Dir Lower News

Dir Lower News News

دریائے چترال کو دریائے پنجکوڑہ میں موڑنے کا منصوبہ زیرِ غورحکومتِ پاکستان نے دریائے چترال کے پانی کو دریائے پنجکوڑہ کی س...
25/10/2025

دریائے چترال کو دریائے پنجکوڑہ میں موڑنے کا منصوبہ زیرِ غور

حکومتِ پاکستان نے دریائے چترال کے پانی کو دریائے پنجکوڑہ کی سمت موڑنے (Trans-Basin Transfer) کے منصوبے پر ابتدائی سروے اور فیزیبیلٹی اسٹڈی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریائے چترال افغانستان میں داخل ہو کر “دریائے کنڑ” کہلاتا ہے، جو بعدازاں دریائے کابل میں شامل ہو کر پاکستان واپس آتا ہے اور چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے علاقوں کو سیراب کرتا ہے۔

افغانستان کی حکومت نے بھارت کے تعاون سے دریائے کنڑ پر متعدد ڈیموں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ انہی مجوزہ ڈیموں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے یہ منصوبہ تیار کیا ہے، تاکہ اپنے حصے کے پانی کو محفوظ رکھ کر ملک کے آبی تحفظ، توانائی اور زرعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

منصوبے کی تفصیلات:

مقام: میرخانی (چترال) تا بیبیوڑ (دیر بالا)

ڈھانچہ: افغانستان کی سرحد سے پہلے میرخانی کے مقام پر ایک ڈیم اور تقریباً 42 کلومیٹر طویل سرنگ کے ذریعے پانی کو بیبیوڑ کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ کی طرف موڑنا۔
لاگت (فیزیبیلٹی اسٹڈی): 1.64 ارب روپے
مدتِ تکمیل (ابتدائی مطالعہ): 30 ماہ
ممکنہ بجلی پیداوار: 2,400 میگاواٹ سے زائد
پانی کا ذخیرہ: 1.6 لاکھ ایکڑ فٹ
اہداف: بجلی کی پیداوار، آبپاشی میں بہتری، سیلاب پر قابو اور پانی کا مؤثر استعمال

یہ منصوبہ دراصل نیا نہیں - اس کا تصور پہلی بار 1964 میں “کابل-سوات-چترال بیسن” رپورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اب موسمیاتی تبدیلی، توانائی بحران اور پانی کے بڑھتے دباؤ کے باعث اسے دوبارہ ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔


💭 سوال:
آپ کے خیال میں دریائے چترال کو دریائے پنجکوڑہ کی طرف موڑنے سے دیر بالا اور دیر پائین کے علاقوں پر کیا مثبت یا منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

19/04/2025

ضلعی انتظامیہ دیر پائین 19 اپریل 2025
زلزلہ کی وجہ سے اگر کوئی نقصان ہوا ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پر ڈی سی کنٹرول نمبر پر کریں۔
ڈی سی کنٹرول نمبر 0945925002
یا ریسکیو 1122 پر کریں

19/04/2025

لوئر دیر اور گردونواح میں زلزلے کی شدید جھٹکے

18/04/2025
28/03/2025

Dir Lower Kpk

16/02/2025

مالاکنڈ یونیورسٹی کا پروفیسر جنسی ہراسانی کیس میں گرفتار،
موبائل سے طالبات کے 4 ہزار سے زائد نازی با تصاویر و ویڈیوز برآمد

Address

Peshawar

Telephone

+966566103871

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir Lower News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dir Lower News:

Share

Category