Yaran Media Team "YMT"

Yaran Media Team "YMT" عوام کی آواز

خوشکی موسم پشاور  #پشاور
25/09/2025

خوشکی موسم پشاور
#پشاور

ایک استاد کہتے ہیںمیں ایک پرائمری اسکول میں منتقل ہوا۔ پرنسپل نے مجھے تیسری جماعت پڑھانے کے لیے دیا اور اپنے دفتر بلایا۔...
18/09/2025

ایک استاد کہتے ہیں
میں ایک پرائمری اسکول میں منتقل ہوا۔ پرنسپل نے مجھے تیسری جماعت پڑھانے کے لیے دیا اور اپنے دفتر بلایا۔ انہوں نے کہا: "میں تم سے صاف صاف بات کرتا ہوں۔ ہمارے اسکول میں تیسری جماعت کی تین کلاسیں ہیں۔ اس تعلیمی سال ہم نے باقی اساتذہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ان میں سے دو کلاسوں میں بہترین طلبہ ہوں گے، اور جو تیسری کلاس تمہیں ملی ہے اس کے تمام طلبہ ناکام اور ناامید ہیں۔ اگر تم ان میں سے تین یا چار کو بھی بہتر بنا سکے تو تمہیں پورا احترام ملے گا، اور اگر نہ بنا سکے تو کوئی الزام نہیں، کیونکہ ان کے والدین بھی ان کی کمزوری جانتے ہیں۔"

استاد کہتے ہیں:
میں کلاس میں داخل ہوا اور ہر طالب علم سے پوچھا: "جب تم بڑے ہوگے تو کیا بننا چاہتے ہو؟"
کچھ نے کہا: فوجی افسر، کچھ نے کہا: ڈاکٹر، اور کسی نے کہا: انجینئر۔
یہ سن کر میرے دل کو بہت خوشی ہوئی اور میں نے کہا: "الحمدللہ! ان کے خواب اب تک مرے نہیں ہیں۔"

اگلے دن میں نے طلبہ کی نشستیں ان کے خوابوں کے مطابق بدل دیں: افسر ایک ساتھ بیٹھیں، ڈاکٹر ایک ساتھ، انجینئر ایک ساتھ۔ اور میں نے ان کی کتابوں پر ان کے خواب کا لقب لکھ دیا:

افسر محمد!

ڈاکٹر عبداللہ!

انجینئر خالد!

پھر میں نے اپنی تدریس کا آغاز کیا اور اپنے ذہن میں یہ بات بٹھا لی کہ یہ سب طلبہ دوسرے بچوں کی طرح ہیں، یہ کمزور نہیں ہیں۔
یقیناً ان میں سے کوئی غلطی کرتا، کوئی سستی کرتا، اور کوئی ہوم ورک نہیں کرتا وغیرہ۔

یہاں سزا دینے کی باری آئی!
لیکن میری سزا مختلف تھی۔ میں انہیں نہیں مارتا تھا، بلکہ صرف ان کا لقب چھین لیتا تھا، اور یوں ان کے خواب چھین لیتا تھا۔ پھر انہیں ایک خاص جگہ بٹھاتا تھا جسے ہم نے "گلی" کا نام دیا تھا۔ یہ انہیں بہت تکلیف دیتا، اور وہ اپنی پوری کوشش کرتے کہ دوبارہ اپنی کرسی اور اپنا پسندیدہ لقب واپس حاصل کریں۔

اس طریقے سے طلبہ کا معیار بلند ہوگیا۔ وہ روزانہ ہوم ورک کرنے لگے، دل لگا کر پڑھنے لگے، اور آپس میں اچھی مسابقت پیدا ہوگئی۔ میں کبھی کبھار انہیں تحفے بھی دیتا جو ان کے خواب کے شعبے سے متعلق ہوتے۔

پہلے سمسٹر کے آخر میں میری پوری کلاس کو پڑھائی، اسکول اور استاد سے محبت ہوگئی۔ اب ش*ذ و نادر ہی کسی کو "گلی" میں بیٹھانا پڑتا۔

سال کے آخر میں، الحمدللہ، میری کلاس نے باقی دونوں کلاسوں کو بڑے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

پرنسپل اور دوسرے اساتذہ نے مجھ سے پوچھا:
"خدا کے لیے بتاؤ، تم نے کون سا تدریسی طریقہ اپنایا جس نے ان بچوں کو اتنا بدل دیا اور ان کا معیار حیران کن حد تک بلند کردیا؟"

تو میرا جواب یہ تھا:
"میرا تدریسی طریقہ اور انداز تمہارے جیسا ہی ہے، فرق صرف اتنا
ہے کہ میں نے ہر طالب علم کو اپنے خواب کا دفاع کرنے پر لگا دیا۔"

Copied.

