Roznama Akhbar Pakistan

Roznama Akhbar Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Roznama Akhbar Pakistan, Media/News Company, Peshawar.

شبقدر میں سڑکوں کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر، عوام شدید مشکلات کا شکار۔۔۔چارسدہ(سید زاہد علی چشتی)شبقدر کی تاریخ میں پہ...
13/06/2026

شبقدر میں سڑکوں کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر، عوام شدید مشکلات کا شکار۔۔۔

چارسدہ(سید زاہد علی چشتی)شبقدر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ دیکھنے میں ایا ہے۔ کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی تعمیر کے اغاز سے قبل ہر جگہ افتتاحی تختیاں تو نصب کر دی گئیں، لیکن چھ سے سات ماہ گزر جانے کے باوجود بیشتر سڑکیں تاحال مکمل نہیں ہو سکیں۔
محلہ چشتی اباد سمیت مختلف علاقوں کی سڑکیں ادھوری پڑی ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے۔ کہ ٹھیکیداروں نے ناقص میٹریل استعمال کرتے ہوئے عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔ کئی مقامات پر خاکے اور معیاری تعمیراتی سامان کی جگہ مٹی ڈال دی گئی ہے، جس سے گرد و غبار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ سرکاری اداروں اور ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ سڑکوں کی تعمیر میں ہونے والی تاخیر اور ناقص میٹریل کے استعمال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ عوامی نمائندے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے چھ سے سات ماہ قبل شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
عوام نے خبردار کیا ہے۔ کہ اگر تعمیراتی کام میں مزید تاخیر کی گئی تو شہری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔

شبقدر چوک میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ الرحمن نعیم الرحمن صاحب کے لائیو خطاب کے مناظر ❤️🙌
12/06/2026

شبقدر چوک میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ الرحمن نعیم الرحمن صاحب کے لائیو خطاب کے مناظر ❤️🙌

ان شاء اللہ کل شبقدر چوک میں عوام کا عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ بڑی اسکرین پر حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کا لائیو خطاب نشر کیا ...
11/06/2026

ان شاء اللہ کل شبقدر چوک میں عوام کا عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ بڑی اسکرین پر حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کا لائیو خطاب نشر کیا جائے گا۔ تمام اہلِ شبقدر، نوجوانوں، بزرگوں اور کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ آئیں اور اپنے قائد کا پیغام براہِ راست سنیں۔

"قائد کی آواز، عوام کا اعتماد — شبقدر تیار ہے!" 💚🇵🇰

وقت نکالیں، دوستوں کو ساتھ لائیں، اور اس اہم اجتماع کا حصہ بنیں۔ ان شاء اللہ۔

15/05/2026

شبقدر: چارسدہ کے معروف عالم دین اور جے یو آئی کے مرکزی رہنماء مولانا محمد ادریس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ شفیع اللہ خطاب کر رہے ہیں

14/05/2026

شبقدر :: تجلیّ نور احمدزئی کے تسلسل کوششوں پر اے سی شبقدر محترم ذولفقار خان صاحب ، تحصیل میونسپل آفیسر جناب نوید خان گنڈاپور صاحب کی نگرانی میں ٹی ایم اے شبقدر کے ملازمین سنیٹیشن سٹاف تحصیل شبقدر کے محتلف علاقوں خصوصاً شبقدر مین چوک میں صفائی کرنے کے ہدایت کی
عوام سے درخواست ہے کہ صفائی کے حوالے سے تعاون کریں اور گندگی کو کچرے دان میں ڈالیں۔ آپ کی مدد سے ہم اپنے علاقے کو صاف اور خوبصورت بنا سکتے ہیں
شکریہ اے سی شبقدر ذولفقار خان کا
اور ٹی ایم اے نوید خان کا

