KP New Updates

KP New Updates This page relates to News Updates of KP specifically and other general News as well.

*2 اگست کو سورج غائب ہو جائیگا۔ ایک ایسا نظارہ جو اگلے 100 سال تک دوبارہ نہیں دیکھ پائینگے۔*کیا آپ جانتے ہیں؟ کہ 2 اگست ...
01/08/2025

*2 اگست کو سورج غائب ہو جائیگا۔ ایک ایسا نظارہ جو اگلے 100 سال تک دوبارہ نہیں دیکھ پائینگے۔*
کیا آپ جانتے ہیں؟ کہ 2 اگست 2025 کو دوپہر کے وقت زمین پر ایک نایاب اور حیران کن منظر سورج گرہن (Solar Eclipse) کی شکل میں دیکھنے کو ملے گا۔ یہ صرف ایک عام گرہن نہیں ہوگا، بلکہ دنیا بھر میں تقریباً 6 منٹ تک سورج مکمل طور پر "اندھیرے" میں چلا جائیگا۔ سال میں ایسا ایک بار ہوتا ہے۔ یہ قدرتی منظر بہت ہی کم ہوتا ہے۔ اس قدر مکمل اور واضح سورج گرہن آپ کی زندگی میں شاید دوبارہ نہ آئے۔ اس دوران آسمان پر روشنی مدھم ہو جائیگی، پرندے چپ ہو جائینگے، اور ہوا میں ایک عجیب سا سناٹا چھا جائیگا۔ ماہرین فلکیات اور فوٹوگرافرز اس موقع کے لیے پہلے ہی تیار بیٹھے ہیں۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہوگا جو آپ کو ہمیشہ یاد رہیگا۔

01/08/2025

*پشاور میں سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی بدترین شیلنگ جاری*
*کئی افراد بےہوش۔۔۔۔*

Aur ek aam admi ke tankha 40000/-
27/07/2025

Aur ek aam admi ke tankha 40000/-

27/07/2025
No Caption...🫣🤐🤐
27/07/2025

No Caption...🫣🤐🤐

27/07/2025

تیراہ میدان میں نیا واقع ۔ہمیں اپنے ریاستی فورسز مارھیں ہے ۔12تیراہ میدان خون کے لپٹ میں 8شہید درجنوں افراد زخمی💔😥

27/07/2025

تیراہ میدان جرگہ: سیکورٹی فورسز سے کامیاب مذاکرات

الحاج شمس الدین آفریدی، مولانا حضرت خان، اور ملک اکبر کی قیادت میں سیکورٹی فورسز کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر محمد قاسم سے کامیاب جرگہ ہوا۔ جرگے میں عوام پر فائرنگ کی مذمت کی گئی اور کمانڈنٹ نے معافی مانگی۔ ملوث اہلکار کے خلاف انکوائری، برخاستگی اور کورٹ مارشل کا اعلان ہوا۔

شہیدہ بچی کے ورثا کو 15 لاکھ اور زخمیوں کو 2.5 لاکھ فی کس دیے جائیں گے، علاج FC اسپتال میں ہوگا۔ آئندہ کوئی ڈرون یا مارٹر حملہ نہیں ہوگا، تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے، اور کسی چیک پوسٹ پر عوام کو نہیں روکا جائے گا۔

موبائل و انٹرنیٹ سروس بحال، نقل مکانی بند، اور امن و امان یقینی بنانے کا وعدہ کیا گیا۔ عوام نے مشران پر اعتماد اور الحاج شمس الدین کا شکریہ ادا کیا۔

صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔کل 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔ یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا چیئرمین رویت ہلا...
26/07/2025

صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔
کل 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔
یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

*🔴ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن*ملتان: میٹرک کے امتحانات میں بورے والا سے تعلق رکھنے و...
26/07/2025

*🔴ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن*

ملتان: میٹرک کے امتحانات میں بورے والا سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے باپ کا نام روشن کردیا، آرٹس گروپ میں 1161 نمبرز حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس ہونہار نوجوان کا تعلق بورے والا کے گاؤں سے ہے جس نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نوجوان کے اس کارنامے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں جب کہ اہل محلہ نے بھی نوجوان پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قابل نوجوان محمد احمد نے کہا کہ میرے والد نے نہ صرف میری پڑھائی کا مالی بوجھ اٹھایا بلکہ مجھے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی، وہ کہتے تھے میں خود تو نہیں پڑھ سکا لیکن میرا بیٹا میرا نام روشن کرے گا۔

ہونہار نوجوان کے والد محمد افضل کا کہنا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں، میں پڑھ لکھ نہیں سکا میری خواہش تھی کہ میرا بیٹا پڑھ لکھ جائے۔

🔴 شبقدر فائرنگ واقعہ: دو افراد جاں بحق، ایک زخمیشبقدر کے علاقے دلہ زاک (تھانہ سروکلی حدود) میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ...
26/07/2025

🔴 شبقدر فائرنگ واقعہ: دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شبقدر کے علاقے دلہ زاک (تھانہ سروکلی حدود) میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت راویل شاہ (65) اور محمد جان کی بیٹی (29) کے طور پر ہوئی، جبکہ نواز شریف ولد راویل شاہ شدید زخمی ہے۔
لاشیں اور زخمی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیے گئے، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور ریفر کر دیا گیا۔
لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔..

26/07/2025

*پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بیوی بچوں کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی*

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق 5 سال سے زائد سزا یافتہ قیدی سال میں تین بار، مسلسل تین دن اپنی اہلیہ اور 6 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جیل کے فیملی روم میں قیام کر سکیں گے۔ فیملی روم میں قیام کے دوران قیدیوں کو مفت کھانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سہولت کے لیے قیدی یا ان کی اہلیہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو باقاعدہ درخواست دیں گے، جس کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تحریری منظوری حاصل کی جائے گی۔

21/07/2025

*پنجاب میں آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی، بارشوں کا یہ سلسلہ زیادہ طاقتور ہوگا، پی ڈی ایم اے*

لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبےکے بیشتر اضلاع میں آج مون سون بارشوں کا امکان ہے اور مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ زیادہ طاقتور ہے جب کہ بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے بتایا کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، دریاؤں ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Address

Attock

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP New Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share