Pakistan Times

Pakistan Times .

16/02/2025
15/02/2025

ضلع ڈیرہ اسماعیل کلاچی ،ہتھالہ جان خانی میں رات کو ہونے والے اینٹلیجنس آپریشن کی ویڈیو ۔
یہ آپریشن SSG یونٹ 3 کمانڈو پاوندہ بٹالین نے کیا تھا۔

12 دہشت گردوں میں دو ہائی لیول کمانڈر تھے ۔۔
جن میں ایک ڈیرہ اسماعیل خان کا گورنر فرمان عرف ثاقب دوسرا کمانڈر امان اللہ طوری عرف گرنیٹی ۔

15/02/2025

راولپنڈی اسلام اباد میں شدید زلزلے کے جھٹکے
اللّه پاک رحم فرماۓ

ڈی آئی خان. قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کو ڈیرہ پولیس نے ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا گیاڈی آئی خان: دہشت گرد...
15/02/2025

ڈی آئی خان. قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کو ڈیرہ پولیس نے ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا گیا

ڈی آئی خان: دہشت گردوں نے مولانا کو مرکزی مذہبی سیاسی معاملات میں مداخلت پر نشانہ بنایا جاسکتا ہے

ڈی آئی خان: اس مقصد کیلئے ٹارگٹ کلر کو منصوبہ کی تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

ڈی آئی خان: مطلوبہ منصوبے کو خفیہ طریقے سے سرانجام دیا جائے گا

ڈی آئی خان: دہشت گرد اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے

ڈی آئی خان: مولانا کو اپنی نقل حمل خفیہ رکھنے کی تنبیہ، سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت

ڈی آئی خان: ملاقات کیلئے آنے والے کی سخت چیکنگ کے بعد انکا ریکارڈ بھی رکھا جائے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبرب سرکل ڈیرہ

12/02/2025

وزیراعلی پختونخوا کا آبائی ضلع نوگو ایریا
کوئٹہ ٹو اسلام آباد کے راستے میں درابن کے مقام پر بسوں کو لوٹنا اب روز کا معمول بن گیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں میٹرک اورانٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کااعلامیہ جاریوزیراعلی کی ہدایت پرپشاور بورڈ نے میٹر...
06/02/2025

پشاور: خیبرپختونخوا میں میٹرک اورانٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کااعلامیہ جاری

وزیراعلی کی ہدایت پرپشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیاگیا۔اعلامیہ

پشاور بورڈ کے زیراہتمام امتحانات 8 اپریل کو عید کے بعد شروع ہوں گے، اعلامیہ

میٹرک کے امتحانات پہلے 15 مارچ سے شروع ہونے تھے۔اعلامیہ

ماہ رمضان کے پیش نظرشیڈول میں ردوبدل کیا گیا۔اعلامیہ

امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔اعلامیہ

وڈیو گیم دوستی سے اغوا تک: ڈیرہ اسماعیل خان کی لڑکی کی منظم سازش، 13 سالہ ماہم علی غائب   بہاولپور کے نوجوان سے شادی کرن...
05/02/2025

وڈیو گیم دوستی سے اغوا تک: ڈیرہ اسماعیل خان کی لڑکی کی منظم سازش، 13 سالہ ماہم علی غائب

بہاولپور کے نوجوان سے شادی کرنے والی لڑکی نے گھر والوں کا اعتماد حاصل کرکے 13 سالہ بچی کو اغوا کر لیا، والدین پولیس سے بازیابی کی فریاد کرتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کی رہائشی ایک لڑکی نے ویڈیو گیم کے ذریعے بہاولپور کے نوجوان سے دوستی کی، گھر والوں کا اعتماد جیتا، شادی کی، اور پھر ان کے معصوم بچوں پر ظلم ڈھا دیا۔ متاثرہ خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اور اپنی 13 سالہ بچی کی بازیابی کے لیے پولیس اور حکام سے فریاد کر رہا ہے۔

بہاولپور کے رہائشی محمد خالد اور ان کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کی رہائشی مایا نامی لڑکی نے ایک ویڈیو گیم کے ذریعے ان کے بیٹے کاشان سے دوستی کی۔ چند ہی دنوں میں یہ دوستی گہری ہوگئی اور پھر ایک دن وہ ان کے گھر آ پہنچی۔

