05/09/2026
ضلعی انتظامیہ حرکت میں اگئی
اخر کار پشاور شہر میں دہائیوں سے اثر و رسوخ کے ذریعے قائم ہونے والی ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کا وقت اگیا۔
تاریخی شہر پشاور کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے حتمی اپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
تمام مقامات پر نشانات لگا دیے گئے ہیں
اے سی سٹی ذیشان نجیب اور اس کے ساتھ ڈبل اے سیز جنگی بنیادوں پر ناجائز تجاویزات کے خلاف اپریشن کریں گے
اپریشن میں خان گل کی قیادت میں سول ڈیفنس پشاور کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی
جبکہ پشاور سٹی پولیس کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے
اپریشن سے قبل افغانستان سے تعلق رکھنے والے کچھ بازاروں کے صدور نے بھی اپنے اثر و رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں
اپریشن ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور حوالاتوں کی صفائی بھی کر دی گئی ہے ۔ ذرائع
ناجائز تجاوزات کے خلاف شہر میں شروع ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا واحد اپریشن ہوگا جو بیک وقت کئی معروف بازاروں میں شروع کیا جائے گا۔ اور اس کی باقاعدہ نگرانی ڈی سی پشاور کریں گے۔ ذرائع
پہلے مرحلے میں قصہ خوانی، ھشتنگری، اشرف روڈ، خیبر بازار، کوچی بازار، سرکلر روڈ، اور شاہی کٹھے کو عوام کے لیے صاف کیا جائے گا۔ ذرائع ڈی سی افس
ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن میں کسی کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ جو سفارش کرے گا اسے بھی حوالات کی سیر کرائی جائے گی۔