Kohat Times News

Kohat Times News ضلع کوھاٹ کی علاقائی خبریں ،سیاسی و سماجی سرگرمیاں ،او?

29/07/2025

کوہاٹ میں جاری شدید بارش
دعا کریں اللہ اپنی رحمت کی بارش عطا فرمائے

29/07/2025
Principal Required in APS Thall District Hangu.
28/07/2025

Principal Required in APS Thall District Hangu.

Biology Lecturer Required
28/07/2025

Biology Lecturer Required

ضلع کوہاٹ میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم کی زیر صدارت بجلی  کے مسائل ک...
23/07/2025

ضلع کوہاٹ میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم کی زیر صدارت بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن صوبائی اسمبلی حلقہ PK-92 شفیع اللہ جان، ایکسین پیسکو (اربن و رورل) سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وولٹیج میں کمی، کنڈا مافیا اور بجلی چوری جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پیسکو حکام کو ہدایت دی کہ بجلی چوری اور کنڈا مافیا کے خلاف مؤثر اور سخت قانونی کارروائی کی جائے، اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
اس موقع پر پیسکو حکام نے یقین دہانی کروائی کہ ضلع کوہاٹ کے عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے گا اور بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ضیاء اللہ خان بنگش کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات کے عہدہ سے استعفی کا اعلان۔اپنا استعفی چئ...
22/07/2025

ضیاء اللہ خان بنگش کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات کے عہدہ سے استعفی کا اعلان۔

اپنا استعفی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین محمود خان کو بھجوا دیا۔

اپنے ذاتی مصروفیات کی بناء پر پارٹی عہدہ کو وقت نہیں دے پارہا جس کی وجہ سےعہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ ضیاء اللہ خان بنگش

پارٹی کے ساتھ بہ حثیت ایک کارکن کے موجود رہوں گا۔ ضیاء اللہ خان بنگش

ضلع کوہاٹ میں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاریاں، 14 اگست تک مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا، ڈپٹی کمشنر کی زی...
22/07/2025

ضلع کوہاٹ میں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاریاں، 14 اگست تک مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم کی زیر صدارت منگل کے روز ان کے کیمپ آفس میں یومِ آزادی کے سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی و عسکری افسران سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرنل رضوان (نائن ڈویژن)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عامر علی شاہ، ٹی ایم او گمبٹ محمد امین، ریجنل اسپورٹس آفیسر، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل، ایس پی سٹی، ڈی او میل و فی میل سمیت دیگر اہم افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے 14 اگست تک ضلع کوہاٹ میں یومِ آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی۔ ان تقریبات میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں یومِ آزادی کے خصوصی پروگرام، انٹر اسکول تقریری مقابلے، ٹیبلو، کالج لیول تقاریر، اور کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر، عمارات اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ اسپورٹس کمپلیکس، ڈسٹرکٹ جیل، ڈسٹرکٹ کونسل ہال اور دیگر اہم سرکاری دفاتر کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔ شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ 13 اگست کی شب اسپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ 14 اگست کے روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں مرکزی تقریب ہوگی، جس میں پرچم کشائی، کیک کاٹنے کی تقریب، شجرکاری مہم اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان تقریبات کو مؤثر انداز میں کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کریں تاکہ عوام کو ایک پرامن اور خوشگوار ماحول میں یومِ آزادی منانے کا موقع میسر آئے۔

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کوہاٹ کینٹ میں سٹاف کی ضرورت 👇👇👇
22/07/2025

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کوہاٹ کینٹ میں سٹاف کی ضرورت
👇👇👇

کوہاٹ میں میٹر ریڈر کی پٹائی کوھاٹ اربن2 رورل ڈویژن کے میٹر ریڈر اور ھائیڈرو یونین کے سب ڈویژنل سیکرٹری شوکت خان بمعہ سٹ...
22/07/2025

کوہاٹ میں میٹر ریڈر کی پٹائی
کوھاٹ اربن2 رورل ڈویژن کے میٹر ریڈر اور ھائیڈرو یونین کے سب ڈویژنل سیکرٹری شوکت خان بمعہ سٹاف ریکوری کرنے کے بعد سب ڈویژن پہنچے تو چند افراد نے شوکت میٹرریڈر کو مارا جس سے وہ زخمی ھوا جس کو علاج معالجے کیلئے ھسپتال پہنچایا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے

🚩🚩 راولپنڈی/ اسلام آباد ہائی  #الرٹ! مستقل جاری شدید  #بارش کے پیشِ نظر نالہ  #لئی میں پانی کو سطح میں تیزی سے اضافہ! اس...
17/07/2025

🚩🚩 راولپنڈی/ اسلام آباد ہائی #الرٹ! مستقل جاری شدید #بارش کے پیشِ نظر نالہ #لئی میں پانی کو سطح میں تیزی سے اضافہ! اس وقت 18 فٹ تک ریکارڈ کی جا رہی ہے! نالے کے اطراف علاقہ مکینوں کو انخلاء (evacuate) کی التجا! اب تک 200 سے 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور تیز بارش جاری رہنے کا امکان ہے! پانی کی سطح 20 فٹ پہنچنے پر انخلاء نافذ العمل ہے۔

افتتاحی تقریب
16/07/2025

افتتاحی تقریب

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Times News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share