08/07/2026
یہ ویڈیو اُن دنوں کی ہے جب امن تھا، ہمارے بچے خوشی سے اسکول جاتے تھے اور تعلیم کا سفر جاری تھا۔
آج حالات بدل چکے ہیں۔ بہت سے گھر تباہ ہو گئے، روزگار متاثر ہوا، اسکولوں کی رونق ختم ہوئی اور کئی خاندان اپنے گھروں سے دور متاثرین کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہر دل میں بس ایک ہی امید ہے کہ کب اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے اور کب زندگی دوبارہ معمول پر آئے گی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، جلد باعزت واپسی نصیب کرے، ہمارے گھروں، اسکولوں اور بستیوں کو دوبارہ آباد فرمائے، اور ہمارے بچوں کے مستقبل کو روشن کرے۔
@آمین۔ 🤲🕊️📚 #امن #امید #تعلیم #متاثرین