
22/09/2025
خیبر وادی تیراہ آکاخیل میں المناک سانحہ
خیبر وادی تیراہ آکاخیل شاڈلہ کے قریب مترے درہ میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری سے ایک خوفناک سانحہ پیش آیا، جس میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت 17 بے گناہ افراد شہید جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
خون میں لت پت معصوم لاشیں اور زخمیوں کی چیخ و پکار اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سب سے زیادہ متاثر ہمیشہ عام شہری ہی ہوتے ہیں۔
ہم ان شہداء کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم و بربریت کو روکا جائے۔
ان معصوم جانوں کا حساب کون دے گا؟