Youth Of Makhozi

Youth Of Makhozi Welcome to Youth of Makhuzi. Youth, the stars of the future. One voice. When we become one, we will progress.

خوش آمدید
08/08/2025

خوش آمدید

08/08/2025

تمام معزز عوامِ مخوزی اور باہمت نوجوانوں سے پُر خلوص گزارش ہے کہ
وہ 10 اگست کو ہونے والے اہم عوامی پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔

یہ پروگرام صرف اور صرف مخوزی کے اجتماعی مفاد، ترقی، اور بہتری کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
ہماری نیت خالصتاً اپنے علاقے کی خدمت ہے — اس کے سوا ہمارا کوئی اور مقصد نہیں۔

آئیں!
اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقے کے روشن مستقبل کا حصہ بنیں۔

07/08/2025

یوتھ آف مخوزی کے صدر جناب ظاہر شاہ کے چچا جان کے انتقال پر ہم دل کی گہرائیوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، اور ہم اس غم کی گھڑی میں صدر صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

11 اگست کو شانگلہ کی سرزمین پر کوئلہ کان مزدوروں کے حق میں اٹھنے والی آوازوں میں یوتھ آف مخوزی بھی بھرپور انداز میں شریک...
07/08/2025

11 اگست کو شانگلہ کی سرزمین پر کوئلہ کان مزدوروں کے حق میں اٹھنے والی آوازوں میں یوتھ آف مخوزی بھی بھرپور انداز میں شریک ہوگی۔

ہم اُن ہاتھوں کے حق میں کھڑے ہیں جو تاریکیوں میں دفن ہو کر روشنیوں کو جنم دیتے ہیں، مگر خود روشنی سے محروم ہیں۔

یہ احتجاج صرف مزدوروں کے لیے نہیں، بلکہ انسانیت، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے ہے۔

یوتھ آف مخوزی ہر اُس آواز کے ساتھ ہے جو ظلم کے خلاف اور حق کے لیے اٹھتی ہے۔

✊ آئیے! 11 اگست کو مظلوم مزدوروں کی آواز بنیں

06/08/2025

یوتھ آف مخوزی کا سود اور منشیات کے خلاف بڑا اقدام

مخوزی: یوتھ آف مخوزی نے اپنے علاقے میں بڑھتے ہوئے سماجی مسائل جیسے کہ سودی کاروبار اور منشیات کے خلاف عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک زبردست مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت نوجوانوں نے علاقے میں آگاہی پروگرام، واکس، بینرز، اور سوشل میڈیا پر مہمات کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام میں شعور بیدار کیا جا سکے۔

تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سودی نظام نہ صرف معاشی تباہی کا سبب بن رہا ہے بلکہ سماجی ناہمواری کو بھی بڑھا رہا ہے، جبکہ منشیات نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔ یوتھ آف مخوزی نے واضح کیا کہ وہ اس ناسور کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عوامی حلقے یوتھ آف مخوزی کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہ رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ اس سے علاقے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

یوتھ آف مخوزی کی جانب سے ایک اہم ملاقاتمورخہ 5 اگست 2025 کو یوتھ آف مخوزی کے چیئرمین جناب صلاح الدین، صدر جناب ظاہر شاہ،...
05/08/2025

یوتھ آف مخوزی کی جانب سے ایک اہم ملاقات

مورخہ 5 اگست 2025 کو یوتھ آف مخوزی کے چیئرمین جناب صلاح الدین، صدر جناب ظاہر شاہ، اور جنرل سیکرٹری جناب خیرالرحمن نے ماخوذی مسائل کے حوالے سے الپوری ڈیسی (DC)کے دفتر کا دورہ کیا۔
آ
جس میں تمام اہم مسائل، بشمول صحت، تعلیم اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی سی صاحب نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر مخوزی کے مسائل کا جائزہ لیں گے۔

05/08/2025

آج ہمارہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ سے ملاقات ہوئی،
جس میں میں نے مخوزی کے تمام اہم مسائل، بشمول صحت، تعلیم اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی سی صاحب نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر مخوزی کے مسائل کا جائزہ لیں گے۔

🛑 اطلاع عام
05/08/2025

🛑 اطلاع عام

ایک اور سانحہ — ایک اور جنازہآج اشراف علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوئلہ کی مزدوری کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ی...
04/08/2025

ایک اور سانحہ — ایک اور جنازہ

آج اشراف علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوئلہ کی مزدوری کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

یہ صرف ایک مزدور کی موت نہیں، یہ ایک اور خاندان کا بکھر جانا ہے، ایک اور ماں کا بیٹا، ایک اور بچے کا باپ چھن جانا ہے۔

ہم اور کتنے جنازے اٹھائیں گے؟
ہم اور کتنے خواب دفن کریں گے؟

یوتھ آف مخوزی اشراف علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوئلہ کان مزدوروں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یوتھ آف مخوزی کی جانب سے ایک اہم تعلیمی ملاقاتمورخہ 4 اگست 2025 کو یوتھ آف مخوزی کے چیئرمین جناب صلاح الدین، صدر جناب ظا...
04/08/2025

یوتھ آف مخوزی کی جانب سے ایک اہم تعلیمی ملاقات

مورخہ 4 اگست 2025 کو یوتھ آف مخوزی کے چیئرمین جناب صلاح الدین، صدر جناب ظاہر شاہ، اور جنرل سیکرٹری جناب خیرالرحمن نے شانگلہ کے تعلیمی مسائل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) شانگلہ کے دفتر کا دورہ کیا۔

DEO صاحب کی عارضی عدم دستیابی کے باعث وفد نے ان کے پرسنل اسسٹنٹ (PA) سے تفصیلی ملاقات کی، اور بعد ازاں DEO شانگلہ سے کال پر رابطہ کر کے علاقے کے تعلیمی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

گفتگو میں مخوزی کے تعلیمی اداروں کو درپیش چیلنجز، اساتذہ کی کمی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ تعلیمی ادارے جیسے اہم امور شامل تھے۔ DEO شانگلہ نے وفد کی گفتگو کو سنجیدگی سے سنا اور جلد از جلد عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

یوتھ آف مخوزی علاقے کے تعلیمی حقوق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ نوجوان نسل کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Address

Manama

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Of Makhozi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Youth Of Makhozi:

Share