Everyday Mix with Ahmad

Everyday Mix with Ahmad Where ideas meet design & dreams turn into skills 💻✨
🎨 Edits • 💬 Quotes • 💼 Freelance Life • 🎥 Reels

05/08/2025
دن کے شور و ہنگامے کے بعد سورج بھی آرام کرنے چل دیایہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر دن کا اختتام ایک نئی امید کے ساتھ ہوت...
03/08/2025

دن کے شور و ہنگامے کے بعد سورج بھی آرام کرنے چل دیا
یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر دن کا اختتام ایک نئی امید کے ساتھ ہوتا ہے۔
غروبِ آفتاب... سکون، خاموشی اور قدرت کا خوبصورت پیغام!"

#سکون

30/07/2025

تاریخ کا طاقتور ترین زلزلہ!
روس کے مشرقی ساحل پر 8.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ،
سونامی کا الرٹ جاری — عوام سے محتاط رہنے کی اپیل۔

#زلزلہ #سونامی #قدرتیآفت #تاریخیزلزلہ

پشاور میں صحت کے دشمن بے نقاب!مردہ چکن، مضر صحت گوشت، اور محکمہ خوراک کی مجرمانہ خاموشی — عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والو...
25/07/2025

پشاور میں صحت کے دشمن بے نقاب!
مردہ چکن، مضر صحت گوشت، اور محکمہ خوراک کی مجرمانہ خاموشی — عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے!
👇 مکمل تفصیل نیچے پڑھیں اور آگاہی کے لیے شئیر کریں!
!

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) – خیبر پختونخوا کے پھولوں کے شہر پشاور میں ایک لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے: مردہ چکن اور مضر صحت گوشت کی بڑے پیمانے پر ترسیل کا خفیہ نیٹ ورک، جو مبینہ طور پر محکمہ خوراک کے کرپٹ اور نااہل اہلکاروں کی سرپرستی میں برسوں سے سرگرم ہے، بے نقاب ہو چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ایک خفیہ کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پنجاب سے مردہ چکن اور بون لیس گوشت بسوں کے ذریعے پشاور پہنچایا جاتا ہے، جہاں سے یہ گھنٹہ گھر، بورڈ بازار، رنگ روڈ اور دیگر علاقوں کے ہوٹلوں، کباب فروشوں، برگر شاپس اور پیزا پوائنٹس تک سپلائی کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک کسی عام مافیا کا نہیں، بلکہ منظم جرائم پیشہ گروہ "کالا گینگ" کے زیرِ اثر کام کر رہا ہے — جس کا طریقہ واردات منشیات فروشوں سے کم نہیں۔ اس گینگ کے پاس باقاعدہ ٹرانسپورٹ سسٹم، سرکاری اہلکاروں کی پشت پناہی، اور رشوت کا مضبوط نظام موجود ہے۔

زہریلے برگر اور پیزے؟
تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ پشاور کے کئی معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر بھی یہی مضر صحت چکن استعمال ہو رہا ہے۔ عوام مہنگے داموں جو کھانا کھا رہے ہیں، وہ نہ صرف غیر معیاری بلکہ صحت کے لیے زہرِ قاتل بن چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ بے بس یا شریک جرم؟
اہم ذرائع کے مطابق گوشت راشن کنٹرولرز، چیکنگ انسپکٹرز اور بعض اعلیٰ افسران اس گھناؤنے کاروبار میں شریک ہیں۔ یا تو انہیں اندھی رشوت نے اندھا کر دیا ہے، یا پھر عوام کی زندگیوں کی کوئی پروا نہیں رہی۔

شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ "کالا گینگ" کو منشیات فروشوں کی طرح کچلا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گوشت کی سپلائی شہر کے کئی مشہور کباب فروشوں کو بھی کی جا رہی ہے۔ جب مردہ جانوروں کا گوشت لاہور سے پشاور اڈہ پہنچتا ہے، تو اسے رکشوں اور سوزوکیوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ان میں سب سے بڑا مرکز گھنٹہ گھر بتایا گیا ہے، جہاں سے اشرف روڈ، ہشتنگری، رنگ روڈ، اندرون شہر، دلزاک روڈ، گلبہار، اور دیگر علاقوں کے ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس تک یہ گوشت پہنچایا جاتا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس گھناؤنے دھندے میں محکمہ خوراک کے اہلکاروں کا بھی ایک "خاموش گینگ" شامل ہے، جنہیں باقاعدہ منتھلی دی جاتی ہے۔ بہت جلد ان تمام قصائیوں اور گوشت فروشوں کے نام بھی سامنے آ جائیں گے، اور امکان ہے کہ آئندہ رپورٹ میں مزید سنسنی خیز انکشافات ہوں گے۔

