Kem Tv

Kem Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kem Tv, Peshawar.

25/04/2026

23/04/2026

Mother & children hospital... shamsi Road opposite Maaz medical complex Near college Chowk Mardan
23/07/2024

Mother & children hospital... shamsi Road opposite Maaz medical complex Near college Chowk Mardan

01/05/2021

😝

25/01/2021
وہ استنبول کے مضافات میں، ایک درمیانے درجے کے خاندان میں پیدا ہوا. اس کی تاریخ پیدائش 26 فروری 1954 تھی. ان کی مالی حالت...
25/01/2021

وہ استنبول کے مضافات میں، ایک درمیانے درجے کے خاندان میں پیدا ہوا. اس کی تاریخ پیدائش 26 فروری 1954 تھی. ان کی مالی حالت اچھی نہیں تھی.
اچھی جسمانی ساخت کے ساتھ، اس نے مدرسہ تو شروع کر دیا لیکن اس کے خاندان کی مالی حالت اچھی نہیں تھی.
وہ بچپن سے عجیب و غریب عادات کا مالک تھا. اس کو لفظ " آزادی" سب سے اچھا لگتا تھا. اس نے خاندان کی حالت کا اندازہ لگا لیا تھا اور بجائے میرے ھم وطنو کی طرح رونا پیٹنا یا دوسروں کو ہر وقت اپنی رام لیلا سنانے کی بجائے، وہ گھر میں بہترین شکنجبین تیار کرتا اور شہر کی سڑکوں پر بیچتا، جب اس کو شکنجبین سے اچھے پیسے آنے لگے تو اس نے ساتھ ڈبل روٹی بھی بیچنا شروع کر دی.
مدرسہ و سکول اور پھر یونیورسٹی، وہ سیاسی معاملات میں بہت زیادہ دلچسپی لیتا. وہ سیاست میں " نجم الدین اربکان" کو اپنا پیر و مرشد مان چکا تھا. وہ بہت تیزی سے مقبول ھو رہا تھا. اس میں عاجزی اور محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی. وہ یونیورسٹی ھی میں یونین کا " چیرمین" بن گیا. اس کی مقبولیت اتنی بڑھی کہ وہ 1994 میں ترکی کے اہم ترین شہر یعنی استنبول کا " میئر" بن گیا, یہ وھی استنبول تھا جس کی سڑکوں پر وہ شکنجبین اور ڈبل روٹی بیچتا تھا . استنبول قرضوں میں جکڑا ھوا تھا. اس نے قرض اتارنے تک شراب اور جوئے سے آنکھیں بند کر لیں. جس دن استنبول، قرضوں سے آزاد ہوا، اس نے کہا کہ " اب استنبول میں کوئی کھلے عام شراب پی کر اور جوا کھیل کر دکھائے.....وہ 1998 تک استنبول کا میئر رھا.
1997 میں پہلی دفعہ اس پر آفت نازل ھوئی کیونکہ اس نے ایک بہت بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، سیکولر ترکی میں کہہ ڈالا،

" یہ مسجدیں ھماری بیرکس ہیں. ان کے گنبد ھمارے
ہیلمٹ ہیں. ان کے مینار ھماری سنگینیں ہیں. اور
وفاداری، ھماری فوج ھے " "" "" "

