Hum Awaz

Hum Awaz News and views of Khyber Pakhtunkhwa

سینٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم منظور کرلی۔منظور شدہ مسودے کے مطابق جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز اور ججز کی تعداد کا تع...
20/10/2024

سینٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم منظور کرلی۔
منظور شدہ مسودے کے مطابق جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز اور ججز کی تعداد کا تعین کرے گا، آئینی بینچز میں تمام صوبوں سے مساوی ججز تعینات کیے جائیں گے اور آرٹیکل 184 کے تحت ازخود نوٹس کا اختیار آئینی بینچز کے پاس ہوگا۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 185کے تحت آئین کی تشریح سے متعلق کیسز آئینی بینچزکے دائرہ اختیارمیں آئیں گے، چیف جسٹس کا تقرر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پرکیا جائے گا اور پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ترین ججز میں سے چیف جسٹس کا تقرر کرے گی۔

مسودہ کے متن کے مطابق کمیٹی کی سفارش پرچیف جسٹس کا نام وزیراعظم صدر مملکت کو بھجوائیں گے، کسی جج کے انکارکی صورت میں اگلے سینیئر ترین جج کا نام زیر غور لایا جائے گا اور چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنے گی جس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کی متناسب نمائندگی ہوگی، پارلیمانی کمیٹی میں 8 ارکان قومی اسمبلی 4 ارکان سینیٹ سے ہوں گے، چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت 3 سال ہوگی۔

چیف جسٹس کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔

مسودے کے مطابق آرٹیکل184 تین کے تحت سپریم کورٹ اپنے طورپرکوئی ہدایت یا ڈیکلیئریشن نہیں دے سکتی، آرٹیکل186 اےکےتحت سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے کسی بھی کیس کوکسی دوسری ہائیکورٹ یا اپنے پاس منتقل کرسکتی ہے، ججز تقرری کمیشن ہائیکورٹ کے ججزکی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

مسودے میں آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ مسودے کے مطابق جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز اورججزکی تعداد کا تعین کرے گا، آئینی بینچز میں جہاں تک ممکن ہوتمام صوبوں سے مساوی ججزتعینات کیے جائیں گے، آرٹیکل 184 کے تحت ازخود نوٹس کا اختیار آئینی بینچزکے پاس ہوگا۔

مسودہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 185 کے تحت آئین کی تشریح سے متعلق کیسز آئینی بینچزکے دائرہ اختیارمیں آئیں گے، آئینی بینچ کم سے کم پانچ ججز پر مشتمل ہوگا، آئینی بینچز کے ججز کا تقرر تین سینیئر ترین ججز کی کمیٹی کرے گی، چیف جسٹس کا تقررخصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے ججز کا تقرر کمیشن کرے گا۔

مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن میں 4 سینیئرترین ججز شامل ہوں گے، وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل بھی کمیشن کے ارکان ہوں گے، کم سے کم 15 سال تجربے کا حامل پاکستان بارکونسل کا نامزد کردہ وکیل 2 سال کیلئے کمیشن کا رکن ہوگا، دو ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان سینیٹ کمیشن کا حصہ ہوں گے اور سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کی اہلیت کی حامل خاتون یا غیرمسلم کو بھی 2 سال کے لیے کمیشن کا رکن بنایا جائےگا۔

مسودہ میں آرٹیکل 48 میں ترمیم تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق وزیراعظم یا کابینہ کی جانب سے صدرکو بھجوائی گئی ایڈوائس پرکوئی عدالت،ٹریبونل یا اتھارٹی سوال نہیں اٹھاسکتی۔

اڈیالہ جیل حکام کے مطابق عمران خان کو جیل میں قانون و قواعدہ کے مطابق بی کلاس کی ذیل سہولیات میسر ہیں
19/10/2024

اڈیالہ جیل حکام کے مطابق عمران خان کو جیل میں قانون و قواعدہ کے مطابق بی کلاس کی ذیل سہولیات میسر ہیں

21/09/2024

ضلع کرم
اپر کرم میں جنگ کی بھڑکتی ہوئی آگ نے لوئر کرم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بوشہرہ کے بعد اب لوئر کرم بالشخیل اور خار کلی کی مابین بڑے ہتھیاروں کا استعمال شروع، ایک افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہونے کی اطلاع۔

