Voice of FATA

Voice of FATA Stay informed with our reliable news updates and engaging media content. Explore the world's stories,

شیری خیل فلاحی ٹولنے کے رضاکاروں کو صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیاشیری خیل فلاحی ٹولنے کے رضاکا...
24/07/2025

شیری خیل فلاحی ٹولنے کے رضاکاروں کو صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا

شیری خیل فلاحی ٹولنے کے رضاکاروں کی صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ضلع خیبر محکمہ یوتھ ویلفیئر کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل کمشنر نسیم اللہ شاہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں میں ایوارڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔

تقریب میں چئیرمین علی مسجد ملک سیراج آفریدی، ایس ایچ او علی مسجد نصیب خان، محکمہ یوتھ کے آفیسران ، احمد اللہ ۔ شوکت ۔ قومی مشران قومی مشر ملک گوجر افریدی ۔ سیاسی رہنماء ملک حضرت والی افریدی ۔ جمعیت علمائے اسلام کا رہنماء سید کبیر افریدی سمیت علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے فلاحی ٹولنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ رضاکار علاقے میں نہ صرف صفائی، آگاہی مہمات، اور تعلیمی معاونت میں سرگرم ہیں بلکہ صحت و فلاح و بہبود جیسے اہم شعبوں میں بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نسیم اللہ شاہ قومی مشران نے اس موقع پر کہا کہ شیری خیل فلاحی ٹولنہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شرکت قابلِ فخر ہے، اور ایسی کوششیں معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے فلاحی ٹولنے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے فلاحی گروپوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکے۔

آج کی شخصیت: حاجی امیر محمد خان ( جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ خیبر)ضلع خیبر کی سیاست میں جناب حاجی امیر محمد خان آفرید...
23/07/2025

آج کی شخصیت: حاجی امیر محمد خان

( جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ خیبر)

ضلع خیبر کی سیاست میں جناب حاجی امیر محمد خان آفریدی ایک نمایاں، باکردار اور باعمل شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔ بطور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع خیبر، اُنہوں نے نہ صرف تنظیمی سطح پر پارٹی کو مضبوط کیا بلکہ عملی سیاست میں بھی مثالی کردار ادا کیا۔ ان کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نظریاتی سیاست کو فروغ دیا اور ذاتی مفادات کو کبھی ترجیح نہیں دی۔

حاجی امیر محمد خان کا تعلق ایک باوقار اور قبائلی اقدار کی حامل فیملی سے ہے۔ یہی صفات ان کی سیاست کا بھی حصہ بن گئیں۔ انہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کی رہنمائی کی اور انہیں مثبت سیاسی سوچ کی جانب راغب کیا۔

وہ سیاسی طور پر انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران جب مخالفین کی جانب سے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور ذاتی کردار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تب بھی انہوں نے صبر و تحمل کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کسی الزام یا بداخلاقی کا جواب سخت زبان یا منفی انداز میں نہیں دیا، بلکہ خالصتاً عوامی خدمت اور اخلاقی وقار کے ساتھ اپنی انتخابی مہم جاری رکھی۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کا احترام نہ صرف اپنے حامیوں بلکہ مخالفین میں بھی پایا جاتا ہے۔

نو مئی کے بعد جب پاکستان تحریک انصاف ایک شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوئی، کارکنان منتشر ہو رہے تھے اور تنظیمی ڈھانچہ بکھرنے کے خطرے سے دوچار تھا، اُس نازک وقت میں حاجی امیر محمد خان آفریدی نے قیادت کی اصل روح کو نبھایا۔ انہوں نے نہ صرف پارٹی کے ورکرز کو حوصلہ دیا بلکہ ضلع خیبر میں پارٹی کو ایک مرتبہ پھر یکجا کر کے فعال بنایا۔ انہوں نے ہر طبقے اور کارکن تک رسائی حاصل کر کے انہیں اعتماد دیا اور پیغام دیا کہ مشکل وقت میں قیادت کبھی پیچھے نہیں ہٹتی۔

