ہیں شکر کرو انگریزی پڑھنے کو مل رہی ہے۔
باقی سب اساتذہ ایک جیسے نہیں
اچھے اچھے ہیرہ صفت لوگ بھی ہیں۔
صبح سے میری برادری کی شان میں صرف مدح سرائی ہورہی تھی سوچا "کچھ کڑوا ہوجائے"
اللہ مجھ سمیت تمام اساتذہ کو اس منصب کے فرائض ادا کرنے کی توفیق دے آمین
کفیـᷞــⷷــⷷــᷫــⷣــⷦـــل اسلـⷨــⷣــᷞــᷤــⷣـــم ✍🏻 | 5 اکتوبر 2023