26/05/2025
اوسی پیکج
*زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان میں رجسٹریشن بحران شدت اختیار کر گیا طلباء کے احتجاج کو رجسٹرار عبدالباسط خان کی ہٹ دھرمی سے طلباء کا مستقبل شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں ۔
وی او
زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان میں DVM ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کئی مہینوں سے اپنے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے، لیکن رجسٹرار عبدالباسط خان کی غیر ذمہ دارانہ رویے اور ھٹ دھرمی اور طلباء کو پولیس کی مدد سے دبانے کی کوششوں نے اس احتجاج کو سنگین رخ دے دیا ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ ان کے شعبے کو پاکستان ویٹنری میڈیکل کونسل (PVMC) سے باقاعدہ رجسٹریشن دلائی جائے تاکہ ان کی ڈگری کو قانونی و پیشہ ورانہ حیثیت حاصل ہو۔ مگر رجسٹرار عبدالباسط خان نہ صرف مسلسل طلباء کی آواز کو نظرانداز کر رہے ہیں
ساٹ طلباء وی او
رجسٹرار نے پولیس کے ذریعے ایف آئی آرز کی دھمکیاں دے کر خوف کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹرارعبدالباسط خان کی ناقص حکمت عملی اور طلباء سے غیر سنجیدہ رویے نے ایک تعلیمی مسئلے کو انتظامی بحران میں تبدیل کر دیا ہے۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے دعویٰ کیا ہے کہ رجسٹرار کی جانب سے کسی قسم کی تعمیری بات چیت یا شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا،
ساٹ طلباء
سائن اف
یونیورسٹی طلباء کا کہنا ھے کہ مسائل کو حل کرنے کی بجاۓمزید بگاڑنے کی پالیسی اختیار کی گئی ہے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا طلباء کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن کسی صورت میں اپنے آئینی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ:
1. ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کی فوری رجسٹریشن عمل میں لائی جائے
2. طلباء کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جاے رجسٹرار عبدالباسط خان کے خلاف ان کے غیر سنجیدہ، غیر پیشہ ورانہ رویے کا چانسلر زرعی یونیورسٹی *وزیر اعلی علی امین سے سخت نوثس لینے کا مطالبہ کیا۔
District Dikhan Update