تنظیمی معاملات میں ان کی گرفت مضبوط ہے۔ اجلاسوں کا باقاعدہ انعقاد، شفاف رکنیت سازی، اور پارٹی نظم و ضبط کی پاسداری ان کی قیادت میں بہتر انداز میں دیکھنے کو ملی۔ اُنہوں نے کارکنان کو عزت دی، اُن کی بات سنی اور حقیقی معنوں میں ایک جمہوری سیاسی کلچر کو فروغ دیا۔ ان کی قیادت میں ضلع خیبر کی پی ٹی آئی تنظیم نہ صرف مضبوط ہوئی بلکہ عوام کے دلوں میں بھی ایک نیا اعتماد پیدا ہوا۔

حاجی امیر محمد خان آفریدی کی سیاست کا مرکز و محور ہمیشہ عوام کی خدمت رہا ہے۔ وہ اکثر کہا کرتے ہیں کہ "سیاست ایک عبادت ہے، اگر نیت صاف ہو اور خدمت خلوص سے کی جائے تو عوام خود دل سے حمایت کرتے ہیں۔" ان کا عمل، ان کا اخلاق اور ان کا اخلاص اس بات کی دلیل ہے کہ وہ واقعی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ایک حقیقی سیاسی رہنما ہیں۔

آج جب ہم سیاسی بحرانوں، الزامات، اور مفاد پرستی سے بھرپور سیاست کو دیکھتے ہیں، تو ایسے میں حاجی امیر محمد خان آفریدی جیسے لوگوں کی موجودگی امید کی ایک کرن بن کر سامنے آتی ہے۔ وہ نظریاتی سیاست، اخلاقی قیادت اور عوامی خدمت کا ایک بہترین نمونہ ہیں۔ ان کی شخصیت نہ صرف آج کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے بلکہ آنے والے وقت میں ضلع خیبر کی سیاست کے لیے ایک مضبوط ستون بھی ثابت ہوگی۔

ڈاکٹر شفقت ایاز (معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے آئی ٹی) اور صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی کی خصوصی کاوشوں سے “مرجرڈ...
22/07/2025

ڈاکٹر شفقت ایاز (معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے آئی ٹی) اور صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی کی خصوصی کاوشوں سے “مرجرڈ ایریاز ڈیجیٹل کنیکٹ” منصوبہ ضم شدہ ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شفقات ایاز نے خیبر میں اس جدید ڈیجیٹل مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا، جو نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولنے کی جانب ایک عملی قدم ہے

اس جدید پروگرام کا مقصد ضم شدہ علاقوں کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت درج ذیل مفت کورسز کروائے جا رہے ہیں:
• موبائل ایپ ڈویلپمنٹ
• ویب ڈویلپمنٹ
• بزنس انٹیلیجنس
• ڈیجیٹل مارکیٹنگ
• ای کامرس

اب تک 2300 سے زائد طلبہ ان کورسز سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ منصوبے کا ہدف 10,000 طلبہ کو تربیت دینا ہے۔ ضلع خیبر سے 1000 طلبہ کو ان کورسز میں شامل کیا جائے گا۔

تمام کورسز کی مدت 6 ماہ ہے۔

پشاور و ضلع خیبر کے پولیو ورکرز کا WHO دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، بارڈر ایریاز میں پولیو مہم کا بائیکاٹپشاور: پشاور ش...
22/07/2025

پشاور و ضلع خیبر کے پولیو ورکرز کا WHO دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، بارڈر ایریاز میں پولیو مہم کا بائیکاٹ

پشاور: پشاور شہر اور ضلع خیبر کے پولیو سپروائزرز اور پولیو ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اج سے بارڈر ایریاز میں جاری پولیو مہم اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی خدمات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