ہر طرف سناٹا چھا گیا. پورے ترکی میں کان کھڑے ھو گئے. جیوری بیٹھ گئی اور ساری تقریر بار بار سننے کے بعد 10 ماہ کی سزا سنا دی. 2001 میں اس نے نجم الدین اربکان کی تعلیمات پر " جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ " پارٹی کی بنیاد رکھی. اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ترکی کے لوگوں کی آنکھوں کا تارا بن گیا. 2003 میں اس کی پارٹی نے جھاڑو پھیر دیا. اس طرح وہ 2003 میں ترکی کا وزیر اعظم بن گیا. پھر اس نے پلٹ کر نہ دیکھا. وہ 2014 تک وزیراعظم رھا. پھر اس نے نئے آئین کے لیے ریفرنڈم کرایا اور تمام اختیارات صدر کو دیتے ہوئے، صدارتی نظام نافذ کر دیا. عبداللہ گل کی جگہ صدر بن گیا. اس نے جو صدارتی محل بنوایا وہ " وائٹ ہاؤس اور کریملن" سے بہت بڑا ھے. جس میں 1150 کمرے ہیں. جس میں ہر پودے کی قیمت 4000 ڈالرز ھے. اور یہ صدارتی آفس دنیا میں کسی بھی جگہ سے زیادہ سر سبز ھے.
2016 میں جب وہ چھٹیوں پر تھا تو فوج نے بغاوت کر دی. اور پھر چشم فلک نے اس کے لیے گوشت کے بندوں کو ٹینکوں کے آگے لیٹتے دیکھا. وہ پھر واپس پلٹا، ائیر پورٹ پر لوگوں کا سمندر تھا. اس نے ایک دفعہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیل کے صدر کو سب کے سامنے " قاتل" کہہ دیا. اس کے پاس تقریباً 7 لاکھ لڑنے اور مارنے والی فوج ھے.
دنیا اس وقت اس کے ذکر کے بغیر نامکمل ھے۔“

جی بلکل ، یہ ہیں ترکی کے صدر،
جناب رجب طیب اردوان.
ایسے ہوتے ہیں لیڈر جن کو پڑھ کر آنکھیں فخر سے بھر آتی ہیں
منقول

‏1937 میں انگلینڈ میں - چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا میچ 60 ویں منٹ میں شدید دھند کی وجہ سے رک گیا۔ لیکن چارلٹن ک...
24/01/2021

‏1937 میں انگلینڈ میں - چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا میچ 60 ویں منٹ میں شدید دھند کی وجہ سے رک گیا۔ لیکن چارلٹن کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے اندر موجود تھے-
کیونکہ اس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم ‏کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی۔ وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کرکے گول پوسٹ پر کھڑا رہا- غور سے آگے دیکھتا رہا- پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اس کے پاس پہنچا اور اسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا ‏گیا ہے- تو سام برترم نے شدید غم کے ساتھ کہا-

”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جن کے دفاع کے لئے میں کھڑا تھا- وہ مجھے بھول گئے“-

زندگی کے میدان میں کتنے ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلۓ ہم نے اپنے وقت ,صلاحیت اور تواناٸ صرف کۓ ہوتے ہیں- لیکن حالات کی دھند میں وہ ہمیں بھول جاتے ہیں۔
دوست اور ساتھی چاہے کھیل کے میدان کے ہوں یا زندگی کے حالات و واقعات کے سرد اور گرم میں ہمیشہ انہیں یاد رکھ کر ساتھ لیکر چلنا چاہۓ ایک اعلیٰ ظرف انسان کی طرح۔

2014 میں جس پاکستانی شہری کی نوکری کی درخواست مقامی شوگر مل نے ریجیکٹ کر دی 6 سال بعد اسی شوگر مل نے اس شہری کو سیزن شرو...
24/01/2021

2014 میں جس پاکستانی شہری کی نوکری کی درخواست مقامی شوگر مل نے ریجیکٹ کر دی
6 سال بعد اسی شوگر مل نے اس شہری کو سیزن شروع کرنے پہ مہمان خصوصی بلایا ہوا تھا کیوں کہ اب وہ اس علاقے کا اسسٹنٹ کمشنر ہے

اسی لئے مایوس نہ ہوں، اپنی اپنی باری کا انتظار کریں اور محنت جاری رکھیں۔ایک دن اللّٰہ تعالیٰ آپ کی محنت کے مطابق نوازے گا۔
بے شک اللّٰہ تعالیٰ بہترین نوازنے والا ہے

Address

Peshawar

Telephone

+8613212685044

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kem Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share