05/04/2024
18 سال بعد شہید کی لاش سلامت
غـــزہ کا "حی الشجاعیہ" شہداء اور غازیوں کا محلہ ہے۔ یہاں کے ایک قبرستان "مقبرۃ طوانسی" میں کئی شہدا مدفون ہیں۔ ان میں ایک ولید عابد بھی تھا۔ جو 18 برس قبل قابض درندوں کے ساتھ مسلح تصادم میں شہید ہوئے تھے۔ یہ 19 جنوری 2005ء کی بات ہے۔ اتفاق سے اس دن یوم عرفہ تھا۔ 6 گھنٹے مسلسل یہ دشمن کے سامنے ڈٹا رہا اور بالآخر جام شہادت نوش کر گیا۔ 18 سال بعد جب اس کی قبر کھل گئی تو دیکھا کہ جسم جوں کا توں سلامت ہے اور زخموں سے خون بھی بہہ رہا تھا۔ گویا 18 سال پہلے نہیں، یہ آج ہی شہید ہوئے ہوں۔ فلسطینی شہداء کے ساتھ پیش آنے والا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی شہداء کی لاشیں برسوں بعد قبروں سے صحیح سلامت نکالی جا چکی ہیں۔