Khpal olas welfare foundation

Khpal olas welfare foundation Islamabad

20/07/2025

تفصیل پہلے کمنٹ ضرور چیک کریں
خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس غریب مریض کا علاج شروع کردیا ہے

📢 ہمدردی اور انسانیت کی اپیل 🤲تحصیل شیواہ سیفلی رغزی کلی سے تعلق رکھنے والے ایک بیمار شخص، جو اپنے خاندان کا واحد کفیل ہ...
19/07/2025

📢 ہمدردی اور انسانیت کی اپیل 🤲
تحصیل شیواہ سیفلی رغزی کلی سے تعلق رکھنے والے ایک بیمار شخص، جو اپنے خاندان کا واحد کفیل ہے، جگر کے سنگین مرض میں مبتلا ہے۔ الحمدللہ اسلام آباد کے ایک ہسپتال نے ان کے علاج کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، لیکن مریض کے اسلام آباد آنے جانے اور دیگر سفری اخراجات کے لیے مالی وسائل موجود نہیں۔

تمام مخیر حضرات سے دل سے اپیل ہے کہ آگے بڑھیں اور اس صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کا تھوڑا سا تعاون ایک خاندان کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔

💳 ایزی پیسہ اور رابطہ نمبر:
مریض کا نمبر

0335 9341696
جزاکم اللہ خیراً
شیئر کریں، نیکی پھیلائیں

🔷 خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سپین وام ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ 🔷آج شہزاد وزیر نے تحصیل سپین وام کی ٹیم سے خصوصی ملاقات کی...
17/07/2025

🔷 خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سپین وام ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ 🔷

آج شہزاد وزیر نے تحصیل سپین وام کی ٹیم سے خصوصی ملاقات کی جس میں علاقے کے یتیم بچوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

🌟 شہزاد وزیر کا کہنا تھا:
"سپین وام کے دور افتادہ علاقوں سے بھی یتیموں کو رجسٹر کریں۔ جتنا سخت، جتنا دور، اتنا ہی اللہ تعالیٰ کی رضا قریب ہے۔ ہم صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے کام کر رہے ہیں، جب نیت خالص ہو تو دنیا خود بخود مددگار بن جاتی ہے۔"

🤲 ہمارا مقصد: صرف اللہ کی رضا
📍 سخت سے سخت دور سے دور جتنا دور اتنا نور

🔴 فوری خون کی ضرورت 🔴شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ ٹنڈی سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی کی دل کا آپریشن نارتھ ویسٹ ہسپتال...
14/07/2025

🔴 فوری خون کی ضرورت 🔴
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ ٹنڈی سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی کی دل کا آپریشن نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور میں ہونا ہے۔
اس نازک مرحلے پر بچی کی زندگی بچانے کیلئے 4 بیگ
B+ (بی پازیٹیو) خون کی اشد ضرورت ہے۔

جو بھی صدقہ جاریہ کی نیت سے خون عطیہ کرنا چاہے، برائے مہربانی فوری رابطہ کرے:

📞 رابطہ نمبر: 0332
6174751

اللہ تعالیٰ آپ کے جذبے، نیت اور خون کے ایک قطرے کو بھی قبول فرمائے، آمین۔
براہ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بروقت مدد مل سکے

آج شیواہ ایم پی سی ایل کے ڈاکٹروں اور انکے سٹاپ سے اہم ملاقات 🔹آج خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سینئر ٹیم نے شہزاد وزیر ک...
14/07/2025

آج شیواہ ایم پی سی ایل کے ڈاکٹروں اور انکے سٹاپ سے اہم ملاقات 🔹

آج خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سینئر ٹیم نے شہزاد وزیر کی قیادت میں شیواہ ہسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایم پی سی ایل کے ڈاکٹرز اور پورے اسٹاف سے فرداً فرداً ملاقات ہوئی۔

دورے کے اختتام پر ڈاکٹر قاسم صاحب سے خصوصی گفتگو ہوئی، جس میں یہ گزارش کی گئی کہ ایم پی سی ایل کے تحت غریب مریضوں کے لیے جو آپریشنز یا طبی سہولیات میسر آتی ہیں، ان تک رسائی کو مزید آسان بنایا جائے۔

ڈاکٹر قاسم صاحب نے یقین دہانی کرائی
"ان شاء اللہ غریب مریض ہمیشہ صف اول میں ہوں گے!"

خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا...
#خدمت

04/07/2025

ایک باپ اپنے اکلوتے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے ہم سب سے مدد مانگ رہا ہے۔
بیٹے کو علاج کی اشد ضرورت ہے، لیکن مالی حالات اجازت نہیں دیتے۔
آئیے! اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں اور اس مجبور باپ کے آنسوؤں کا جواب بنیں۔

💔 اکلوتے بیٹے کی زندگی آپ کی مدد کی منتظر ہے!
صدقہ، زکواة یا کسی بھی شکل میں تعاون کرکے انسانیت کا ثبوت دیں۔

📞 رابطہ: [03333778934]
🤲 اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال میں برکت عطا فرمائے، آمین۔

#انسانیت #خدمت

29/06/2025

الحمدللہ! خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بار پھر غریب کی فریاد پر لبیک کہہ گئی!
چند دن پہلے سپین وام ٹیم کے پاس ایک مزدور فریاد لے کر آیا کہ
"میں صرف ڈھائی سو روپے دیہاڑی پر کام کرتا ہوں، ماں کا آپریشن درپیش ہے، اور میرے پاس صرف پچاس روپے ہیں۔"

💔 لیکن آج —
اللہ کے فضل و کرم سے 14000 روپے اس کو علاج کے اخراجات کے لیے دے دیے گئے۔
اور ان شاء اللہ آپریشن کے دوران بھی ہم اس بھائی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

