Daily Hurmat

Daily Hurmat آن لائن اخبار پڑھیں۔

غزہ میں تقریباً 3 ماہ کی  مکمل ناکہ بندی کے بعد امدادی ٹرک آج  محصور پٹی میں داخل ہوگئے۔عرب میڈیا نے اسرائیلی حکام کا ح...
20/05/2025

غزہ میں تقریباً 3 ماہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد امدادی ٹرک آج محصور پٹی میں داخل ہوگئے۔

عرب میڈیا نے اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کرم ابو سالم گزرگاہ کے ذریعے بچوں کی خوراک اور دیگر امدادی سامان لے کر 5 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اس سے کہیں زیادہ امداد کے داخلے کی ضرورت ہے۔

حج کی ادائیگی کے جذبے نے پہاڑ جیسے فاصلے مٹا دیے، بیلجیئم سے نوجوان طویل اور ہزاروں کلو میٹر پر محیط سفر طے کرکے سائیکل ...
20/05/2025

حج کی ادائیگی کے جذبے نے پہاڑ جیسے فاصلے مٹا دیے، بیلجیئم سے نوجوان طویل اور ہزاروں کلو میٹر پر محیط سفر طے کرکے سائیکل پر سعودی عرب پہنچا۔

رمضان کے بابرکت مہینے میں جب لوگ عبادات میں مصروف تھے تب بیلجیئم کے 26 سالہ نوجوان انس الرزقی نے ایک منفرد اور عظیم سفر کا آغاز کیا۔

سائیکل پر مکہ مکرمہ تک کا 4500 کلومیٹر طویل سفر ادائیگی حج کےلیے ادا کیا، انہوں نے آسٹریا، اٹلی، بوسنیا اور دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے سعودی عرب کا سفر طے کیا۔

تینوں ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیاں بند نہ کیں اور امدادی سامان کی ترسیل پر عائد...
20/05/2025

تینوں ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیاں بند نہ کیں اور امدادی سامان کی ترسیل پر عائد پابندیاں نہ اٹھائیں تو یہ ممالک اسرائیل کے خلاف ممکنہ اقدامات کریں گے۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیلی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے لیے بنیادی انسانی امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آسکتا ہے‘۔

تینوں ممالک نے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مخالفت کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے ’ہم مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، ہم اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے بشمول ٹارگٹڈ پابندیاں لگانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ 27 مئی ک...
20/05/2025

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔

ماہر فلکیات نے 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے اور اس لحاظ سے پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7جون بروز ہفتہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپوٹ میں 5  ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ۔آڈٹ...
20/05/2025

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپوٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ۔

آڈٹ رپورٹ 2017-2022کے دورانیہ پر مشتمل ہے جس کے مطابق بلوچستان میں ایک ارب 77کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں اور 31کروڑ سے زائد کے گورنمنٹ ٹیکسز وصول ہی نہیں کیے گئے جب کہ 19 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

دنیاپاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، اس میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ\نئی دہلی: بھارتی سیکرٹری خارجہ و...
20/05/2025

دنیاپاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، اس میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ
\
نئی دہلی: بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کر دیا۔

پیر کو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو...
20/05/2025

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوزکے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی سیز فائرکا اگلا مرحلہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔

گزشتہ دنوں بھی پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ تھا۔

ھارت کی آبی جارحیت کی دھمکی کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کردی۔بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے ...
20/05/2025

ھارت کی آبی جارحیت کی دھمکی کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کردی۔

بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے اعلان کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی لاتے ہوئے اس اہم منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں زیر تعمیر مہمند ڈیم چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت جاری منصوبوں میں شامل ہے جسے پاکستان نے ایک فلیگ شپ ہائیڈرو پاور منصوبہ قرار دیا ہے۔

اس ڈیم پر کام 2019 میں شروع ہوا تھا اور یہ منصوبہ پاکستان واپڈا کے تعاون سے چین انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (CEEC) مکمل کر رہی ہے۔

حکومت اور آئی ایم ایف  نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت...
20/05/2025

حکومت اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ڈیوٹیز کی مجموعی شرح نئی گاڑیوں سے 40 فیصد زیادہ ہوگی اور یہ فرق ہر سال 10 فیصد کم کیا جائے گا جب کہ 2030 تک مکمل خاتمہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے سابقہ فاٹا/پاٹا کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس کی عمومی شرح نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے اور پاکستا...
20/05/2025

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے اور پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔

چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں، پاکستان کے لیے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا اور جو ہم نے دکھایا، تو بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے مسائل کا سامنا ہے، کیا ایسے میں ایک ملک دوسرے ملک پر بلاجواز، جھوٹے بیانیے، بغیر ثبوت کے چڑھ دوڑے؟ پڑوسی ممالک کے اوپر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرے۔

اسلام آباد: دفترخارجہ نے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی فوج کا الزام مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی ج...
20/05/2025

اسلام آباد: دفترخارجہ نے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی فوج کا الزام مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کےگولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے خود 6 اور7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارتی الزامات کا مقصد اپنے قابل مذمت اقدام سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں، پاکستان کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کوویزا فری رسائی دیتا ہے۔

چین پاکستان کا آئرن برادر ہے‘، اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزمجیو نیوز کے مطابق بیجنگ میں ہونے...
20/05/2025

چین پاکستان کا آئرن برادر ہے‘، اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم
جیو نیوز کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔

چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔

حکام کے مطابق اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی جب کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔

Address

Hamdard Street Shaheen Bazar Opp Majid GanjAli Khan Peshawar City
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Hurmat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share