10/09/2026
اپر چترال میں پیراگلائیڈر لاپتہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے مطابق آصف محمود نامی پیراگلائیڈر جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے جو ذائنی پاس کے مقام سے فلائی کرنے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر لینڈ کر گئے ہیں تاہم تاحال ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
اس سلسلے میں ریسکیو 1122 اپر چترال کو ہنگامی بنیادوں پر سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