
19/12/2023
ویلڈن کرم پولیس
کرم پولیس نے ناکہ بندی کے دوران پیواڑ تری منگل مین روڈ نزد ڈاگو چیک پوسٹ کے ساتھ بدوران چیکنگ ویگو پک اپ گاڑی سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی
پاراچنار پولیس نے کامیاب کارروائی میں اسلحہ سمگلر ڈرائیور ملزم حمید اللہ ولد حکیم جان سکنہ کوتری تری منگل حال ٹنڈوری صدہ کو اپنے حراست میں لیا گیا
پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کاروائی ڈی ایس پی سرکل مظہر علی کی زیر نگرانی پیواڑ تھانہ ایس ایچ او واجد علی، اے ایس ایچ او جلیل حسین اور ممتاز حسین بمعہ پولیس نفری کی طرف سے عمل میں لائی گئی
زیر حراست اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ پیواڑ میں 15AA/17AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ابتدائی پوچھ گچھ میں اسلحہ تری منگل سے لوئر کرم صدہ اور ضلع کے مختلف علاقوں کو سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے
زیر حراست اسلحہ سمگلر کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا