23/05/2024
سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری
جھیل سیف الملوک روڈ کو جھیل تک کھول دیا گیا ہے
تاریخ میں پہلی دفعہ جھیل روڈ کو وقتِ سے پہلے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے کھول دیا ۔اب آنے والے سیاحوں کو برف سے ڈھکی ہوئی جھیل سیف الملوک کے منفرد نظارے ملیں گے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آور مشیر سیاحت وثقافت آور آثار قدیمہ زاہد چن کی حصوصی ہدایت پر سطح سمندر سے 10577 فٹ بلند پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کو جانے والی روڈ سے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے بھاری مشینری کے زریعے طویل مشقت کے بعد کم سے کم وقت میں جھیل روڈ سے گلیشئرز آور مٹی کے تودوں کو صاف کر کے جیپوں کیلئے کھول دیا ۔اب سیاح جھیل سیف الملوک کے طلسماتی حسن آور برف پوش پہاڑوں کے دلفریب نظاروں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے
Directorate General Information & PRs, KP What's going on in Peshawar Whats Going On In Kohat What's going on Peshawar