27/10/2025
🌸 مبارکباد 🌸
دیر بالا، خصوصاً براول شاہی کوٹ جان بھٹی کے لیے آج فخر و مسرت کا دن ہے ❤️
تحصیل براول جان بھٹی (زیاڑانو) کے باصلاحیت اور محنتی طالبِ علم حبیب اللہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، جنہوں نے میڈیکل ٹیسٹ میں شاندار 175/180 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پورے علاقے کا نام بھی روشن کر دیا۔
مزید برآں، ملاکنڈ بورڈ کے ایف۔ایس۔سی نتائج میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی انتھک محنت، لگن اور صلاحیت کا بھرپور ثبوت دیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حبیب اللہ کو آئندہ تعلیمی سفر میں بھی مزید کامیابیاں، عزتیں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🌹