🤲 دعاؤں میں یاد رکھیں
💚 خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن — آپ کے دکھ درد کی آواز





22/06/2025

شمالی وزیرستان دتاخیل سے تعلق رکھنے والے مزدور
صرف ڈھائی سو روپے دیہاڑی پر کام کرنے والا ایک مزدور بھائی،
جس کی ماں شدید بیمار ہے،
آج ہم سب سے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے مدد مانگ رہا ہے۔ 💔

📢 کیا ہم اس کے غم میں شریک نہیں ہو سکتے؟
کیا ہم تھوڑا سا بھی تعاون کرکے ایک ماں کی جان بچانے کا ذریعہ نہیں بن سکتے؟ 🌹

🤲 آئیں! ہم سب مل کر اس مزدور کا سہارا بنیں۔
یہ وقت کسی کی زندگی بدلنے کا ہے!

📌 صدقہ، زکوة یا معمولی سی مدد بھی کسی کیلئے بہت بڑی امید بن سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے ہر قدم کو قبول فرمائے اور آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
رابطہ نمبر 03318005503 شہزاد
سپین وام نمبر 03333778934 اخسان اللہ

💡 اہم پیغام برائے خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھیوں کے لیے 💡"جو بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یتیموں اور غریبوں کی خ...
20/06/2025

💡 اہم پیغام برائے خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھیوں کے لیے 💡

"جو بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یتیموں اور غریبوں کی خدمت کرتا ہے، وہ دراصل جنت کا راستہ اپنا رہا ہوتا ہے

🔹 جو شخص کسی غریب، یتیم، بیوہ یا محتاج کی مدد کرتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب بندوں میں شمار ہوتا ہے
💔 اگر اس نیکی کے کام میں کسی کی طرف سے ڈانٹ، تکلیف یا برا سلوک ملے؟

یہ نیکی اور بھی قیمتی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ:

🔸 اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے:
"جو لوگ اللہ کی راہ میں تکلیفیں برداشت کرتے ہیں، ان کا اجر ضائع نہیں کیا جائے گا۔"
(سورۃ آل عمران: 195)

🔸 حدیث:
"جو شخص اللہ کی رضا کے لیے صبر کرتا ہے، اللہ اسے بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔"

---

🏆 ثواب اور اجر:

1. ہر غریب کی مدد پر صدقہ جاریہ کا ثواب۔

2. یتیم کے ساتھ محبت پر جنت میں قربتِ رسول ﷺ۔

3. لوگوں کی طرف سے ملنے والی تکلیف پر صبر کا صلہ – اللہ تعالیٰ خود اجر دے گا، حساب سے بڑھا کر۔

4. آخرت میں وزن دار اعمال میں شمار۔
5. معاشرے میں نیکی کے چراغ روشن کرنے والا شمار۔
لہٰذا، اپنے کام کو خالص اللہ کی رضا کے لیے جاری رکھیں۔ لوگوں کی باتوں پر دل نہ دُکھائیں، بلکہ یہ سوچیں کہ یہ سب قربانی کے راستے کے امتحان ہیں، اور ان کا اجر اللہ تعالیٰ خود دے گا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کی محنت قبول فرمائے۔ آمین 🤲

📍 ضلع ہنگو – خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی میٹنگآج خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ضلع ہنگو ٹیم کے سربراہ جناب زار محمد خان ...
17/06/2025

📍 ضلع ہنگو – خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی میٹنگ

آج خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ضلع ہنگو ٹیم کے سربراہ جناب زار محمد خان کے ساتھ طوراوڑی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ضلع ہنگو میں فلاحی کاموں کو مزید تیز کرنے اور زیر التواء مریضوں کے آپریشنز سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس میٹنگ میں خپل اولس کے سینئر ساتھی

مفتی جلال صاحب

مولانا ادریس صاحب

مولانا عمر صاحب

نے خصوصی شرکت کی اور مفید تجاویز دیں۔

ان شاء اللہ ضلع ہنگو میں جلد ہی مزید مستحق افراد کی مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

🤲 دعاؤں میں یاد رکھیں
#راشن #آپریشن

📢 ضروری ہدایات برائے خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشنالحمدللہ! خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن دن بہ دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہر س...
17/06/2025

📢 ضروری ہدایات برائے خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن

الحمدللہ! خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن دن بہ دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہر سال ہم یتیم بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے مزید بچوں کو اپنی چھاؤں میں شامل کررہے ہیں۔

پچھلے سال تک: ✅ 600 یتیم بچے
✅ 800 غریب خاندان
ہماری فاؤنڈیشن میں رجسٹرڈ تھے۔

🌟 اس سال کا ہدف:
مزید 600 یتیم بچوں کو رجسٹرڈ کرکے تعداد 1200 تک لے جانا ہے، ان شاءاللہ۔

📍 اس مقصد کیلئے ہمیں وزیرستان کے ہر تحصیل سے اخلاص مند، بااعتماد اور خدمت کے جذبے سے سرشار ساتھیوں کی ضرورت ہے۔

🫱 جو حضرات اس کارِ خیر میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ فوراً ہم سے رابطہ کریں تاکہ ہم مل کر فاؤنڈیشن کو مزید مظبوط اور فعال بنائیں۔

یقین کامل ہے:
اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے،
رزق کا دینے والا وہی رب ہے جو پوری دنیا کی مخلوق کا پالنے والا ہے۔

📞 رابطہ کے لیے: [03318005503]

خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن
"یتیموں کی امید، غریبوں کا سہارا"
صدر شہزاد وزیر

Address

Peshawar

Telephone

00971547380731

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khpal olas welfare foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category