مایا نے دعویٰ کیا کہ اس کے والدین اسے جسم فروشی پر مجبور کر رہے ہیں، اور اگر وہ انکار کرے گی تو اسے جان سے مار دیا جائے گا۔ متاثرہ والدین کے مطابق، اس لڑکی نے گھر والوں کی ہمدردیاں حاصل کر لیں اور انہیں قائل کیا کہ وہ اپنے گھر سے بھاگ کر آئی ہے اور ان کے بیٹے سے شادی کرنا چاہتی ہے۔

محمد خالد اور ان کی بیوی نے رحم کھاتے ہوئے اپنے بیٹے کاشان کی شادی 30 جون 2024 کو مایا سے کروا دی۔ شادی کے بعد مایا نے مکمل طور پر گھر میں اپنا اعتماد حاصل کر لیا، اور والدین نے اسے اپنی بیٹی کی طرح عزت دی۔

شادی کے کچھ ہی عرصے بعد، والدین کو معلوم ہوا کہ مایا پہلے سے شادی شدہ تھی اور یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی چال تھی۔ متاثرہ والد نے انکشاف کیا کہ وہ فیصل آباد سے اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے موقع پر نقلی زیورات لے کر آئے تھے۔ ان کے بیٹے نے ویڈیو کال پر یہ زیورات مایا کو دکھائے، جس پر وہ یہ سمجھ بیٹھی کہ یہ اصلی زیورات ہیں اور اس نے پورے گینگ کے ساتھ مل کر انہیں لوٹنے کا منصوبہ بنا لیا۔

مایا نے چند ماہ میں گھر والوں کا مکمل اعتماد حاصل کر لیا، لیکن پھر 2 اکتوبر 2024 کو وہ ایک خوفناک قدم اٹھا بیٹھی۔

مایا نے واک کے بہانے سے خالد کی 13 سالہ بیٹی ماہم علی کو گھر سے باہر لے گئی۔ باہر پہلے سے ایک کار موجود تھی، جس میں اس کا بھائی دانیال بلوچ اور شوہر میر اکبر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے زبردستی معصوم ماہم کو گاڑی میں ڈالا اور فرار ہوگئے۔ اس کے بعد سے ماہم علی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

ماہم علی کے والدین نے کئی جگہ دھکے کھائے اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔ وہ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے اور مقامی پولیس سے بیٹی کی بازیابی کی التجا کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نہایت معصوم ہے اور وہ نہیں جانتے کہ مایا اور اس کے ساتھیوں نے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا ہوگا۔

"ہم غریب لوگ ہیں، میں ایک گارڈ کی نوکری کرتا ہوں، بس اپنی بیٹی کو صحیح سلامت واپس دیکھنا چاہتا ہوں۔" – محمد خالد، متاثرہ والد

محمد خالد اور ان کی اہلیہ نے اعلیٰ حکام اور پولیس سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے تاکہ ان کی معصوم بیٹی کو بازیاب کرایا جا سکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس گینگ کو گرفتار کیا جائے، تاکہ مزید معصوم خاندان ان کے جال میں نہ پھنس سکیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے اور عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

(غنچہ نیوز کی ٹیم متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ ماہم علی جلد از جلد محفوظ طریقے سے اپنے گھر واپس آئے گی۔)

بریکنگ نیوز سوات بونیر میں زہریلی پاپڑ کھانے سے تین بچوں کی موت کے بعد اب سوات میں زہریلی اشیاء کھانے سے  7 افراد کی حال...
04/02/2025

بریکنگ نیوز سوات
بونیر میں زہریلی پاپڑ کھانے سے تین بچوں کی موت کے بعد
اب سوات میں زہریلی اشیاء کھانے سے 7 افراد کی حالت خراب
آخر ادارے کروڑوں روپے کی تنخواہ اور بجٹ کھاکر کرتے کیا ہیں۔
حلال ادارہ آخر کیوں کر بنا ہے۔ حلال والے افسران کی بڑی بہترین گاڑیاں سڑکوں پر نظر تو آتی ہیں لیکن کارکردگی صفر۔
سوات کے افسران کو فی الفور معطل کیا جائے۔

وفاقی حکومت کا کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیش جاریکیبنیٹ ڈویژن سیکریٹیریٹ نوٹیفکیشن  میں کہا گیا کہ کل 5 فر...
04/02/2025