13/05/2026

آفات اور ہنگامی حالات کے دوران الخدمت ریسکیو ٹیم کس طرح بروقت کارروائی کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچاتی اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کرتی ہے؟
ملاحظہ کیجیے الخدمت ریسکیو ٹیم کی 3 روزہ مون سون پریپیئرڈنیس ٹریننگ کی یہ خصوصی ویڈیو۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام “ارفن فیملی سپورٹ پروگرام” کی ماہانہ جائزہ میٹنگ جان شادی ہال چارسدہ میں منعقد ہوئی، جس ک...
08/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام “ارفن فیملی سپورٹ پروگرام” کی ماہانہ جائزہ میٹنگ جان شادی ہال چارسدہ میں منعقد ہوئی، جس کی نگرانی محمد نعمان منیجر ارفن کئیر پروگرام نے کی۔ اجلاس میں صدر ضلع حافظ شفیع اللہ نائب صدر خالد خان جنرل سیکرٹری خورشید انور سمیت الخدمت فاؤنڈیشن چارسدہ کی ضلعی ٹیم نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یتیم بچوں کی بہتر کفالت، تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن اپنی خدمات مزید احسن انداز میں جاری رکھے گی۔

*الخدمت تھلیسیمیا سنٹر چارسدہ میں عالمی یوم تھلیسیمیا پروقار تقریب کا انعقاد، خون کے عطیات دینے والی تنظیموں اور لائف سی...
08/05/2026

*الخدمت تھلیسیمیا سنٹر چارسدہ میں عالمی یوم تھلیسیمیا پروقار تقریب کا انعقاد، خون کے عطیات دینے والی تنظیموں اور لائف سیونگ پارٹنرز کے اعزاز میں تعریفی ایوارڈز اور اسناد کی تقسیم۔*

عالمی یوم تھلیسیمیا کے موقع پر الخدمت تھلیسیمیا سنٹر، الخدمت ہسپتال چارسدہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جسکا مقصد تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی زندگی بچانے کیلئے خون کے عطیات دینے والے نوجوانوں اور فلاحی تنظیموں کی خدمات کو سراہنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چارسدہ حافظ شفیع اللہ تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بلڈ ڈونر آرگنائزیشنز، بالخصوص ٹی بی ایچ (TBH)، جے زیڈ ٹی (JZT) اور دیگر سماجی تنظیموں کے رضاکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان انسانیت کا اصل سرمایہ ہیں۔ وہ اپنا خون دیکر دوسروں کے گھروں کے چراغ روشن رکھ رہے ہیں جو ایک عظیم ترین نیکی ہے۔ الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت الخدمت تھلیسیمیا سنٹر مخیر حضرات کے تعاون سے 200 بچوں کو مفت علاج معالجہ اور خون کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر مخیر حضرات اور معاشرے کا تعاون بڑھتا ہے تو ہم مزید ضرورت مند بچوں کو بھی رجسٹرڈ کرکے انہیں زندگی کی سہولیات فراہم کرینگے۔ بیماری اور غربت کا دوہرا بوجھ اٹھانے والے خاندانوں کیلئے یہ سنٹر ایک امید کی کرن ہے۔ انچارج الخدمت تھلیسیمیا سنٹر نسیم اللہ شاہین نے تمام فلاحی تنظیموں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ خون کے عطیات کے اس تسلسل کو برقرار رکھیں تاکہ تھلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا معصوم بچوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی زندگی کا دارومدار صرف اور صرف آپ کے دیئے گئے خون کے عطیات پر ہے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والی بلڈ ڈونر آرگنائزیشنز اور لائف سیونگ پارٹنرز میں تعریفی ایوارڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس مشن میں بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔

شبقدر ::  ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر آج بمورخہ 08 مئی 2026 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر ذوالفقا...
08/05/2026

شبقدر :: ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر آج بمورخہ 08 مئی 2026 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر ذوالفقار خان نے شبقدر بازار کا معائنہ کیا. معائنے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر نے ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اور تجاوزات کو موقع پر ہٹائیں. تجاوزات کرنے پر 04 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا. اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر نے مختلف پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا اور پٹرول و ڈیزل کے ریٹس اور گیج چیک کئے. گیج میں کمی پر موقع 01 پٹرول پمپ منیجر کو بھی گرفتار کر لیا گیا. گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

08/05/2026

Address

Peshawar

Telephone

03349083303

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roznama Akhbar Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share