پښتون دې تل آباد وي دشمن دې تل برباد وي

پښتون دې تل آباد وي دشمن دې تل برباد وي د پښتنو ترقي،خوشحالي،سو کالي او وده زمونږ مرام او مقصد دې

حکومت پاکستان کا غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہپاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان...
16/10/2025

حکومت پاکستان کا غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے، ذرائع

حکومت پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا! تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت بزنس ویزے پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے، نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔

عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدیکروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں، صوبائ...
16/10/2025

عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدی
کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں، صوبائی کابینہ کا فیصلہ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی کے

پشاور:
خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔

ہائی کورٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ان سے ملاقات ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں۔ جو لوگ ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ کابینہ کی جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے۔ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ کو فائنل کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا مقدمات کی تفصیلات، حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت سے رجوع

قبل ازیں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، جس پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنی ایف آئی آرز ہیں، ہو سکتاہے میرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔

ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا معترفٹرمپ کی تاخیر، ان کے بے ساخ...
16/10/2025

ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا معترف
ٹرمپ کی تاخیر، ان کے بے ساختہ تبصروں اور غیر رسمی رویے کے باوجود شہباز شریف نے سفارتی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا

برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قابو میں رکھنا یا ان کے غیر متوقع رویے کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہی جانتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے متعدد عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو بلا کر اچانک مائیک خود سنبھال لیا، جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم کو مذاق میں “گورنر” کہہ دیا۔

تاہم، دی گارڈین کے مطابق واحد رہنما جنہوں نے ٹرمپ کے رویے کو مؤثر انداز میں سنبھالا، وہ شہباز شریف تھے۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔ جب ٹرمپ دوبارہ اسٹیج کی جانب بڑھنے لگے تو شہباز شریف نے انہیں خوش اخلاقی سے روکا اور اپنی بات مکمل کی، جس پر ٹرمپ بھی مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

اخبار کے مطابق، تقریب میں ٹرمپ کی تاخیر، ان کے بے ساختہ تبصروں اور غیر رسمی رویے کے باوجود شہباز شریف نے سفارتی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور امریکی صدر کو مکمل طور پر اپنے قابو میں رکھا۔

سپر ٹیکس سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا، سپریم کورٹ میں وکیل کے دلائلحکومت کو فوری ضرورت پڑی تو اس نے سپ...
16/10/2025

سپر ٹیکس سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا، سپریم کورٹ میں وکیل کے دلائل
حکومت کو فوری ضرورت پڑی تو اس نے سپر ٹیکس لگا دیا ہے، جسٹس امین الدین کے ریمارکس

اسلام آباد:
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ان پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے ۔

وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا کہ شاید میں اپنے دلائل ٹھیک سے بریف نہیں کر پایا ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے فروغ نسیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ کسی کے ساتھ فرق نہ ہو ۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فائنل ٹیکس رجیم میں جو ٹیکس لگ گیا، اس کے بعد اور نہیں لگ سکتا ۔ سپر ٹیکس الگ کیٹیگری میں لگایا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا اور دوبارہ سماعت شروع ہونے پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وکیل عزیز نشتر اور نجی کمپنی کے وکیل اعجاز احمد زاہد نے اپنے دلائل شروع کیے۔

وکیل عزیز نشتر نے اپنے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 18 مجھے کاروبار کی اجازت دیتا ہے تو اسی طرح ریاست کو بھی کہتا ہے مجھے کاروبار کا ماحول دے۔ ریاست اور پھر قانون سازی نے مجھے کاروبار کا ماحول نہیں دیا جو آئین مجھے دینے کا کہتا ہے ۔ ٹیکس کی بدترین قسم اس وقت پاکستان میں ہے ۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سازگار ماحول کیسے پیدا کرنا چاہیے ؟ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے ؟۔ وکیل عزیز نشتر نے جواب دیا کہ مجھے منافع نہیں ہورہا، تب بھی میں ٹیکس دے رہا ہوں ۔ آج کے اس دور میں ریڑھی والے کو بھی جیو ٹیگ لگایا جا سکتا ہے ۔

جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو فوری ضرورت پڑی تو اس نے سپر ٹیکس لگا دیا ہے ، جس پر وکیل عزیز نشتر نے کہا کہ انویسٹرز اور کمانے والوں کے لیے سزا کے طور پر سپر ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔

وکیل اعجاز احمد نے کہا کہ فنانس بل آرٹیکل 73 کے تقاضے پورے کیے بغیر پاس ہوا ۔ اس وقت کے وفاقی وزیر نے بیان دیا کہ 300 ملین پر 2 فیصد ٹیکس لگے گا۔

