Karwan KABA

Karwan KABA UMRAH GRUOPS ARE PREPARE EVERY MONTH
COME AND FLY WITH US FOR BETTER SERVICES

03/11/2025
28/10/2025

اپنے پیٹ پالنے کیلئے اور بیوی بچوں کو خوش کرنے کے لیے نہ دھوکہ دینے کی پرواہ ،اور نہ ہی حرام کمائی کی . اللہ رحم کرے۔

28/10/2025

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں‘‘۔ (سنن ترمذي، حدیث نمبر: 3895)
اسی طرح آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا ”ایمان میں سب سے کامل مومن وہ ہے جو سب سے بہتر اخلاق والا ہو، اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق میں اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو“۔ (سنن ترمذي، حدیث نمبر: 1162)
لہذا بہترین اخلاق والے انسان بننے کے لیے ہمیں اپنے گھروں میں اچھا برتاؤ کرنا ضروری ہے۔

28/10/2025

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ امیر (حاکم) ہے، مرد اپنے گھر والوں پر حاکم ہے۔ عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں پر حاکم ہے۔ تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ (صحيح البخاري: 5200)

28/10/2025

بعض مرد حضرات اپنے بیوی بچوں کو غصے میں کہہ دیتے ہیں:
’’میں نہ کماؤں تو تم سب بھوکے مر جاؤ‘‘۔
یہ منفی سوچ ہے اور اللہ کو ناراض کرنے والی بات ہے۔
سارے جہان کی پرورش کرنے والا اور سب کو رزق دینے والا اللہ تعالیٰ ہے، جیسا کہ فرمایا:
وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا ۔ ۔ ۔(6) سورة هود
’’زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو‘‘ ۔ ۔ ۔(6) سورة هود

28/10/2025

اسلامی تہذیب کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس نے اعلیٰ اخلاقی قدروں کو اپنے تمام ضابطہ ہائے حیات اور زندگی کی سرگرمیوں میں اولیت کا مقام عطا کیا اور ان قدروں سے کبھی بھی خالی نہ رہی؛ چناںچہ علم وحکمت، قوانین شرعیہ، جنگ، مصالحت، اقتصادیات اور خاندانی نظام، ہر ایک میں ان کی قانوناً بھی رعایت کی گئی اور عملاً بھی اوراس معاملے میں بھی اسلامی تہذیب کا پلڑا تمام جدید وقدیم تہذیبوں پر بھاری نظر آتا ہے؛ کیوںکہ اس میدان میں ہماری تہذیب نے قابل فخر آثار چھوڑے ہیں اور دیگر تمام تہذیبوں سے انسانیت نوازی میں سبقت لے گئی ہے۔

28/10/2025

اسلامی تہذیب کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس کے اہداف اور پیغامات تمام کے تمام آفاقی ہیں، ارشاد ربانی ہے: یَا اَیُّھَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ ذَکَرٍ وَاُنْثَی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوْبًا وَقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللہِ اَتْقَاکُمْ (حجرات:۱۳) قرآن کریم نے تمام عالم کے انسانوں کو حق، بھلائی اور خلقی شرافت وکرامت کی بنیاد پر ایک کنبہ قرار دیا، پھر اس نے اپنی لائی ہوئی تہذیب کو ایک قلادے کے درجہ میں رکھا، جس میں ان تمام قبائل واقوام کے عمدہ گراں مایہ جواہر کو پرودیا جنھوں نے مذہب اسلام قبول کیا، پھر اس کی اشاعت و ترویج میں کوشاں رہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر تمام تہذیبیں کسی ایک نسل اور قوم کے مردانِ کارپرناز کرتی ہیں، مگر تہذیبِ اسلامی میں وہ تمام افراد مایۂ افتخار ہیں، جنھوں نے اس کے قصر عظمت کو بلند کیا؛ چنانچہ ابوحنیفہؒ، شافعیؒ، واحمدؒ، خلیلؒ وسیبویہؒ، کندیؒ وغزالیؒ اور فارابی وابن رشدؒ (جن کی نسلیں بھی مختلف تھیں اور جائے سکونت بھی الگ) کے ذریعہ اسلامی تہذیب نے پورے عالم کو انسانی فکر سلیم کے عمدہ نتائج سے ہم کنار کیا۔

