22/09/2025
نائن الیون:9/11
امریکی مندرجہ ذیل چیزوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
1. ہائی جیک کرنے والے ایک شخص کا پاسپورٹ، جو طیارے میں تھا، وہ آگ کے گولے میں سے بچ کے نیو یارک کی ایک سڑک پر بہترین حالت میں مل گیا تھا۔
2. ہائی جیکر محمد عطا کا سامان، جس میں طیارہ اڑانے کی تربیت والی کتابیں، قرآن اور ہائی جیک کا منصوبہ تھا، وہ "اتفاق" سے جہاز میں نہیں چڑھ پایا تھا اور ائیرپورٹ پر ہی رہ گیا تھا اور آسانی سے تحقیقاتی اداروں کو مل گیا تھا۔
3. عمارت نمبر 7 جس پر کوئی طیارہ نہیں ٹکرایا تھا، شام 5:20 بجے دھڑام سے نیچے گِر گئی تھی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ کنٹرولڈ ڈیمولیشن کے بغیر گر ہی نہیں سکتی تھی۔
4. بی بی سی اور سی این این جیسے چینلز نے عمارت نمبر 7 کے گرنے کی خبر اس کے گرنے سے 20 منٹ پہلے ہی دے دی تھی۔
5. ٹاورز کے مالک لیری سلورسٹائن نے ٹاورز کا دہشت گردی انشورنس 9/11 سے صرف 6 ہفتے پہلے دُگنا کروایا تھا۔ اسے انشورنس سے 4.6 ارب ڈالر ملے تھے۔
6. لیری سلورسٹائن عام طور پر ٹاور کے 107ویں فلور پر ناشتہ کرتا تھا، لیکن 11 ستمبر کی صبح وہ اچانک ڈاکٹر کے پاس جانے کی وجہ سے نہیں گیا۔
7. پینٹاگون (امریکی فوج کی عمارت) کا وہ حصہ جہاں طیارہ ٹکرایا، وہاں 20,000 لوگوں میں سے صرف 125 لوگ ہی مرے تھے۔
8. پینٹاگون سے ٹکرانے والے طیارے کی کوئی صاف ویڈیو شئیر نہیں کی گئی تھی۔
9. ہانی حنجور نامی شخص، جسے ایک چھوٹا طیارہ اڑانے کے قابل بھی نہیں سمجھا جاتا تھا، نے پینٹاگون پر ایک بہت ہی مشکل اور نیچے اترنے والا چکر کاٹ کر حملہ کیا جو کہ ایک ناممکن چیز لگتی یے۔
10. امریکی فضائیہ یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ 10-15 منٹ میں اغوا شدہ طیارے کو روک لے، لیکن اس دن انہیں روکنے میں 79 منٹ لگے۔
11. نائین الیون کے اگلے ہی دن، کنٹرول روم کی آڈیو ٹیپس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کوڑے کے ڈبوں میں پھینک دیے گئے۔
12. نائن الیون سے پہلے والے ہفتے میں، متاثر ہونے والی ایئرلائنز اور انشورنس کمپنیوں کے حصص گرنے سے فائدہ اٹھانے والے بہت سے سرمایہ کاروں نے بہت زیادہ پیسہ کمایا۔ ان کے نام آج تک راز ہیں۔
13. ٹوئن ٹاورز کا لوہا جلدی جلدی کاٹ کر چین اور انڈیا بھیج دیا گیا، جس سے یہ جاننا مشکل ہو گیا کہ عمارتیں کیسے گریں۔
14. ڈنمارک کے ایک سائنسدان نے ملبے کی دھول میں ایک خاص قسم کا دھماکہ خیز مادہ (تھرماٹ) پایا۔ امریکی ادارے NIST نے دھماکہ خیز مواد کے لیے ٹیسٹ ہی نہیں کیا۔
15. ایف بی آئی نے اسامہ بن لادن پر 9/11 کا مقدمہ ہی نہیں بنایا تھا۔ اس کے "وارنٹ" میں صرف پرانے واقعے لکھے تھے۔
16. بن لادن کی ایک ویڈیو جس میں وہ حملے کی ذمہ داری قبول کر رہا تھا، اس میں دکھایا گیا شخص موٹا تھا اور دائیں ہاتھ سے لکھ رہا تھا، جبکہ حقیقی بن لادن پتلا تھا اور بائیں ہاتھ سے لکھتا تھا۔
17. انیس حملہ آوروں کے نام نہایت عجلت میں صرف 48 گھنٹوں میں بتا دیے گئے، لیکن بعد میں ان میں سے کئی سعودی عرب میں زندہ مِلے۔
18. افغانستان پر حملے کا منصوبہ صدر بش کی میز پر 9/11 سے دو دن پہلے ہی پڑا ہوا تھا۔
19. نائن الیون کے بہانے سے کئی اسلامی ملکوں اور پوری مسلم دنیا کو دہشتگرد قرار دے کر جنگ شروع کر دی گئی۔ عراق پر حملے کے لیے نائن الیون کے ساتھ تعلق اور وہاں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے جھوٹے بہانے بنائے گئے۔
آج امریکہ میں ہر کوئی نائن الیون اور جیفری ایپسٹین پر بات کر رہا ہے اور ان دونوں کا تعلق اسرائیل سے جوڑ رہا ہے۔
منقول