ختم نبوت اجتماع 2025 تھل وزیر ڈومیل تاریخ: 9 اور 10 اکتوبر 2025بمقام: لنک روڈ چوک ہائی وے، بنوںتمام عاشقان رسول اور ختم ...
17/09/2025

ختم نبوت اجتماع 2025 تھل وزیر ڈومیل
تاریخ: 9 اور 10 اکتوبر 2025
بمقام: لنک روڈ چوک ہائی وے، بنوں

تمام عاشقان رسول اور ختم نبوت کے محافظین سے گزارش ہے کہ اس عظیم اور بابرکت کانفرنس میں شرکت کر کے اپنے ایمان کو تازہ کریں۔
یہ کانفرنس صرف ایک اجتماع نہیں، بلکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی ایک تحریک ہے جس کا حصہ بننا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
آئیے، ہم سب مل کر ختم نبوت کے پرچم کو سربلند رکھیں۔

مادی خیل سے تعلق رکھنے والے نصر اللہ کے والد صاحب  وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 5:30 بجے ادا کی جائے گی۔ ...
17/09/2025

مادی خیل سے تعلق رکھنے والے نصر اللہ کے والد صاحب وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 5:30 بجے ادا کی جائے گی۔ تمام دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے شرکت کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

17/09/2025

ختم نبوت اجتماع 2025 تھل وزیر ڈومیل
تاریخ: 9 اور 10 اکتوبر 2025
بمقام: لنک روڈ چوک ہائی وے، بنوں

تمام عاشقان رسول اور ختم نبوت کے محافظین سے گزارش ہے کہ اس عظیم اور بابرکت کانفرنس میں شرکت کر کے اپنے ایمان کو تازہ کریں۔
یہ کانفرنس صرف ایک اجتماع نہیں، بلکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی ایک تحریک ہے جس کا حصہ بننا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
آئیے، ہم سب مل کر ختم نبوت کے پرچم کو سربلند رکھیں۔

تلاش گمشدگی دوستوں یہ گائے گاؤں مادی حیل کے ایک بھائی جمین اللہ سے اج صبح سے گم ہو  گئی ہے اگر کسی نے دیکھا ہو تو برائے ...
15/09/2025

تلاش گمشدگی
دوستوں یہ گائے گاؤں مادی حیل کے ایک بھائی جمین اللہ سے اج صبح سے گم ہو گئی ہے اگر کسی نے دیکھا ہو تو برائے مہربانی نیچے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کرے شکریہ
03361391200
03444555261
03439408775

Government Post Graduate College No 2 Bannu          #2025 !!!!
14/09/2025

Government Post Graduate College No 2 Bannu
#2025 !!!!

         #2025 !!!!Govt Superior Science College Peshawar
14/09/2025

#2025 !!!!
Govt Superior Science College Peshawar

اھلیان  #تھل  #وزیر کیلئے  #خوسخبری۔۔۔۔تمام اھل علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے۔۔۔کہ منگل میلہ ٹو پشاور  #فلائنگ  #کوچ  #سروس ...
14/09/2025

اھلیان #تھل #وزیر کیلئے #خوسخبری۔۔۔۔
تمام اھل علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے۔۔۔کہ منگل میلہ ٹو پشاور #فلائنگ #کوچ #سروس شروع ہو چکی ہے۔۔۔منگل میلہ سے روانگی صبح 7 بجے اور واپسی پشاور سے 11 بجے ہے۔۔۔
آرام دہ سفر اور بہتر سہولیات سے فائدہ آٹھایئے۔۔
ظہور #خان #فلائنگ #کوچ #سروس #منگل #میلہ ٹو پشاور۔۔۔رابطہ کیجئے۔۔۔نمبر۔۔۔۔03341971778
شکریہ۔

قدیم روایات میں عورت اور دریا کو ہمیشہ ایک دوسرے کا استعارہ سمجھا گیا ہے۔جس طرح دریا کی موجیں کبھی پرسکون اور کبھی طوفان...
14/09/2025

قدیم روایات میں عورت اور دریا کو ہمیشہ ایک دوسرے کا استعارہ سمجھا گیا ہے۔

جس طرح دریا کی موجیں کبھی پرسکون اور کبھی طوفانی ہوتی ہیں عورت کی فطرت بھی ویسی ہی ہے۔ دریا زمین کو کاٹ کر راستہ بناتا ہے، عورت نسل کو کاٹ کر زندگی کو آگے بڑھاتی ہے۔ دونوں میں تخلیق اور تباہی کا راز چھپا ہے۔

07/09/2025
عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل کا اعلان
05/09/2025

عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل کا اعلان


عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل کا اعلان
اساتذہ، والدین اور عزیز طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر 12 ربیع الاول (بروز ہفتہ، 6 ستمبر 2025) کو سکول میں تعطیل ہوگی۔


Address

Adam Kalla آدم کلہ, GPS Adam Kalla Wazir, Bannu, 034201, Https://maps. App. Goo. Gl/bzL19YBmHwCxL2WH 8
Peshawar
69641

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yaran Media Team "YMT" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yaran Media Team "YMT":

Share