12/08/2026
بخیبرپختونخوا میں آج رات سے 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کے مطابق بونیر سمیت چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
عوام کو بارش اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سیلابی پانی میں پیدل چلنے یا گاڑی گزارنے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