Chamkani News

Chamkani News Peshawar based journalist

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئ...
31/07/2025

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

31/07/2025

محکمہ صحت سیکرٹریٹ میں کرپشن کے گرم بازار کا پول کھل گیا

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے رشوت لیتے ہوئے محکمہ صحت کے سنیئر آفسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

آڈٹ اعتراضات ختم کرنے کے لیے 20 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا

ملزم ظاہر شاہ سیکشن آفیسر جنرل محکمہ صحت عدنان مروت کے آفس میں رشوت کی رقم وصول کررہا تھا

کاش کوہستان سکینڈل کے ملزمان کو بھی اس طرح ہتھکڑیوں میں جکڑا جائے ۔

31/07/2025

دیدل کماچ شانگلہ میں دریائے سندھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین لڑکیاں (عمر: 11، 14 اور 18 سال) پانی میں ڈوب گئیں۔
ایک 11 سالہ بچی کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زندہ بچا لیا۔
📍 بقیہ دو لڑکیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

31/07/2025

لانچ کی تاریخ اور مقام
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، جیسا کہ خبروں میں بتایا گیا ہے
اہمیت:
یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
فوائد:
سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے اور زمینی کٹاؤ جیسی قدرتی آفات کی پیشگی وارننگ فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔
دیگر استعمالات:
یہ سیٹلائٹ زراعت، شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا،
سی پیک میں کردار:
سیٹلائٹ سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر اور نگرانی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
سپارکو کا کردار:
پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اس سیٹلائٹ کو لانچ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

30/07/2025
سوات تشدد خبرسوات میں طالب علم کے قتل میں ملوث اھم ملزمان  خوازہ خیلہ مدرسہ کے مھتمیم مرکزی ملزم قاری عمر اور ان کے بیٹے...
28/07/2025

سوات تشدد خبر

سوات میں طالب علم کے قتل میں ملوث اھم ملزمان خوازہ خیلہ مدرسہ کے مھتمیم مرکزی ملزم قاری عمر اور ان کے بیٹے احسان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی اپر سوات شوکت علی خان کے مطابق دونوں ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردئے گئے ہیں ۔تشدد سے جاں بحق ہونے والے بچے کا واقعہ اکیس جولائی کو پیش ایا تھ جس کے بعد سے قاری عمر بیٹے سمیت روپوش ہوگئے تھے ایس پی اپر سوات شوکت علی کی نگرانی میں تشکیل پولیس ٹیم نے باپ بیٹے کو گرفتار کرلئے ہیں

سوات خوازہ خیلہ مدرسہ کے مھتمیم قاری عمر بیٹے سمیت گرفتار
28/07/2025

سوات خوازہ خیلہ مدرسہ کے مھتمیم قاری عمر بیٹے سمیت گرفتار

28/07/2025

‏تحریک انصاف کے خالد نثار ڈوگر نے نواز لیگ کے حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا ‎

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ...
28/07/2025

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 91 ہزار 589 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 14 ہزار 530 طلباء فیل جبکہ 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح میٹرک کے نتائج کا مجموعی تناسب 83.5 فیصد رہا۔ دوسری جانب جماعت نہم کے امتحانات میں ایک لاکھ ایک ہزار 888 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 61 ہزار 753 کامیاب جبکہ 38 ہزار 907 مختلف پرچہ جات میں فیل قرار پائے۔ نہم جماعت کے نتائج کا تناسب 98.8 فیصد رہا۔ تاہم دستاویزات کے مطابق دہم جماعت کے فیل طلباء کو اگلی جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق نہم جماعت میں 35 ہزار 17 طالبات جبکہ میٹرک کے امتحانات میں 31 ہزار 722 طالبات نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ ٹو کی فاطمہ جگنو نے 1180 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی ادارے کی سارہ عمران نے 1178 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن جبکہ شمائلہ نے 1176 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز میں پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ دلہ زاک روڈ کی عائنہ شعیب بھی شامل ہیں، جنہوں نے 1176 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

۔ خیبر ٹی وی کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت المعروف سپنا خان، ان  شوہر اور تین بچوں کے 21 جولائی کو بابوسر میں  سیلابی ریلے  ...
27/07/2025

۔ خیبر ٹی وی کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت المعروف سپنا خان، ان شوہر اور تین بچوں کے 21 جولائی کو بابوسر میں سیلابی ریلے سمیت بہہ کر لاپتہ ہونے کی تصدیق
سرچ آپریشن میں مقامی رضاکار کو ملبے سے ایک پرس ملا ہے ، لاپتہ خاندان کے افراد کے کارڈز برآمد ،جس سے اس ان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی تصدیق ہوئی ہے ،دیامر پولیس

دریائے سندھ پر اٹک پل، 1930 (c)۔پاکستان اور افغانستان آرکائیوز کے ذریعے🖊️
26/07/2025

دریائے سندھ پر اٹک پل، 1930 (c)۔

پاکستان اور افغانستان آرکائیوز کے ذریعے🖊️

چوک یادگار پشاور 1970ء کی دہائی
26/07/2025

چوک یادگار پشاور 1970ء کی دہائی

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chamkani News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chamkani News:

Share

Category