29/01/2026
وزیر اعلی سہیل آفریدی کی پارلیمینٹ میں اسٹیبلشمنٹ پر ڈرون حملے ۔
"آج کے بعد کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کسی جرگے میں نہیں بیٹھیں گے، اب سے وفاقی حکومت کے ساتھ جو بھی بات چیت کا سلسلہ ہو گا وہ تحریری ہو گا
میں چیختا رہا میں چلاتا رہا کہ اس برفباری میں جہاں آپ آپریشن کرنے جا رہے ہیں وہاں انسان تو کیا پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا لیکن یہ باز نہیں آئے ان کا مقصد دہشتگردی ختم کرنا نہیں انکا مقصد صوبائی حکومت یا مجھے نیچا دیکھانا ہے۔
انہوں نے اپنے نمائندے کورکمانڈرپشاور اور آئی جی ایف سی پر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔ لوگوں کا جو تھوڑا بہت اعتماد بحال ہورہا تھا، وہ بھی انہوں نے اس پریس ریلیز سے زائل کردیا کیونکہ جتنی بھی میٹنگز اور جرگے ہوئے ہیں،کورکمانڈر اور آئی جی ایف سی انکا حصہ تھے،
کیوں یہ سوچ ترک نہیں کرتے کہ صرف آپ ہی سمجھدار ہیں، باقی کوئی سمجھدار نہیں؟ اگر آپ سمجھدار ہوتے تو آپ کل کی پریس ریلیز نکالتے؟
آپ کی پالیسی بھی ناکام ہے اور آپ کے ایڈوئزر بھی بے وقوف ہیں
ایک طرف یہ ہمارے اوپر دہشتگردی لا رہے ہیں اور آپریشن کر رہے ہیں دوسری طرف ہمارے 4758 ارب روپے نہیں دے رہے وفاق پاکستان ہمارا مقروض ہے ایک طرف 4758 ارب روپے ادا نہیں کر رہے دوسری طرف 5300 ارب کی کرپشن کر رہے ہیں ۔ ۔
وہ مائنڈ سیٹ جو یہ نہیں چاہتا کہ ایک قبائلی نوجوان وزیر اعلیٰ بن سکے قبائلی مین سٹریم میں آئے قبائلی پڑھے لکھے یہ اس مائنڈ سیٹ کے منہ پر طمانچہ ہے اور یہ طمانچہ میں مارتا رہوں گا۔
24 رکنی کمیٹی شدید دھمکیاں دی جا رہی ہیں ڈرایا جا رہا ہے اور ان کے ویڈیو پیغامات لیے جا رہے ہیں ان کو کہا جا رہا ہے کہ صوبائی حکومت اور میرے خلاف بیان دیں کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں میں 24 رکنی کمیٹی کے لوگوں کو کہتا ہوں اگر ہمارے خلاف ویڈیو بیان دینے سے جان چھوٹتی ہے تو چھڑوا لیں ممکن ہے اب انکی ویڈیوز جاری ہوں
انہوں نے پریس ریلیز جاری کر کے 24 رکنی کمیٹی کے death warrant جاری کر دیے ہیں کیونکہ لوگ ان 24 لوگوں کو دشمن سمجھیں گے انہوں نے پریس ریلیز جاری کر کے خیبرپختونخوا حکومت اور اداروں اور وفاق میں تصادم کا پروانا جاری کر دیا ہے ان سے بند کمروں کے فیصلے میں غلطی ہو گئی ان سے شدید برفباری میں غلطی ہو گئی
جب دونوں بیانیوں میں منہ کی کھانی پڑی تو تیراہ میں آپریشن شروع کر دیا تیراہ آپریشن مجھے گندہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے یہ اللہ الحق ہے میں تیراہ گیا اپنے لوگوں کو حقائق بتائے کہ 4 ارب جو میں نے جاری کیا ہے یہ آپ کی فلاح پر بھی لگ سکتا تھا لیکن نہیں بند کمروں کے فیصلے کچھ اور چاہتے ہیں
میں واضح کر دوں یہ بند کمروں کے فیصلے مسلط کر رہے ہیں اس دفع عمران خان کے سپاہی حکومت میں ہیں کسی کو بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں کرنے دیں گے راستے کی رکاوٹ بنیں گے
وزیر اعلی سہیل آفریدی