Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa

Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa Bureau of Agriculture Information is a Government Organization established for the service to the farmer's.

Farmer's can access our organization via our Farmer's Facilitation Center Call Center (+923481117070) & website (www.zarat.kp.gov.pk).

District Director Agriculture Orakzai visited TSD Darra, villege Bosti khel, to inspect Olive Grafting under the Project...
22/09/2025

District Director Agriculture Orakzai visited TSD Darra, villege Bosti khel, to inspect Olive Grafting under the Project Promotion of Olive in Merged Districts, 12,000 plant have been grafted and Olive orchards will be established soon.

Successful Grafting in Wild Olive Plants in Arkot Tehsil Matta District Swat Upper under the ADP Scheme Promotion of Oli...
22/09/2025

Successful Grafting in Wild Olive Plants in Arkot Tehsil Matta District Swat Upper under the ADP Scheme Promotion of Olive Farming in Potential Districts in KP.
The grafting in Wild Olive Plants was done in July 2025.
Farmers have appreciated Mohammad Sajjad Barakwal, Minister for Agriculture and Mr. Murad Ali, Director General Agriculture Extension for their continuous efforts in conversion of wild Olive plants to improved Olive resource in the Province.

محکمہ زراعت توسیع، ضلع ہری پور (سرکل غازی)📅 تاریخ: 19-20 ستمبر 2025صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا میجر (ر) سجاد برکوال ا...
21/09/2025

محکمہ زراعت توسیع، ضلع ہری پور (سرکل غازی)
📅 تاریخ: 19-20 ستمبر 2025

صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا میجر (ر) سجاد برکوال اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبرپختونخوا جناب مراد علی خان کی سربراہی میں، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت جناب ممتاز احمد خان اور ایگریکلچر آفیسر جناب افتاب احمد شاہ کی ہدایت پر ایگریکلچر انسپیکٹر سرفراز علی بمعہ فیلڈ ورکر محمد جاوید نے یونین کونسل کوٹیڑا کے دیہات ڈھوک، ستیال، رکڑ کھاریاں، تھلی کوٹ اور گواری کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران زمینداروں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی اور کسان بھائیوں کو کینولا کی بروقت کاشت، کھادوں کے متوازن استعمال اور فصلوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ مزید یہ کہ کسانوں کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ زراعت غازی دفتر میں گندم کے معیاری اور بیماریوں سے پاک بیج (نئی اقسام) دستیاب ہوں گے۔

کاشتکاروں نے زرعی پیغامات میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ رات کسان بھائیوں کے درمیان گزاری گئی اور اگلے دن شام کو واپسی ہوئی۔

💫 B A T T A G R A M 💫DATED 19/09/2025ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (شعبہ توسیع) بٹگرام، شعیب سلیم صاحب نے آج تحصیل سرکل آف...
19/09/2025

💫 B A T T A G R A M 💫
DATED 19/09/2025
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (شعبہ توسیع) بٹگرام، شعیب سلیم صاحب نے آج تحصیل سرکل آفس بٹگرام کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ زراعت کے تمام سٹاف سے ملاقات کی اور اُن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران، ڈائریکٹر صاحب نے سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں اور زمینداروں/کاشتکاروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ:

> "محکمہ زراعت کا بنیادی مقصد کسانوں کی رہنمائی اور ان کے مسائل کا بر وقت حل فراہم کرنا ہے۔ لہٰذا، ہر ممکن کوشش کی جائے کہ کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے روشناس کروایا جائے اور فیلڈ میں فعال کردار ادا کیا جائے۔"
انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں، زمینداروں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں۔ مزید برآں، انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے، اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ سے متعلق آگاہی مہمات جاری رکھنے پر زور دیا.
دورے کے اختتام پر سٹاف نے ڈائریکٹر صاحب کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور جذبے کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

A monthly coordination meeting of the Agriculture Line Departments of Kohat Region was held on September 19, 2025, at th...
19/09/2025

A monthly coordination meeting of the Agriculture Line Departments of Kohat Region was held on September 19, 2025, at the Barani Agricultural Research Station, Kohat. Dr. Shah Khalid, Incharge Agriculture Research Orakzai presented a comprehensive overview of the ongoing initiatives and research activities being conducted in District Orakzai. He highlighted key programs aimed at enhancing local agricultural productivity, addressing region-specific challenges, and promoting sustainable farming practices.

The Senior Research Officer of South Waziristan (Lower), Mr.  Rashid Khan conducted a field visit to various locations f...
19/09/2025

The Senior Research Officer of South Waziristan (Lower), Mr. Rashid Khan conducted a field visit to various locations for the establishment of saffron experimental plots. During the visit, Mr. Mohammad Arif, Agriculture Officer from the Agriculture Extension Department, and Mr. Hizbullah, Incharge of Non-Timber Forest Products (NTFP), accompanied the agriculture research team in assessing and selecting suitable sites for this important initiative.