وکیل عزیز نشتر نے کہا کہ ایف بی آر کو ٹیکس ریٹ کو کم جب کہ پرفارمنس پر زیادہ فوکس کرنا چاہیے ۔

وکیل اعجاز احمد زاہد نے کہا کہ 10 جون کو بجٹ پیش کیا جاتا ہے اس سے پہلے پالیسی اسٹیٹمنٹ لاگو نہیں ہو سکتی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ڈالر اتنے کا ہی مل رہا ہے جتنے کا پہلے مل رہا تھا، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اگر بین الاقوامی سطح پر انرجی کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستان میں بھی بڑھیں گی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کب اور کیسے ہوگی؟  تفصیلات سامنے آ گئیںکابینہ کی مکمل تشکیل عمران خان سے وزیراعلیٰ کی ملاق...
16/10/2025

خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کب اور کیسے ہوگی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
کابینہ کی مکمل تشکیل عمران خان سے وزیراعلیٰ کی ملاقات پر منحصر ہے، بصورت دیگر 2 مراحل میں کابینہ فائنل ہوگی، ذرائع

پشاور:
خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس میں پرانے اور نئے چہرے شامل کیے جا رہے ہیں اور ممکنہ کابینہ ارکان کی فہرست وزیراعلیٰ اپنے ساتھ بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے لیے لے کر گئے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر مینا خان کے مطابق صوبائی کابینہ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائے گی اور اگر عمران خان سے مشاورت نہ ہو سکی تو دو مراحل میں صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں، کوشش ہوگی کہ بانی سے ملاقات ہو جائے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے حوالے سے جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے۔ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد ہی کابینہ کو فائنل کریں گے۔

نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلبکل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹ...
16/10/2025

نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلب
کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا، پھر کیا کریں گے، جسٹس خادم حسین سومرو

اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم کے آئین میں دیے گئے اختیارات سے متعلق اسحاق ڈار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کر لی۔

اسحاق ڈار کے دو عہدے رکھنے کے خلاف ایم این اے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے آئین میں کہاں ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا، کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا، پھر کیا کریں گے، یہ کیسے ہو سکتا ہے اس پر ہماری معاونت کریں۔

عدالت نے وکلاء سے معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس، ایران اور ترکیہ میں تو ایسا ہوگا لیکن یہاں کیسے ہے وہ بتائیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آئین کو فالو کرنا ہے، اس پر تیاری کریں اور آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔

اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل عدیل واحد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار شیر افضل مروت کے وکیل ریاض حنیف راہی نے دلائل دیے۔

درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی کا موقف تھا کہ اسحاق ڈار کے پاس دو عہدے ہیں، وہ نائب وزیر اعظم بھی ہیں اور وزیر خارجہ بھی ہیں، آئین میں کہیں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کا ذکر نہیں، اسحاق ڈار سب اہم میٹنگ چیئر کر رہے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نائب وزیر اعظم کے ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرنے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ تحریری حکم نامے میں جاری ہوگی۔

مودی سرکار کے زخم تازہ ہو گئے، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرنے کا پھر ذکر کر دیاپاک بھارت جنگ ممکنہ طور پر پوری د...
16/10/2025

مودی سرکار کے زخم تازہ ہو گئے، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرنے کا پھر ذکر کر دیا
پاک بھارت جنگ ممکنہ طور پر پوری دنیا کیلیے خطرہ بن سکتی تھی، امریکی صدر

واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک موقع پر ایٹمی جنگ چھڑنے والی تھی، جسے انہوں نے اپنی سفارتی کوششوں سے روکا۔

ٹرمپ نے بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچا لیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکے ہیں اور ان میں سے کئی جنگیں بظاہر معمولی اختلافات سے شروع ہونے جا رہی تھیں لیکن نتائج تباہ کن ہو سکتے تھے۔

ان کے بقول بھارت اور پاکستان جیسے جوہری طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران بھارت پر بھی تنقید کی اور انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے مگر اب یہ معاملہ طے ہو چکا ہے۔

امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے حالات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ اگر حماس جنگ بندی کے معاہدے پر عمل نہ کرے تو اسے غیر مسلح کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی، حماس کو ایران کی حمایت حاصل تھی لیکن اب اس نے بھی ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کو امریکی مفادات کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ انصاف نے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں۔