وفاقی حکومت کا کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیش جاری

کیبنیٹ ڈویژن سیکریٹیریٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر درابن کے قریب دہشت گردوں نے لیویز فورس کے اہلکاروں کی پرائیویٹ گاڑی پر راکٹ حملہ کیا جس س...
04/02/2025

ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر درابن کے قریب دہشت گردوں نے لیویز فورس کے اہلکاروں کی پرائیویٹ گاڑی پر راکٹ حملہ کیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی میں موجود پانچوں افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ان لانچ افراد میں رشید زمان کاکڑ بھی موجود تھا جن کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

03/02/2025

جس ملک میں سیاسی پارٹیوں کے ورکرز جج بن جائے وہاں انصاف کیا خاک ہوگا

خیبرپختونخوا حکومت کا تمام سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ
02/02/2025

خیبرپختونخوا حکومت کا تمام سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ

راولپنڈی واقعہ اپ دیٹ، انسانیت بھی شرما گئیراولپنڈی: بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی سالی قتل کر دی گئیراولپنڈی ...
02/02/2025

راولپنڈی واقعہ اپ دیٹ، انسانیت بھی شرما گئی

راولپنڈی: بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی سالی قتل کر دی گئی

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم کنواری لڑکی کو بہنوئی اور ایک دوسرا شخص مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اہل خانہ بھی تشدد سے پیچھے نہ رہے ۔ حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلا کر موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔

جرم چھپانے کے لیے موت کو طبی ظاہر کر کے نعش کو اچانک دفنا بھی دیا ۔ معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور قبر کشائی کروا کے پوسٹ مارٹم کرایا گیا تو لڑکی 8 ماہ کی حاملہ ثابت ہوئی اور تشدد کی بھی تصدیق ہوئی، پولیس نے بہنوئی گلفراز اور امین نامی ملزم سمیت دیگر ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق رواں ماہ 13 جنوری کو سوشل میڈیا پر واقعہ وائرل ہوا تو سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو اپنی نگرانی میں چھان بین کی ہدایات کیں۔

ان کوہ پیماؤں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایک قسم کی بے وقوفی ہے کہ اپنی جان کو موت کے حوالے کر کے ایسے سخت حالات میں جانا،...
25/01/2025

ان کوہ پیماؤں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایک قسم کی بے وقوفی ہے کہ اپنی جان کو موت کے حوالے کر کے ایسے سخت حالات میں جانا، برفیلے پہاڑ، جان لیوا سردی اور بے رحم قدرتی ماحول کسی بھی وقت زندگی کو ختم کر سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ لوگ اپنی زندگی کی قدر نہیں کرتے اور غیر ضروری خطرات مول لے رہے ہیں

لیکن پھر دوسرا خیال آتا ہے کہ یہ ان کا شوق ہے اور یہی شوق انہیں یہاں تک لے آتا ہے کہ ان کے لیے یہ صرف پہاڑ سر کرنا نہیں بلکہ اپنے آپ کو چیلنج کرنا، اپنی حدوں کو آزمانا اور اپنی زندگی کو ایک منفرد مقصد دینا ہے۔
یہ ان کی محبت ہے قدرت کے ساتھ، اور ان کا یقین ہے کہ ایسی مہمات انہیں زندہ ہونے کا اصل احساس دلاتی ہیں

اس لیئے یہ بے وقوفی لگ سکتی ہے لیکن شاید یہ انہی کا انداز ہے اپنی زندگی کو جینے کا اور دنیا کو مختلف زاویے سے دیکھنے کا!
یہ تصویر ان کے حوصلے اور جنون کی گواہ ہے چاہے ہم اسے سمجھیں یا نہ سمجھیں!

وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی ائی خیبر پختون خواہ کے صدارت سے ہٹا دیا گیاعلی امین گنڈا پور کو پی ٹ...
25/01/2025

وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی ائی خیبر پختون خواہ کے صدارت سے ہٹا دیا گیا

علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کی صدارت سے ہٹادیا گیا، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا، فیصلہ جنید اکبر کی بانی پی ٹی ائی سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا، ملاقات میں عاطف خان بھی موجود تھے

Address

University Road Peshawar
Bara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share