08/05/2026
بریکنگ نیوز 👈 👇
اتوار کی شام/رات سے خیبرپختونخوا میں افغانستان سے ٹھنڈی ہواؤں کا ایک زبردست سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔
بارش / گرج چمک / ژالہ باری / اور آندھی / طوفان کا ایک نیا سسٹم اتوار شام سے لے کر جمعرات یعنی زیارت والے دن تک، اس دوران وقفے وقفے سے خیبرپختونخوا میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
تمام زمیندار بھائیوں کے لیے ایک ضروری اطلاع:
اتوار کی شام رات سے بارش اور انتہائی شدید آندھی طوفان کے آنے کا امکان ہے۔ تمام زمینداروں سے درخواست ہے کہ جن کا تمباکو پھول/بچی کی حالت میں ہے وہ بالکل بھی پھول/بچی اس سے توڑ دیں۔ سبزیوں والے زمیندار بھائیوں سے بھی درخواست ہے کہ کریلہ، کدو، کھیرا کی بیلیں / ڈھانچے باندھ کر مضبوط کر لیں۔
کیونکہ آندھی طوفان انتہائی طاقتور ہے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں چارسدہ، مردان، پشاور، صوابی، تنگی، شکور، کریموں، جلالہ، شیر گڑھ، نوشہرہ، جہانگیرہ، ٹوپی، درگئی، سخاکوٹ، شاخ نمبر6، تخت بھائی، کاٹلنگ، کوہاٹ، ہنگو، شہبازگڑھی، عمرزئی، رجڑ، ہری چند، رسالپور، مندنی، پلی قلعہ، یوسف بابا، پرنگ غار، حیات آباد، ورسک، متنی، چراٹ، لنڈی اکوڑہ خٹک، کوتل، شبقدر، ناگمان، گوجر گڑھی وغیرہ شامل ہیں۔ سولر پینل سسٹم کا بہت احتیاط کریں۔
اللہ خیر کرے آمین۔ یاد دہانی: اگر کسی کی گندم ہو تو سنبھال لے، بھوسہ اور گندم محفوظ کر لیں اور اگر تمباکو نے پھول نکالے ہوں تو توڑ دیں۔ باقی رب العالمین کی مرضی ہے، وہی غیب کو جانتا ہے۔