ان کا دعویٰ تھا کہ میرے بیٹے ایرک ٹرمپ کو بار بار تحقیقات کے لیے سمن کیا گیا اسپیکر نینسی پلوسی تو میرے بیٹے کو عمر قید کی سزا دینا چاہتی تھیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کے دفاع میں سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑ رہے ہیں کیونکہ یہ امریکی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 6 جنگوں کو صرف ٹیرف لگا کر روک چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی بے نقاب کر دیرپورٹ کے مطابق یہ گروہ افغانستان ...
16/10/2025

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی بے نقاب کر دی
رپورٹ کے مطابق یہ گروہ افغانستان کے چھ صوبوں غزنی، ہلمند، قندھار، کنڑ، ارزگان اور زابل میں سرگرم ہیں

کابل / نیویارک: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) جیسے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ گروہ افغانستان میں آزادانہ طور پر سرگرم ہیں اور وسطی ایشیائی ممالک اور خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025 کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کی جو کہ اس نوعیت کی 36 رپورٹ ہے۔

رپورٹ کے صفحہ نمبر 16 میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان کی اتھارٹی دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ گروہ افغانستان کے چھ صوبوں غزنی، ہلمند، قندھار، کنڑ، ارزگان اور زابل میں سرگرم ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے کئی تربیتی مراکز کام کر رہے ہیں، جن میں سے تین نئے کیمپ ایسے ہیں جہاں القاعدہ اور تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) کے دہشت گردوں کو عسکری تربیت دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے پیراگراف 19 کے مطابق ٹی ٹی پی کے پاس تقریباً 6,000 جنگجو موجود ہیں، جنہیں مختلف اقسام کے جدید ہتھیاروں تک رسائی حاصل ہے، جس سے ان کے حملے مزید ہلاکت خیز ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی آزادانہ سرگرمیاں علاقائی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں، لہٰذا ان گروہوں کی سہولت کاری اور تربیتی نیٹ ورک کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

امریکی دباؤ رنگ لے آیا، مودی نے ٹرمپ کے آگے ہتھیار ڈال دیےامریکا نے روسی تیل کے سودوں پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر ر...
16/10/2025

امریکی دباؤ رنگ لے آیا، مودی نے ٹرمپ کے آگے ہتھیار ڈال دیے
امریکا نے روسی تیل کے سودوں پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے

نئی دہلی / واشنگٹن: امریکی دباؤ اور بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے آخرکار روس سے تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی امریکا کو کرادی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روسی تیل خریدنے کی پالیسی سے خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی درآمد بند نہیں کرسکتا، تاہم جلد ایسا کر دے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے روسی تیل کے سودوں پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ اس اقدام کے بعد بھارتی معیشت پر دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث مودی حکومت کو امریکی شرائط ماننا پڑیں۔

صدر ٹرمپ نے بھارت کو ’’غیر منصفانہ تجارتی شراکت دار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی روس سے سستا تیل خرید کر اسے دوبارہ فروخت کرتی ہے، جس سے یوکرین جنگ کو بالواسطہ طور پر ایندھن فراہم ہورہا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہے گا، اور بھارت کو عالمی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے بھارت پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک جا پہنچا۔

ٹرمپ نے امریکی ٹیک کمپنی ایپل سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھارت میں آئی فونز کی تیاری بند کرے۔

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئےبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 19 ڈ...
16/10/2025

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئے
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 19 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 217ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 217ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ 42ہزار 800روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 629روپے بڑھ کر 3لاکھ 79ہزار 629روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز نے 13 سے 1...
16/10/2025

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں،آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گردہلاک کردیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موٴثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایک اور کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 8 دہشت گرد مارے گئے، تیسری جھڑپ بنوں میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے 8 مزید دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے؛ مذہبی جماعت کیخلاف سخت قانونی کارروائی شروع، پابندی کی سفارشپنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانو...
16/10/2025

پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے؛ مذہبی جماعت کیخلاف سخت قانونی کارروائی شروع، پابندی کی سفارش
پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے
پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔

پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا، تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نفرت پھیلانے والے انتہا پسند جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے اور تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی مؤثر پیروی کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے 2 سینئر وکلا کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعنیات کر دیا، رانا شکیل احمد خان اور چوہدری خالد رشید اسپیشل پراسیکیوٹر تعنیات کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری پراسیکیوشن نے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسپیشل پراسیکیوٹر مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر درج کیسز میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

دونوں پراسیکیوٹرز انسداد دہشتگردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

Address

Khwaja Town
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پښتون دې تل آباد وي دشمن دې تل برباد وي posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category