LBN TV

LBN TV For News

11/12/2025

🔥 بیریاٹرک سرجن کا حیران کن انکشاف!
روایتی تینوں آپریشن کیے بغیر وزن کیسے کم ہوتا ہے؟ 🤯
یہ وہ سوال ہے جس نے سب کو چونکا دیا!

ایک ماہر سرجن نے بتایا کہ وہ
❌ Sleeve
❌ Bypass
❌ Mini Bypass
تینوں آپریشن نہیں کرتے!

تو پھر وہ وزن کم کرنے کا کون سا نیا طریقہ استعمال کرتے ہیں؟
👉 یہ جاننے کے لیے پوری ویڈیو دیکھیں… ہوسکتا ہے یہی معلومات آپ کی زندگی بدل دے!

موٹاپہ صرف وزن نہیں!!!!
⚠️ شوگر
⚠️ بلڈ پریشر
⚠️ دل اور جوڑوں کے امراض
کا بڑا سبب بنتا ہے!
اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام ہر اس شخص تک پہنچے جو اس مسئلے سے لڑ رہا ہے۔

📍 مزید معلومات:
لائف کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، فیز 5 حیات آباد، پشاور
☎️ رابطہ نمبرز ویڈیو میں موجود ہیں۔

09/12/2025

موٹاپہ، بلڈ پریشر، شوگر اور متعلقہ بیماریوں کا مکمل علاج — اب ممکن!

اگر آپ موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، شوگر، سانس کی تکالیف یا جوڑوں کے درد جیسے مسائل میں مبتلا ہیں، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں!
کیونکہ لائف کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آپ کے لیے لایا ہے جدید، محفوظ اور مؤثر علاج۔

🏥 ڈاکٹر اشفاق عالم آفریدی
ایڈوانس لیپروسکوپک اینڈ بیریاٹک سرجن
MBBS | FCPS (General Surgery) | FMAS (World Association of Laparoscopic Surgeons)
Fellowship in Robotic & Laparoscopic Bariatric & Metabolic Surgery – Taiwan

موٹاپہ صرف ایک علامت نہیں بلکہ بیماریوں کی ماں ہے، جو سینکڑوں مسائل کو جنم دیتا ہے۔
اگر آپ بھی ان بیماریوں سے نجات چاہتے ہیں تو یہ بہترین موقع ہے کہ آج ہی رابطہ کریں:

📞 0330 8619798

📍 کلینک ایڈریس:
لائف کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، فیز 5 حیات آباد، پشاور

اہم اعلان:
ڈاکٹر صاحب ہر جمعہ نماز کے بعد مفت معائنہ کرتے ہیں۔
اس پیغام کو ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

25/11/2025

بریسٹ کینسر کی بائیوپسی — درست تشخیص کے لیے سب سے اہم قدم

آج ہم بات کریں گے بریسٹ کینسر کی بائیوپسی کے بارے میں، جو اس بیماری کی صحیح تشخیص اور علاج کے انتخاب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

ماضی میں بریسٹ کینسر کی بائیوپسی کے لیے عام طور پر سرنج (FNAC) کا استعمال ہوتا تھا، جس میں ایک باریک سرنج کے ذریعے لیمپ سے کچھ مواد نکال کر لیب بھیج دیا جاتا تھا۔ لیکن اس طریقہ میں غلطی کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور تشخیص اکثر مکمل یا درست نہیں ہو پاتی۔

آج کل دنیا بھر میں Core Needle Biopsy (کور بائیوپسی) کو ریکمنڈ کیا جاتا ہے۔
یہ ایک جدید، محفوظ اور زیادہ مؤثر طریقہ ہے، جس میں:

✔️ لوکل اینستھیزیا دیا جاتا ہے، اس لیے درد نہیں ہوتا
✔️ موٹی نیڈل کے ذریعے مناسب مقدار میں ٹشو لیا جاتا ہے
✔️ رپورٹ زیادہ درست، مکمل اور قابلِ اعتماد ہوتی ہے
✔️ علاج کے اگلے مرحلے — سرجری، کیموتھراپی یا ہارمون تھراپی — کے فیصلے اسی رپورٹ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں

سرنج بائیوپسی اب بھی کچھ جگہوں پر مفید ہے، لیکن بریسٹ لیمپ کی تشخیص کے لیے اب قابلِ قبول نہیں سمجھی جاتی۔
البتہ بغل (Axilla) میں موجود لمف نوڈ کی بائیوپسی کے لیے سرنج استعمال کی جا سکتی ہے۔

📞 مزید معلومات یا اپائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں:
0336-7622905
Life Care Hospital & Research Institute, Phase 5 Hayatabad, Peshawar

23/11/2025

اہم پیغام برائے خواتین
آج کی اس ویڈیو میں خواتین کے لیے ایک نہایت ضروری اور رہنمائی پر مبنی پیغام ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برائے مہربانی اسے توجہ سے سنیں اور اپنی صحت کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر لازماً عمل کریں،
تاکہ کسی بھی قسم کی complication یا غیر ضروری تکلیف سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید معلومات، رہنمائی یا مشورے کے لیے رابطہ کریں:
📞 0336-7622905

معائنے کے لیے تشریف لائیں:
🏥 لائف کیئر ہاسپٹل، فیز 5، حیات آباد، پشاور

22/11/2025

آج کی ویڈیو کا موضوع: جوڑوں کا درد—وجوہات اور بہترین علاج

آج کی اس تفصیلی ویڈیو میں ہم نے جوڑوں کے درد کے اصل اسباب، اس کے بڑھنے کے عوامل، اور صحیح علاج کے واحد مؤثر راستے پر روشنی ڈالی ہے۔
اکثر افراد خود سے ادویات، خاص طور پر پین کلرز کا استعمال کرتے ہیں، جو وقتی آرام تو دیتے ہیں مگر بعد میں سنگین مسائل کا باعث بنتے ہیں۔
ان نقصانات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں مکمل معلومات آپ کو اس ویڈیو میں ملیں گی۔

ہماری آپ سے گزارش ہے کہ ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں اور اسے دوسروں تک بھی پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں—یہ آپ کا صدقۂ جاریہ بھی بن سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر:
📞 0314-3529466
📞 0301-8912221

لیڈی برڈ نیوز ہمیشہ مستند اور مفید ہیلتھ گائیڈنس آپ تک پہنچاتا رہا ہے۔
آئیے مل کر ایک صحت مند اور باشعور معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ 🌿🇵🇰

17/11/2025

ڈی ٹاک (D TALK Life) ڈائبٹیز پروگرام — خیبر پختون خواہ حکومت کا ایک تاریخی قدم۔

پاکستان میں شوگر ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماری بنتی جا رہی ہے۔ آج ہر تیسرا یا چوتھا شخص اس مرض میں مبتلا نظر آتا ہے۔ نوجوان، بالغ اور بزرگ ہر عمر کے لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ایسے وقت میں خیبر پختون خواہ حکومت نے ایک غیر معمولی اور زندگی بچانے والا قدم اٹھایا ہے جسے ڈی ٹاک لائف ڈائبٹیز پروگرام کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ پروگرام ہزاروں مریضوں کے لیے امید کا چراغ بن چکا ہے۔ اس کے تحت چار بڑے شعبوں پر خصوصی کام کیا جا رہا ہے:

1️⃣ انسولین اور شوگر کی دواؤں کی مفت فراہمی

اس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مریضوں کو انسولین اور دیگر ضروری ادویات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اگرچہ کبھی کبھار سپلائی میں کمی آتی ہے، لیکن کوشش یہی ہے کہ پورا سال ادویات بلا تعطل دستیاب رہیں تاکہ مریضوں کا علاج متاثر نہ ہو۔

2️⃣ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تربیت

ڈاکٹرز کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے مسلسل ٹریننگز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ وہ جدید تحقیق، نئے علاج، اور بہتر مینجمنٹ پروٹوکول کے مطابق مریضوں کی بہترین رہنمائی کر سکیں۔

3️⃣ عوامی آگاہی اور ایجوکیشن

لوگوں کو ڈائبٹیز کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ خوراک، طرزِ زندگی، اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر اپنا کر پیچیدگیوں سے خود کو بچا سکیں۔

4️⃣ رجسٹریشن اور سالانہ ڈیٹا مانیٹرنگ سسٹم

ایک مضبوط ڈیٹا سسٹم قائم ہے جس کے ذریعے ہر سال مریضوں کی تعداد میں اضافے کی نگرانی کی جاتی ہے۔ یہ سسٹم حکومت کو بجٹ، وسائل، اور ادویات کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے تاکہ نئے مریض بھی مکمل طور پر شامل رہیں۔

ڈائبٹیز کے مریضوں کے لیے زندگی کا سہارا

ڈائبٹیز صرف ایک بیماری نہیں بلکہ ایک پوری زندگی کا سفر ہے۔ مریض ابتدا میں انکار کے مرحلے سے گزرتا ہے، پھر علاج، ادویات، مالی بوجھ، اور پیچیدگیوں کے خوف جیسے کئی مراحل آتے ہیں۔
اگر دوائی کچھ مہینے نہ ملے تو ایک مستحکم مریض دوبارہ غیر متوازن حالت میں جا سکتا ہے — جو بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی لیے ڈی ٹاک پروگرام کی مسلسل فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ یہی پروگرام ہزاروں خاندانوں کی امید ہے، ان کی زندگی ہے، اور ان کے مستقبل کا سہارا ہے۔

ڈاکٹر ابرار احمد کو قوم کی جانب سے سلامِ عقیدت

ہم پوری قوم کی طرف سے ڈاکٹر ابرار احمد کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
وہ نہ صرف ایک ماہر کنسلٹنٹ ہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا بہترین نمونہ بھی ہیں۔ ان کی محنت، لگن، اور شوگر کے مریضوں کے لیے بے لوث خدمات واقعی قابلِ فخر ہیں۔

قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے ڈاکٹر صاحب آپ جیسے لوگ ہی اصل ہیروز ہیں۔

15/11/2025

ہڈی، پٹھہ اور جوڑ کے ماہر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایمل ستار نے گھٹنے کا ایک نہایت پیچیدہ مگر کامیاب آپریشن انجام دیا۔
ہمیشہ یاد رکھیں! اپنا علاج اور آپریشن کسی ماہر اور تجربہ کار سرجن سے ہی کروائیں تاکہ آپ جلد صحت یاب ہو سکیں اور دوبارہ ایک نارمل اور فعال زندگی گزار سکیں۔

📍 کلینک:
لیڈی ریڈنگ ہسپتال، انسٹیٹیوشنل بیس پرائیویٹ پریکٹس، او پی ڈی بلڈنگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی ائی پشاور

📞 مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
0332-5309692

13/11/2025

ڈاکٹر شاہ علی اصغر انفیرٹیلیٹی اسپیشلسٹ

آج ہم نے ایک نہایت اہم اور دلچسپ موضوع پر بات کی،
مردوں میں جنسی کمزوری

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہر علاج کا ایک سائنٹیفک اور مخصوص طریقہ کار ہوتا ہے۔

کئی کیسز میں کمزوری صرف ہارمونی یا میڈیکل وجہ سے نہیں بلکہ
مسلز کی کمزوری، بلڈ فلو میں کمی اور طرزِ زندگی کی خرابیوں سے بھی ہوتی ہے۔

📹 مزید معلوماتی ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج فالو کریں
🙏 ویڈیو کو شیئر کر کے آگاہی مہم کا حصہ بنیں

09/11/2025

بدلتا موسم، نیا احتیاطی پیغام!
ڈاکٹر محمد نثار (میڈیکل اسپیشلسٹ اینڈ ڈائبٹالوجسٹ) آپ کو بتائیں گے کہ اس موسم میں کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ آپ اپنی صحت کو بہتر اور محفوظ رکھ سکیں۔
جانئے کہ سال میں ایک بار کون سا اہم ویکسین لگوانا آپ کے لیے کیوں ضروری ہے، اور اگر احتیاط نہ کی جائے تو کن صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید یہ بھی معلوم کریں کہ اس موسم میں کپڑوں کا درست انتخاب کیسے آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

📞 مزید معلومات کے لیے ویڈیو میں دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

📲 ویڈیو کو آخر تک دیکھیں اور شیئر کریں تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے یہ ایک صدقۂ جاریہ ہے۔

08/11/2025

🌍 انٹرنیشنل ڈے آف ریڈیالوجی

آج 8 نومبر کو محمد ٹیچنگ ہسپتال میں انٹرنیشنل ڈے آف ریڈیالوجی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں ریڈیالوجی کی اہمیت اور اس کے جدید پہلوؤں سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عاکف اللہ خان (ڈائریکٹر، ارنم ہسپتال پشاور) تھے۔
اس موقع پر ہسپتال کی چیف ایگزیکٹو، میڈیکل ڈائریکٹر، سینئر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس سمیت دیگر عملے نے بھرپور شرکت کی۔

ریڈیالوجی کی افادیت اور جدید تشخیصی سہولیات کے بارے میں معلوماتی لیکچرز پیش کیے گئے، جن کے ذریعے شرکاء کو جدید طبی تشخیص میں ریڈیالوجی کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عاکف اللہ خان کو خوش آمدید کہا گیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

شرکاء نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد ٹیچنگ ہسپتال کے لیے یہ باعثِ اعزاز ہے کہ وہ آج ہمارے درمیان موجود ہیں۔

تقریب کے اختتام پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں تمام شرکاء نے انٹرنیشنل ڈے آف ریڈیالوجی کی خوشی منائی۔

08/11/2025

معدے کی بیماریوں میں خود علاج سے پرہیز کریں!

اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ معدے کے درد یا ہاضمے کی خرابی میں خود ہی دوائیاں لینا شروع کر دیتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عادت آپ کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے؟ ⚠️

📍 ڈاکٹر محمد نثار، جو کہ معروف ڈائبٹولوجسٹ اور میڈیکل اسپیشلسٹ ہیں، مریضوں کا معائنہ رضوان میڈیکل کمپلیکس، رنگ روڈ پشاور پر کرتے ہیں۔
انہوں نے عوامی آگاہی کے لیے نہایت قیمتی وقت نکال کر اس اہم ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا ہے کہ صحیح تشخیص اور ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لینا ہی محفوظ علاج کا واحد راستہ ہے۔

✨ اس ویڈیو کو لازمی دیکھیں، سمجھیں، اور ثواب کی نیت سے دوسروں تک پہنچائیں تاکہ سب ایک صحت مند اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔

📞 رابطہ نمبر: 03143529466 | 03018912221

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LBN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category