ضلع کرمکل رات اپر کرم بوشہرہ اہل سنت اور احمدزئی اہل تشیع کی مابین مورچیں بنانے پر پوری رات لڑائی کے بعد گرینڈ جرگہ، پول...
21/09/2024

ضلع کرم
کل رات اپر کرم بوشہرہ اہل سنت اور احمدزئی اہل تشیع کی مابین مورچیں بنانے پر پوری رات لڑائی کے بعد گرینڈ جرگہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز فائر بندی میں کامیاب ہوگئی۔
اپر کرم بوشہرہ اور احمدزئی میں لڑائی شروع ہونے کے بعد لوئر کرم بالشخیل اور خار کلے کے درمیان بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس لڑائی میں ابھی تک ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
مشران مورچوں کی طرف چلے گئے۔ بوشہرہ، احمد زئی، بالشخیل اور خار کلے کے مورچوں میں سیکیورٹی فورسزاور پولیس کی باری نفری تعینات کر دی گئی۔

11/09/2024
افسوس ناک خبر دیر بالا پاتراک علاقے میں بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے مکان پر مٹی کا تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12افراد جا...
30/08/2024

افسوس ناک خبر
دیر بالا پاتراک علاقے میں بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے مکان پر مٹی کا تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ،ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے رات بھر آپریشن کے بعد جسد خاکیوں کو ملبے تلے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی۔ بنگلہ دیشی ٹائیگرز نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر دس وکٹ...
25/08/2024

بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی۔ بنگلہ دیشی ٹائیگرز نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

صوبہ خیبرپختونخوا کو اٹک کے مقام پر چینی سیاحوں کے داخلہ سے روکنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی برہم۔گورنر خیبرپخ...
20/08/2024

صوبہ خیبرپختونخوا کو اٹک کے مقام پر چینی سیاحوں کے داخلہ سے روکنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی برہم۔

گورنر خیبرپختونخوا نے چینی سیاحوں کو کے پی داخلہ سے روکنے پر اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے یہ صوبہ دشمنی کی نہیں ملک دشمنی ہے۔
چینی سیاحوں کو اٹک کے مقام پر پولیس نے داخلہ سے منع کیا ہے۔

قبائلی ضلع کرم میں 15 اگست کو پاڑہ چمکنی ڈنڈ سے لاپتہ محسود نامی شخص کی لاش اتوار کے روز اپنی ماں کو ہی مل گئی۔  محسود ک...
20/08/2024

قبائلی ضلع کرم میں 15 اگست کو پاڑہ چمکنی ڈنڈ سے لاپتہ محسود نامی شخص کی لاش اتوار کے روز اپنی ماں کو ہی مل گئی۔ محسود کے خاندان کے مطابق ان کو نامعلوم افراد نے 15 آگست کو اپنے گھر سے اغواء کیا اور آج کوہ سفید کے پہاڑوں پر تلاش کے دوران اپنی ماں کو ہی ان کی لاش مل گئی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے ملحقہ کوہ سفید پر بڑی تعداد میں مسلح افراد کی موجودگی کے خلاف پاڑہ چمکنی کے لوگوں نے صدہ پریس کلب کے سامنے چند روز پہلے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا جس کے بعد آج یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ضلع کرم میں جاری جھڑپوں کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 3G/4G سروس معطل کرنے کی درخواستضلع کرم میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فسا...
26/07/2024

ضلع کرم میں جاری جھڑپوں کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 3G/4G سروس معطل کرنے کی درخواست
ضلع کرم میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے اور نہایت غیر سنجیدہ پوسٹ اپلوڈ کرنے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے موبائل سروس بند کرنے کی درخواست جاری کردیا ہے۔

25/07/2024

ضلع کرم امن جرگہ ناکام، بوشہرہ اور مالی خیل سمیت اردگرد گاوں کے درمیان لڑائی دوبارہ شروع، بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مقامی ذرائع

بنوں دھرنہوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت بنوں سے متعلق ہونے والے اپیکس کمیٹی اجلاس میں بنوں جرگہ کے تمام سولہ مطالب...
25/07/2024

بنوں دھرنہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت بنوں سے متعلق ہونے والے اپیکس کمیٹی اجلاس میں بنوں جرگہ کے تمام سولہ مطالبات منظور کیے گئے۔

Address

Peshawar
2500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share