Kp Time Digital

Kp Time Digital Fazal Khan Bureau Chief Peshawar City News Channal

06/06/2026

پورے صوبے میں ایکسائز پولیس اسٹیشنز کی تعداد کتنی ہے اور کہاں کہاں قائم ہے ۔۔ معلومات حاصل کریں

06/06/2026
جمرود: فاٹا لویہ جرگہ کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس جمرود میں ملک بسم اللہ کے حجرے میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فاٹا لویہ...
06/06/2026

جمرود: فاٹا لویہ جرگہ کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس جمرود میں ملک بسم اللہ کے حجرے میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فاٹا لویہ جرگہ کے صدر حاجی بسم اللہ خان قبائلی نے کی۔
اجلاس میں ملک خان مرجان، نوابزادہ فضل کریم، ملک رحیم اعظم محسود، ملک وارث، ملک عبدالرزاق، ملک اسرار اللہ، ملک فضل الرحمان، پرنسپل نورزمان اور ملک حنیف سمیت دیگر عمائدین اور اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ شرکاء نے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں فاٹا پر ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فاٹا میں کسی بھی قسم کا ٹیکس قبائلی عوام کو قابل قبول نہیں ہوگا۔
اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ وادی تیراہ اور دیگر علاقوں کے تمام بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کو فوری طور پر باعزت طریقے سے اپنے آبائی علاقوں میں واپس بسایا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے فاٹا انضمام کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹی موجودہ شکل میں انہیں قابل قبول نہیں کیونکہ اس میں ایسے افراد شامل ہیں جو نہ فاٹا سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی قبائلی روایات اور زمینی حقائق سے واقف ہیں۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی میں فاٹا لویہ جرگہ کے نمائندوں کی شمولیت اور مؤثر نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
شرکاء نے اٹھائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 246 اور آرٹیکل 247 کو ان کی اصل حیثیت میں بحال کیا جائے۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ان دفعات میں کسی نئی ترمیم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ انضمام کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے قبائلی علاقوں کی آئینی حیثیت کو بحال کیا جائے۔
اجلاس کے مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام کو 9/11 سے پہلے والا فاٹا درکار ہے، جہاں نہ ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور نافذ تھا اور نہ ہی فوجی آپریشنوں کا سلسلہ تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی عوام سے مشاورت کی جائے اور ان کی خواہشات اور روایات کے مطابق اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔
اجلاس کے اختتام پر فاٹا میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف 9 جون کو بابِ خیبر سے جمرود پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ مزید برآں فاٹا لویہ جرگہ کے اراکین تمام آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کرکے بے گھر خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کریں گے۔

05/06/2026

لوکیش کے زریعے منشیات سپلائی اور بیرون ملک منشیات منتقل کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ یا یہ کام چھوڑ دے یا علاقہ چھوڑ دے ۔۔ عاکف نواز خان ۔ انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا


05/06/2026

فاٹا لویا جرگہ کے مرکزی صدر بسم اللہ خان قبائلی کا فاٹا لویا جرگہ اور فاٹا انضمام دیگر قبائلی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔۔۔۔

04/06/2026

پشاور: مسعود الحق، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر پرائیویٹ وہیکل پشاور کی سربراہی میں ایکسائز ٹیم کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، خودساختہ نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم جاری،

کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ غیر رجسٹرڈ اور خودساختہ نمبر پلیٹس کے استعمال، اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا کے سربراہ عاکف نواز آفریدی کا لوکیشن کے ذریعے منشیات سپلائی اور بیرون ملک منشیات من...
03/06/2026

ایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا کے سربراہ عاکف نواز آفریدی کا لوکیشن کے ذریعے منشیات سپلائی اور بیرون ملک منشیات منتقل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ۔

ایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا کے سربراہ عاکف نواز آفریدی کا لوکیشن کے ذریعے منشیات سپلائی اور بیرون ملک منشیات منتقل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے عاکف نواز آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے صاف کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔اور اب لوکیشن کے ذریعے منشیات سپلائی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک منشیات منتقل کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور چند روز میں کاروائیاں شروع کر دی جائے گی ۔ میں منشیات سمگلروں اور سپلائی کرنے والوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ یا تو یہ کام چھوڑ دے یا علاقہ چھوڑ دے ورنہ سختی سے نمٹنا جائے گا ۔

پشاور: مسعود الحق، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر پرائیویٹ وہیکل پشاور کی سربراہی میں ایکسائز ٹیم کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، خودس...
03/06/2026

پشاور: مسعود الحق، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر پرائیویٹ وہیکل پشاور کی سربراہی میں ایکسائز ٹیم کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، خودساختہ نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم جاری،

کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ غیر رجسٹرڈ اور خودساختہ نمبر پلیٹس کے استعمال، اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

02/06/2026

پشاور: Human Care Foundation، District Youth Affairs Peshawar، Fleur اور ORIC SBBWUP کے اشتراک سے Shaheed Benazir Bhutto Women University میں خواتین کے لیے دو روزہ فری کروشے ورکشاپ کے پہلے روز کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور عملی تربیتی سیشنز میں دلچسپی لیتے ہوئے کروشے کے بنیادی اصول، اہم تکنیکس اور خوبصورت ہینڈ میڈ ڈیزائنز بنانا سیکھا۔ ماہر انسٹرکٹرز کی رہنمائی میں شرکاء نے نہ صرف نئی مہارتیں حاصل کیں بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھی بھرپور اظہار کیا۔
تقریب کے دوران شرکاء کے جذبے، تخلیقی صلاحیتوں اور مثبت توانائی نے پہلے روز کو یادگار بنا دیا۔ منتظمین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ورکشاپ کا دوسرا روز مزید دلچسپ، معلوماتی اور فائدہ مند ثابت ہوگا

Address

Deans Trade Center Peshawar Cantt
Peshawar
25000

Telephone

+923159611889

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kp Time Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kp Time Digital:

Share