#پشاور

13/07/2025

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

⚠️ ایک خطرناک جڑی بوٹی — "گاجر بوٹی" (Parthenium hysterophorus)آج میں آپ کی توجہ ایک نہایت خطرناک اور تیزی سے پھیلنے وال...
13/07/2025

⚠️ ایک خطرناک جڑی بوٹی — "گاجر بوٹی" (Parthenium hysterophorus)

آج میں آپ کی توجہ ایک نہایت خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی جڑی بوٹی کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو پاکستان کے کئی علاقوں میں پھیل چکی ہے — اسے گاجر بوٹی کہا جاتا ہے۔

یہ پودا صحت، زراعت، اور ماحول تینوں کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے:

🔴 صحت پر اثرات

انسانوں اور جانوروں میں جلدی الرجی، دمہ، اور سانس کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

🌾 زراعت پر اثرات

فصلات کی پیداوار میں نمایاں کمی

مفید چراگاہوں کی تباہی (مثال: آسٹریلیا میں 70٪ چراگاہیں تباہ کر چکی ہے)

زمین میں زہریلا مادہ خارج کرتی ہے جو دوسرے پودوں کو مار دیتا ہے (Allelopathic Effect)

📈 تیزی سے پھیلاؤ

ایک پودا تقریباً 28,000 بیج پیدا کر سکتا ہے۔

بیج ہوا، پانی، جانوروں، اور سیلاب کے ذریعے دور دور تک پھیل جاتے ہیں۔

پاکستان میں یہ 2009 کے سیلاب کے دوران گندم کے ساتھ آیا۔

اپریل سے نومبر کے دوران تیزی سے اگتا ہے، برسات میں قد 1.5 میٹر تک پہنچ جاتا ہے۔

🚫 روک تھام کے طریقے

1️⃣ ثقافتی طریقہ (Cultural Control):

پودے کو جڑ سمیت نکال کر زمین میں گہرا دفن کریں

پھول آنے سے پہلے کارروائی کریں تاکہ بیج نہ بنیں

ماسک اور دستانے ضرور پہنیں تاکہ صحت متاثر نہ ہو

2️⃣ کیمیائی طریقہ (Chemical Control):

"Glyphosate" یا "Roundup" کا اسپرے کریں

بڑے رقبے پر یہ طریقہ مہنگا اور مشکل ہو سکتا ہے

📢 یہ مسئلہ صرف زراعت تک محدود نہیں بلکہ ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے۔

آئیں ہم سب مل کر گاجر بوٹی کے خلاف آواز بلند کریں!
اساتذہ، طلباء، سماجی کارکن، کسان — سب اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنی زمین، صحت، اور مستقبل کو بچائیں۔



















Follower

24/06/2025

ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ، امریکی صدر اعلان

اسرائیل کے شمالی حصوں میں دوبارہ سائرن بجنے لگے ہیں⬅️یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ ملک کے دیگر علاقوں س...
24/06/2025

اسرائیل کے شمالی حصوں میں دوبارہ سائرن بجنے لگے ہیں
⬅️یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی دھماکوں کی اطلاع ہے
⬅️جنوبی شہر بیر شیبہ میں ایک میزائل براہِ راست نشانے پر لگا ہے

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Willayat Shah, Speen Gul, Tariq Sher Tariq Sher, Ahmad Sh...
21/06/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Willayat Shah, Speen Gul, Tariq Sher Tariq Sher, Ahmad Shah, Fazal Amin, Akbar Khan Khan, Noor Uddin Uddin

18/06/2025

ایران نے تبریز میں ایک اور F-35 طیارہ گرادیا ہے

اب تک ایران 5 ایف 35 طیارے گراچکا ہے

ایرانی میڈیا

Follower

Address

Peshawar
24850

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Everyday Mix with Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share