Qadam News

Qadam News Qadam News is official News website .It's also related with Entertainment programs.

13/09/2026

🚨🚨
آپریشن 11 گرج | کرم

مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے وسطی کرم میں کامیاب کاروائی کی ۔ٹارگیٹڈ آپریشن میں جدید ڈرون سے خوارج کی نگرانی کی گئی اور نہایت مہارت سے نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد خوارج کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کارروائی کے بعد
سیکورٹی فورسز کا ملحقہ علاقے میں روپوش ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف سینیٹیزیشن آپریشن جاری ہے ۔
ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت سیکورٹی فورسزعلاقے میں خوارج اور ان کا سہولتکاروں کا خلاف آپریشن کا دائرہ کار مسلسل بڑھا رہی ہیں ۔

13/09/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے ہنگو قاضی پمپ ملا آباد کا رہائشی  طارق...
13/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے ہنگو قاضی پمپ ملا آباد کا رہائشی طارق خان کے بھائی، مرحوم کیپٹن نظام الدین کے فرزند سیف اللہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی جاتی ہے۔

نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سوگواران:
خاندانِ مرحوم کیپٹن نظام الدین، طارق خان اور جملہ اہلِ خانہ

12/09/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر سمیر (انستیزیا) کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ بروز اتوار، 13 ستمبر، سہ پہر 3:00 بجے بمقام کوٹکی بالا، ٹل روڈ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

11/09/2026

*زخم جسم پر، حوصلہ بلند — خزینہ بانڈہ میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے غازی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مجاہد خان نے ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان سے ملاقات کی۔*

*ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان نے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے حوصلے کو سراہا۔*

*پشاور پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان کو ہنگو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے پر کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد...
11/09/2026

*پشاور پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان کو ہنگو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے پر کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد خان نے ہنگو پولیس کے اے ایس آئی احسان خان، انچارج ڈی ایس بی عبدالقادر، ہیڈ کانسٹیبل نور محمد اور کانسٹیبل حیدر کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔*

11/09/2026

🚨🚨
آپریشن 11 گرج - ہنگو

ہنگو میں خوارج کی موجودگی کی مستند اطلاعات ملنے پر سیکورٹی فورسز نےبروقت ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔خوارج کی نقل و حرکت کی جدید ذرائع سے نگرانی کی گئی ۔ روپوش خوارج کو نہایت مہارت اور دُرستگی سے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے متعدد خوارج کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔
علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق حالیہ دِنوں میں ہنگو میں آپریشن 11 گرج کی تحت ایک جامع حکمتِ عملی کے ذریعے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کروائی میں شدت لائی گئی ہے ۔

سول ڈیفنس ضلع ہنگوخلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی پر سول ڈیفنس آفسران کی بروقت کارروائیبتاریخ 07 ستمب...
11/09/2026

سول ڈیفنس ضلع ہنگو

خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی پر سول ڈیفنس آفسران کی بروقت کارروائی

بتاریخ 07 ستمبر 2026 صبح تقریباً 08:25 بجے خلیفہ گلنواز ہسپتال، بنوں کے گائنی وارڈ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ہسپتال میں موجود سول ڈیفنس آفیسران عبدالقدوس وزیر اور عادل وزیر نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوری اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کی اور ہسپتال میں دستیاب فائر ایکسٹنگوشر (Fire Extinguisher) کو بروقت استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان اور جانی نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔
اس موقع پر سول ڈیفنس کے دونوں افسران ہسپتال میں عبدالقدوس وزیر اپنی والدہ کی تیمارداری کے سلسلے میں موجود تھے، تاہم ہنگامی صورتحال پیدا ہوتے ہی انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر فائر فائٹنگ آپریشن میں حصہ لیا۔
ان کی بروقت کارروائی اور رضاکارانہ خدمات کو ہسپتال ڈائریکٹر، MTI بنوں، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور خان صاحب نے سراہتے ہوئے دونوں افسران کو نقد 10,000 روپے انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ ہسپتال میں ان دونوں افسران کی موجودگی اللہ تعالیٰ کی مدد اور ایک بڑی نعمت ثابت ہوئی، جنہوں نے بروقت کارروائی کرکے ممکنہ بڑے حادثے کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر فرمان وزیر صاحب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔
سول ڈیفنس ضلع ہنگو اپنے افسران کی اس بروقت، پیشہ ورانہ اور انسانی خدمت پر فخر محسوس کرتا ہے۔ یہ واقعہ اس امر کا عملی ثبوت ہے کہ تربیت یافتہ سول ڈیفنس اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ترجمان:
اے کیو خان وزیر
سول ڈیفنس آفس، ضلع ہنگو

08/09/2026

ہنگو: انارچینہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ

ڈرون حملے میں دو پولیس جوان فیصل اور ظفر حیدر زخمی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری انارچینہ چیک پوسٹ کی جانب روانہ۔

پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فرنٹیئر کور انارچینہ چیک پوسٹ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد خوارج کی جانب سے توغ چھپر اور امدادی نفری کو نشانہ بنانے کے لیے انارچینہ کے راستے اور چوکی کے اطراف پہاڑی علاقوں میں ایمبش لگائے جانے کی اطلاع ہے۔

چوکی انارچینہ کو چاروں اطراف سے سنائپر فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی براہِ راست نگرانی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی کارروائی جاری۔

Address

District Hangu, Orakzai & Kurram
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qadam News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category