
30/08/2025
شاباش ہو ایسے دلیر اور بہادر افسران پر!
ڈی پی او ہنگو خانزیب مہمند نے تعیناتی کے اگلے ہی دن اپنی بہادری اور قیادت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے جوانوں کے شانہ بشانہ خود بندوق اٹھائی اور فیلڈ میں نکل کر آپریشن میں حصہ لیا۔ یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ صرف کرسی کے افسر نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کے محافظ ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس ایسے قابل، نڈر اور فرض شناس افسران موجود ہیں۔
بدقسمتی سے بعض افسران صبح سے شام تک صرف دفتروں میں محدود رہتے ہیں اور ان کی ڈیوٹی بس دفتر اور گاڑی تک رہتی ہے، جس سے عوام کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچتا۔ اصل افسر وہ ہیں جو فیلڈ میں رہ کر عوام سے رابطہ قائم رکھتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ ایسے افسران ہی عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی مضبوط دیوار بناتے ہیں۔