🪻 B A T T A G R A M 🪻DATED 19/09/2025محکمہ زراعت (شعبہ توسیع) بٹگرام کے زیر اہتمام ایک اہم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ...
19/09/2025

🪻 B A T T A G R A M 🪻
DATED 19/09/2025
محکمہ زراعت (شعبہ توسیع) بٹگرام کے زیر اہتمام ایک اہم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد زعفران کے آزمائشی پلاٹ کی کاشت کے لیے منتخب کیے گئے مقامی زمینداروں کو جدید تکنیکی معلومات فراہم کرنا تھا۔

یہ تربیت ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت جناب شعیب سلیم صاحب کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ایگریکلچر آفیسرز اور محکمہ زراعت کے دیگر عملے نے بھی شرکت کی۔
تربیتی پروگرام کی تفصیلات:
کسانوں کو زعفران کی کاشت سے متعلق جدید طریقہ کار، موزوں زمین کا انتخاب، پانی کی ضروریات، بیماریوں سے بچاؤ، اور فصل کی دیکھ بھال جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کی گئی۔
شرکاء کو زعفران کے کارمز (Corms) بھی فراہم کیے گئے تاکہ وہ عملی طور پر آزمائشی پلاٹ میں کاشت کر سکیں۔
مزید برآں، کسانوں میں فنجیسائیڈ (Fungicide) اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تاکہ وہ بیماریوں سے بچاؤ اور زعفران کی بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔
مقاصد:
1. بٹگرام میں زعفران کی کاشت کے فروغ کے لیے مقامی کسانوں کو آمادہ کرنا۔
2. متبادل نقد آور فصل کے طور پر زعفران کو متعارف کرانا۔
3. زرعی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے جدید تحقیق اور طریقوں کی ترویج۔
ڈائریکٹر زراعت شعیب سلیم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
> "زعفران ایک قیمتی فصل ہے جس کی کاشت سے ہمارے کسان معاشی طور پر مستفید ہو سکتے ہیں۔ محکمہ زراعت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ بٹگرام کو زعفران کا ایک اہم پیداواری مرکز بنایا جاسکے۔

📅 19 ستمبر 2025محکمہ زراعت توسیع ایبٹ آبادفروٹ نرسری فارم ایبٹ آباد میں دال ماش کے ٹرائل کا معائنہایس ایم ایس ہارٹیکلچر ...
19/09/2025

📅 19 ستمبر 2025
محکمہ زراعت توسیع ایبٹ آباد

فروٹ نرسری فارم ایبٹ آباد میں دال ماش کے ٹرائل کا معائنہ

ایس ایم ایس ہارٹیکلچر جناب ظہیر احمد قریشی اور زراعت انسپیکٹر جناب مسعود خان نے فروٹ نرسری فارم ایبٹ آباد میں دال ماش کے لگائے گئے ٹرائل کا معائنہ کیا۔
فصل کی مجموعی حالت کو بہترین قرار دیا گیا جو اس وقت گھوپ مرحلے میں ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ دال ماش ایک اہم غذائی فصل ہے جو نہ صرف کسانوں کے لیے آمدنی کا ذریعہ ہے بلکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کر کے زرعی زمین کی صحت برقرار رکھنے میں بھی مددگار ہے۔

#کسان

🌾 محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع بٹگرام 🌾مورخہ: 19 ستمبر 2025صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال صاحب اور ڈائریکٹر ج...
19/09/2025

🌾 محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع بٹگرام 🌾

مورخہ: 19 ستمبر 2025

صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال صاحب اور ڈائریکٹر جنرل زراعت (شعبہ توسیع) خیبر پختونخوا مراد علی خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن بٹگرام شعیب سلیم صاحب اور سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ (پلانٹ پروٹیکشن) فیصل خورشید لودھی صاحب نے ماڈل فارمز سروسز سنٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر فیسیلیٹیٹر ماڈل فارمز سروسز سنٹر دانیال حسین شاہ صاحب اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
دورے کے دوران معزز افسران نے گندم کے موجود بچ جانے والے اسٹاک 🌾 کا تفصیلی معائنہ کیا۔ بیج کے معیار، ذخیرہ اندوزی کی حالت، نمی کی سطح، اور جراثیمی کیفیت کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
گندم کے بیج کی کوالٹی تسلی بخش ہے۔اور ایف ایس سی اینڈ آر ڈی کی باضابط منظوری کے بعد زمینداروں کے لئے سیل کے لئے دستیاب ہو گا۔
ذخیرہ کرنے کا طریقہ درست اور مناسب پایا گیا۔
یہ اقدامات کسانوں کو معیاری اور تصدیق شدہ بیج کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گے، جس سے:

✅ فصل کی پیداوار میں اضافہ
✅ بیماریوں اور کیڑوں سے محفوظ بیج
✅ زراعت میں خود کفالت
✅ اور کسانوں کا اعتماد بحال ہوگا۔

19/09/2025
کوہاٹ ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ توسیع نے جناب  ساجد اقبال تحصیل مئیر گمبٹ کے ساتھ مختلف زرعی ت...
19/09/2025

کوہاٹ
ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ توسیع نے جناب ساجد اقبال تحصیل مئیر گمبٹ کے ساتھ مختلف زرعی ترقیاتی منصوبوں پر میٹنگ میں شرکت کی ۔ جس میں چھوٹے کاشتکاروں کو گندم کی فراہمی ۔ میٹھی سرسوں کی کاشت۔ سپرے پمپس کی تقسیم اور موجودہ ٹیوب ویلز پر سولرائزیشن کے زرعی منصوبے شامل ہیں۔ میٹنگ میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

Address

BAI, Agriculture Extension Department, University Town
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa:

Share

Category