07/09/2026
ملاکنڈ کے علاقے طوطہ کان میں نامعلوم افراد کی فائ رنگ سے پی ٹی آئی کے سابق ویلج چیئرمین محمد فیاض اور ان کے بھائی محمد حامد جاں بحق ہوگئے۔ فائ رنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
واقعے کے خلاف لواحقین نے کیٹیگری اے ہسپتال بٹ خیلہ کے باہر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا، جس کے باعث مین روڈ بند ہوگئی۔ مظاہرین نے قات ل وں کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
واقعے کے بعد ملاکنڈ لیویز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