28/10/2025

اسلامی تہذیب کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کی اساس کامل وحدانیت پر ہے، یہی ایک ایسی تہذیب ہے، جو یہ تصور پیش کرتی ہے کہ کائنات کی ایک ایک شئی صرف اور صرف ایک ذات کی خلق کردہ ہے،اسی کے لیے عبادت اور پرستش ہے اور اسی سے اپنی حاجات وضروریات بیان کرنا چاہیے (ایاک نعبد وایاک نستعین) وہی عزت عطا کرتا ہے اور اسی کے ہاتھ میں کسی کو بھی ذلیل وخوار کردینا ہے، وہی دیتا ہے اور وہی محروم بھی رکھتا ہے اور زمین کی بے کراں وسعتوں اور آسمان کی بے پایاں بلندیوں پر جو کچھ ہے سب اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے۔ (وہو علی کل شيء قدیر)

28/10/2025

اسلامی تہذیب بھی، انسانی تہذیبوں کے دراز سلسلہ کی ایک کڑی ہے، اس سے قبل بھی بہت سی تہذیبیں رونما ہوئیں اور اس کے بعد بھی تاقیامت ابھرتی رہیں گی۔

ہماری تہذیب کے ابھرنے، چمکنے اور عالم پر چھاجانے کے متعدد محرکات تھے اوراس کے گمنام وبے نشان ہونے کے بھی مختلف اسباب ہیں،

28/10/2025

کسی بھی جماعت کی ترقی کا راز اس میں ہے کہ وہ قرآن اور حدیث کو تمام علوم سے بہترسمجھے اور اس کو تمام قوانین کے مقابلے میں سپریم لاء قراردے۔

28/10/2025

مخلوق کی خیر خواہی کیلئے جتنی بھی جماعتیں میدان میں آئیں ہیں ، ان میں انبیائے کرام کی جماعت سب سے اعلیٰ اور بہتر جماعت رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں مخلوق کی رہنمائی کیلئے انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا تا ہم یہ سلسلہ نبی کریم ﷺ پرختم ہوا، اور جس طرح حدیث میں وارد ہے کہ ایک جماعت ایسی موجود رہے گی جو غلو کرنے والوں کی تحریف اور باطل پرست لوگوں کی غلط تا ویلات کا سدباب کرے گی۔

28/10/2025

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*زندگی میں خاتمہ کا حال کسی کو معلوم نہیں*

ارشاد فرمایا کہ کانپور میں ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ یزید کو برا کہنا جائز ہے کہ نہیں؟ میں نے کہا جائز ہے اگر یہ اطمینان ہو کہ تم اس سے اچھی حالت میں مروگے اور ظاہر ہے کہ مرنے سے پہلے یہ اطمینان ہو ہی نہیں سکتا۔ پس اپنا انجام دیکھنے سے پہلے اس کو برا نہ کہنا چاہیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ یزید ہی ہم پر ملامت کرے کہ تم مجھے کس منہ سے برا کہتے تھے، ذرا اپنی حالت تو دیکھو اور ظاہر ہے کہ زندگی میں خاتمہ کا حال کسی کو معلوم نہیں۔
جب یہ حالت ہے تو کیوں کسی کو برا کہے۔ کیا تبّرا کرنے سے کچھ ثواب ملتا ہے۔ میاں اپنی خیر مناؤ، کسی سے تم کو کیا لینا اور یاد رکھو کہ کسی کو برا بھلا وہی کہے گا جسے کوئی کام نہ ہو اور جو کام میں لگا ہوتا ہے اس کو اس کی فرصت ہی نہیں ملتی۔

(اسباب الفتنه، مواعظِ اشرفیہ، جلد۴، صفحہ ۱۵۳)

Address

UNIVERSITY TOWN S JAMAL UD DIN AFGHANI Road PESHAWAR
Peshawar

Telephone

03317706635

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan KABA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karwan KABA:

Share