
27/05/2025
وګوره پښتونه خپل حال ده ږوندانه😔
غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی عام آبادی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جبکہ پختونخوا میں مظلوم پشتونوں پر پاکستان کے حملے جاری ہیں۔
پختونخوا کے جنوبی وزیرستان لوئر اعظم ورسک کے علاقے کرمزی سٹاپ پر واقع والی بال گراؤنڈ پر پاکستانی فوج نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرایا، جس کے نتیجے میں 22 بےگناہ پشتون زخمی ہو گئے۔
پاکستانی فوج نے پشتون قوم کی نسل کشی شروع کی ہے۔ صرف ایک مہینے میں 100 سے زائد بچوں، عورتوں، نوجوانوں اور سفید ریش بزرگوں کو شہید یا زخمی کیا گیا ہے، اور ان واقعات میں گھروں، بازاروں، کھیل کے میدانوں، حتیٰ کہ مسجدوں تک کو نہیں بخشا گیا۔
پی ٹی ایم کے دوست زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں، اور وانا کی سیاسی و سماجی تنظیموں سے رابطے میں ہیں تاکہ اس ظلم کے خلاف عوامی مزاحمت کی جا سکے۔
مانتے ہیں کہ چھوٹے احتجاجوں سے اس ظلم کا راستہ روکنا زیادہ دیر تک مؤثر نہیں ہے مگر خاموش رہنے سے احتجاج ہزارگنا بہتر ہے۔
ظلم پر خاموش رہنا انسانی جرم ہے، مایوسی پھیلانا اپنے عوام کے ساتھ بے وفائی ہے۔
اپنی استطاعت کے مطابق ظلم کے خلاف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ اگر کسی کے لئے عملی میدان میں حصہ لینا ممکن نہیں ہو تو وہ کم از کم میڈیا اور سوشل میڈیا پر تو اس ظلم کے خلاف مسلسل آواز بلند کرو۔