احتجاجی پولیو ورکرز اور سپروائزرز کا کہنا ہے کہ اُنہیں سات سال سے جاری خدمات کے باوجود اب DDM پالیسی کے تحت بےروزگار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پہلے کی طرح کنٹریکٹ پر یا مستقل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔

ورکرز کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر میں گزشتہ سات برسوں کے دوران کوئی بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو اُن کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، مگر بدلے میں انہیں DDM پالیسی کے ذریعے روزگار سے محروم کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ یہ پالیسی نہ صرف اُن کی معاشی زندگی بلکہ بچوں کی صحت پر بھی منفی اثر ڈالے گی۔

22/07/2025

خوازہ خیلہ : مدرسے کے دو اساتذہ گرفتار ، مقدمہ درج ،

یاد رہے کہ مطلوبہ اساتذہ کی تشدد کی وجہ سے طالب علم کی موت واقع ہوئی تھی

جس جگہ پر قائد اعظم محمد علی جناح آئے وہ جرگے بڑی آسانی سے حل ہو جاتے ہیں ، ایمل ولی خان
22/07/2025

جس جگہ پر قائد اعظم محمد علی جناح آئے وہ جرگے بڑی آسانی سے حل ہو جاتے ہیں ، ایمل ولی خان

21/07/2025

ڈسٹرکٹ خیبر سے پی ٹی آئی کے 6 ممبرز منتخب ہوگئے ہیں ، ایک ایم این اے ، تین ایم پی ایز اور دو سینیٹرز۔۔۔۔ کیا اب یہاں کے مسائل حل ہونگے ؟

21/07/2025

خیبر سے دو سینیٹر ، نورالحق قادری اور مرزا آفریدی منتخب ، یہ ڈسٹرکٹ خیبر کے لئے اعزاز کی بات ہے

21/07/2025

ملک نصیر کوکی خیل کی رہائی کے لئے قوم کوکی خیل کے مشترکہ جرگے سے حاجی برکت آفریدی خطاب کر رہے ہیں

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے حکومتیں پولیوں ورکرز کے ساتھ جبری بے دخلی کا فیصلہ واپس لے۔پولیوں ورکرز نے سر ہتلی پر رکھ کر ب...
21/07/2025

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے حکومتیں پولیوں ورکرز کے ساتھ جبری بے دخلی کا فیصلہ واپس لے۔
پولیوں ورکرز نے سر ہتلی پر رکھ کر بچوں کو وائرس سے محفوظ کیا۔
پولیوں ورکرز کے ساتھ اجرت قومی اور بین الاقوامی قوانین سے بلکل کم تھا۔
WHO اور ان کی ایس او پیز بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھے۔
ورکرز کی( ای او بی آئی) کے ساتھ جمع شدہ فنڈز ہڑپ کیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام پولیوں کے ورکرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پولیوں کی وائرس ابھی بھی موجود ہیں۔پولیوں ورکرز پورانہ کنٹریکٹ پر فوری بحال کریں۔
ڈیلی ویجز پر کام کی پالیسی کرپشن کیلئے ہے۔فوری یہ ظالمانہ پالیسی واپس لیا جائے۔
،پولیوں ورکرز نے 24 کھنٹہ ڈیوٹی،تعلیم حاصل کرنے پر پابندی اور پارٹ ٹائم جاب پر پابندی تھا اکر چہ یہ انتہائی ظالمانہ پالیسی
تھا مگر پولیوں ورکرز نے قوم کے بچوں کے خاطر قبول کیا تھا۔
پولیوں کے ورکرز قومی ہیرو یے اسطرح تذلیل بلکل ناکابل برداشت عمل ہیں۔

کی جمرود میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

20/07/2025

باڑہ
باڑہ نیازی مارکیٹ میں فائ رنگ سے ایک شخص شدید زخمی
مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کردیا
ذرائع

20/07/2025

جمرود غنڈی ملک شگہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں زاہد ولد محمود نامی شخص زخمی ، ہسپتال منتقل ۔ زرائع

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of FATA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share